نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم کے قریب جامع
مسجد گلزار حبیب میں
سنتوں بھرا اجتماع
22 ستمبر 2022ء
بروز جمعرات جامع مسجد گلزار حبیب نزد نوازش میرج ہال کالا دیو جہلم میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول
نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کیا اور پیارے آقاﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے
حاضرین کے دلوں کو معطر کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”میلاد منانے کا انعام“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور میلاد شریف منانے کے دینی و دنیاوی فوائد بتائے۔
دورانِ بیان نگرانِ
پاکستان مشاورت نے آقا ﷺ کی آمد کی خوشیاں منانے، بازاروں اور گھروں کو سجانے کے ساتھ ساتھ اپنے ظاہر کو بھی سنوارنے نیز
جھوٹ اور وعدہ خلافی سمیت دیگر گناہ کے
کاموں کو چھوڑنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے اجتما ع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پانچوں
نمازیں پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنےاور نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ
حصہ لینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اجتماع کے اختتام پر ذکر
و دعا اور صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا
کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے
ملاقات کی۔
اس اجتماعِ پاک میں جہلم ، اطراف علاقوں اور دیگر شہروں سے
مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائزکے
اساتذۂ کرام، طلبۂ کرام، ذمہ داران اور قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)