گزشتہ دنوں شعبہ اسپیشل پرسنزکے تحت  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں افطار اجتماع ہوا جس میں خصوصی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ : علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


پچھلے دنوں  مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ملیر کے دورے پر تھے جہاں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور دینی کام کی۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کاتعارف کرایا نیز مسجد کے لئے زمین لینے اور مسجد بنا نے پر مشاورت کی ، شخصیات سے پروپرٹی کی خرید وفروخت کے شرعی مسائل پر گفتگو کی اور شخصیات نے مدنی عطیات رکن شوری کو جمع کروائی ۔

جبکہ قائد آباد ٹاؤن میں رکن شوری نے ائمہ ٔ کرام کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اس کے علاوہ جامع مسجد برکت میں نماز عشاء و تراویح کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا اسی طرح جامع مسجد فیضان عطار کے معتکفین سے ملاقات کی اور انکی تربیت کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ : شعبہ ائمہ مساجد ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شخصیت اور اُن کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’صدقہ و خیرات دینے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 اپریل 2022 ء کو  گڑھی کاکاخیل چارسدہ(kpk) میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز بدر منیر عطاری نے آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد احمد دین مدنی عطاری سرکاری ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی کی ایک جامع مسجد میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے دیگر عاشقانِ رسول بھی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’شبِ قدر کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور معتکفین کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تلاوتِ قراٰن اور ذکر و اذکار میں گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 23 اپریل  2022ء بروز ہفتہ صوبہ پنجاب کی ڈی جی خان سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب صوبہ نگران ، ڈی جی خان سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن اہداف کو مکمل کرنے اور سابقہ سال کی ریکوری کو پورا کرنے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23اپریل2022ء بروز ہفتہ نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی ساہیوال سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں پنجاب صوبہ نگران ، ساہیوال سرکاری ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭علاوہ ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 23اپریل 2022ء بروز ہفتہ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے گوجرانوالہ سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں پنجاب صوبہ نگران، گوجرانوالہ سرکاری ڈویژن نگران، میٹروپولیٹن نگران، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭مزید پاکستان کے شہر راولپنڈی میں 23اپریل 2022ء بروز ہفتہ سرگودھا سرکاری ڈویژن کے ساتھ بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ نگران ، سرگودھا سرکاری ڈویژن نگران، میٹروپولیٹن نگران ، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دوسری جانب23اپریل 2022ء بروز ہفتہ صوبہ پنجاب کی میر پور کشمیر سرکاری ڈویژن کا بھی بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جبکہ 24اپریل 2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے صوبہ پنجاب کی میر پور کشمیر سرکاری ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ نگران ، میر پور کشمیر سرکاری ڈویژن نگران، ڈسٹرکٹ اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ شعبہ ائمہ مساجدحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 25 اپریل 2022ء  کو عالمی مجلس مشاورت اور شعبہ بین الاقوامی امور کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس بات کا جائزہ لیا کہ اوور سیز میں کہاں کہاں دینی کام ہےنیز رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لیا نیز بہتری پر حوصلہ افزائی کی ۔

اس کے علاوہ شعبہ فیضان اسلام، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جنوری اور مارچ کا تقابل کیا نیز نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات شروع کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 23  اپریل 2022 ء بروز ہفتہ Services hospital کے نرسنگ اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ تعلیم لاہور ڈویژن ذمہ دار اور کم و بیش 75 طالبات نے شرکت کی۔

پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فیضانِ لیلة القدر‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تأثرات دیئے اور نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین یونین کے 5 ملکوں آسٹریا، اسپین،  جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی دو سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہرمنسلک کا فطرہ دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سلہٹ و چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ انٹر نیٹ مشورہ کیا جس میں جو ہدف ملا ہے اس کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشنِ اقبال 13-D میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ملکر چند مقامی شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی پروجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی اور دینی کاموں کی ترقی کے لئے انہیں اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔ مزید اپنے گھروں پر ہفتہ وار اجتماع شروع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

٭اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن سے جن کے والد صاحب کا گزشتہ دنوں مکہ پاک میں انتقال ہوا تھا ۔ان کے گھر جا کر تعزیت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین یونین کے 5 ملکوں آسٹریا، اسپین،  جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی دو سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہرمنسلک کا فطرہ دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

٭ اس کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سلہٹ و چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ انٹر نیٹ مشورہ کیا جس میں جو ہدف ملا ہے اس کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔