ہمارے اسلاف کا طریقہ رہاہے کہ انہو ں نے اپنی ساری زندگی علم دین سیکھنے اور مسلمانوں کو اس کے نور سے فیض یاب کرنے کے لئے وقف کردیں۔ اسی طریقے کو عاشقان رسول میں عام کرنے کے لئے  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں15 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کون سے نبی علیہ السلام کا رتبہ ہے ؟

جواب: حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا۔

سوال: کیا جمعرات کو روحیں گھرمیں آتی ہیں؟

جواب:جمعرات کو روحیں گھر میں آتی ہیں ،ان کوایصالِ ثواب کرناچاہئے۔

سوال: کیا جمعہ کو نیکی کا ثواب زیادہ ملتاہے ؟

جواب: جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب 70گنا ملتاہے،اللہ پاک اخلاص دیکھتاہے،اس لیے صدقہ وخیرات میں جمعہ کا انتظار کرنا مناسب نہیں، جمعہ کا انتظار کرتے کرتےکہیں ذہن بدل نہ جائے ۔

سوال:جسم میں دردکی وجہ سے نیندنہ آتی ہوتو کونساوِردکریں ؟

جواب:’’ یَامُغْنِیْ‘‘ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے دردکی جگہ ملنے سے دردمیں افاقہ ہوگا۔

سوال: بچے کوڈرلگتاہوتوکیا پڑھیں؟

جواب: قرآن مجید کی سب سےآخری دوسورتیں" سورۂ فلق اورسورہ ٔناس" پڑھ کربچے کو دم کردیں۔

بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول

سوال: شجر کاری (Tree Planting)کیا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ثابت ہے ؟

جواب:جی ہاں! سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے لیےکھجوروں کے99 درخت لگائے ،پہلے اس باغ کی زیارت ہوجاتی تھی ،اب نہیں ہوسکتی کہ وہاں عمارت تعمیرہوگئی ہے ،فضاکی زیارت ہوسکتی ہے ۔

سوال: کیا ہمیں شریف کے ساتھ شریف اوربدمعاش کے ساتھ بدمعاش رہنا چاہئے ؟

جواب: بے سہاروں کےسہارا،غریبوں کے داتا صلی اللہ علیہ والہ سلم پرظلم ہوئے ،پتھرمارے گئے مگرآپ سراپا شرافت تھے ،اس لیے ہم نےبھی شریف بننا ہے،دنیا میں اب بھی شریف لوگ ہیں ،اگرزمین شریفوں سے خالی ہوجائے تو یہ ختم ہوجائے ،شریف سے لوگ دل سے محبت کرتے ہیں ،بدمعاشوں سے دلی نفرت کرتے ہیں ،اگرخوف سے احترام بھی کریں تو ان کے شرسے بچنے کے لیے کرتے ہیں ،اچھے مسلمان کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کوتکلیف دے ،ایذارسانی کرے۔ شرافت کا زمانہ تھا ،ہے اوررہےگا۔بدمعاشی سے آپ ایک کوبھی نمازی نہیں بناسکتے ،پیارومحبت اورعاجزی سے نمازکی دعوت دے کرہی مسجد میں لاسکتے ہیں ۔

سوال: کلاس روم(Class Room) میں مذاق مسخری کرنا کیسا؟

جواب: کلاس روم اورگھر میں ایک دوسرے سےایسا مذاق نہ کیاجائے کہ جس سے کسی کو تکلیف پہنچے مثلاً کوئی بیٹھنے لگے تو اس کے نیچے سے کرسی کھینچ لینا وغیرہ ،اس سے تو وہ گِرجائے گا ،اگرچہ وہ بھی ہنسےگا مگروہ اپنی جھینپ مٹانے کے لیے ہنستاہے ،نہ کہ خوش ہوکر۔گرنے سے سخت چوٹ بھی آسکتی ہے اگرکوئی بوڑھا ہواتو وہ گِرکر مربھی سکتاہے ۔فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):جس نے (بِلاوجہ شرعی)کسی مسلمان کوتکلیف دی اُس نے مجھے تکلیف دی اورجس نے مجھے تکلیف دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا(تکلیف)دی۔ (معجم اوسط،2/387،حدیث3607)

سوال : آپ کوکون سی کتاب پسندہے ؟

جواب: مجھے بچپن سے مسائل کی کتاب (جس میں شرعی مسائل لکھے ہوتے ہیں )پسندہے۔

سوال: بچوں کو نیک کیسے بنائیں ؟

جوا ب :بچوں کونیک بنانا چاہتے ہیں تو خود نیک بنیں ،کیونکہ والدین کو دیکھ کراولاد عمل کرتی ہے ،اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں ،چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ،کرنے سے ہوتاہے ۔محاورہ ہے :اَلسَّعْیُ مِنَّا وَ الِاتْمَامُ مِنَ الله یعنی کوشش کرنا ہماراکام ہے ،کام کومکمل کرنا اللہ پاک کے دستِ قدرت میں ہے ۔

سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں کتنی بارحاضر ہوئے ؟

جواب: 24ہزارمرتبہ ۔

سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام کا مقام کون ساہے؟

جواب : سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ۔

سوال: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنا یا کتاب پڑھنا کیساہے؟

جواب: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنے یا کتاب پڑھنے سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتاہے ۔

سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں گنتی تھی ؟

جواب: جی ہاں۔

سوال : ہم امی ابوکا غُصہ کیسے ٹھنڈاکرسکتے ہیں ؟

جواب: ان کو غصہ دلانا ہی نہیں چاہیے ،انہیں غصہ آجائے تو دعا دے دیں ،مثلاً اللہ پاک آپ کو میٹھا مدینہ دکھائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ گلستانِ جوہر کراچی میں  ایک شخصیت سے اُن کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔

اس دوران ِ رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کےلئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے شکریہ کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت گلشنِ اقبال کراچی کی جامع مسجد فیضانِ علی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےشرکائے اعتکاف کے درمیان ’’اچھی نیت کا ثواب‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26 اپریل 2022ء بروز منگل گلستانِ جوہر کراچی کی جامع مسجد نعمان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف مساجد کے امام صاحبان نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےامام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی اپنے مقتدیوں کو فرض علوم سکھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے انہیں اپنی اپنی مسجدوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں واقع جامع مسجد الکریم میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں بہاولپور فیضان آن لائن اکیڈمی میں ڈی پی او آفس سے الیاس کچھی نے وزٹ کیااس موقع پر  ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم مدنی نے برانچ کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوت اسلامی کی ڈاکومینٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے موسمیات میں قائم جامع مسجد فیضانِ عطار مسجد میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں معتکفین سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود معتکفین کو اعتکاف کے چند ضروری مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں اپنا اکثر وقت عبادت میں گزارنے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں حیدر آباد کےشہر ٹنڈو جام میں ڈویژن ذمہ دار وقار حسین عطاری، ڈیف ذمہ دار محمد امین عطاری کی صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عابد حسین عطاری کے ساتھ ملاقات  کی اور ان کے ہمراہ ڈیف کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا جس میں اشاروں کی زبان میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی بعد میں فطرہ دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی میں واقع کورنگی کی جامع مسجد الخضراء میں معتکفین کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔

دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’اعتکاف کی اہمیت اور فضیلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اعتکاف کے چند ضروری مسائل بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد  G11 میں عمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے عمرہ اور اسکے ارکان کے احکام بیان کئے نیز احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔

اس موقع پر مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن کے نگران حاجی عبدالوحید عطاری نے مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے۔


گزشتہ دنوں شعبہ حج و عمرہ کے تحت  جامع مسجد فیضان محبوب خدا فتح جنگ میں تربیتی نشست کا سلسلہ رہا ۔

جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے پاور پوائنٹ سلائڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ سکھایا جس میں احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر اُن کے عزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔

دورانِ تعزیت رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے لئے زیاد ہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے ، دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)