19 رجب المرجب, 1446 ہجری
گلزار ہجری کراچی میں واقع جامع مسجد الکریم میں
معتکفین کی تربیت کا سلسلہ
Thu, 28 Apr , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں واقع
جامع مسجد الکریم میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو مدنی
پھولوں سے نوازا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ
ائمہ مساجد پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)