دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہورزون ٹاؤن شپ ڈویژن میں دینی حلقوں کاانعقادہواجن میں ٹاؤن شپ ڈویژن اور شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے بارئےمیں معلومات فراہم کرتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ڈونیشن جمع کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےا چھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح جوہر ٹاؤن میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقہ کےمطابق دینی کاموں کو بڑھانے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دئی۔

جبکہ اسلامی بہنوں کے شعبہ کفن دفن کےتحت داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن بلال گنج میں دینی حلقہ منعقد ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رمضان المبارک میں نیکیاں کرنےاور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔


کراچی کے معروف کاروباری شخصیات چامڑیاں برادرز کی رہائش گاہ پر ختم قرآن کی محفل سجائی گئی۔

جس میں نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق صاحب اور ذیشان الطاف لویا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ختم قرآن کی اس محفل میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطار ی نے سنتوں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ہمارا یہ حال ہے کہ جب بھی ہمیں کوئی خوشی میسر آجائے ہم اللہ کا شکر ادا کرنے کے بجائے اس کو ناراض کرنے والے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ اللہ پاک کا شکر ادا کرنا یہ ہے کہ ہر اس کام سے رُک جائیں جس سے ہمارے رب نے ہمیں منع فرمایا ہے۔

محفل کے اختتام پر صلوٰۃ وسلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن، حافظ آباد زون میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن و زون شعبہ شارٹ کورس کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاک سطح شعبہ شارٹ کورس کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نئے مقامات پر کورسز کروانے کےحوالے سے نکات بتاتے ہوئے ماہانہ شارٹ کورسز کارکردگی فارم فل کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےا چھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورس کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن حافظ آباد زون میں رمضان کیسے گزاریں کورس کاانعقادہواجس میں حافظ آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کو عبادت میں گزارنے، تراویح پڑھنے کاذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن واں بھچراں میں دو مقامات پر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے صدقے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ فرید کوٹ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں کو ان کے گھر جاکر دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جھنگ زون کی لالیاں کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کاموں کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن،جھنگ زون میں بذریعہ ٹیلیفون مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنو ں کو شعبہ کے دینی کام بڑھانے کاذہن دیتےہوئے شخصیات اسلامی بہنوں میں دینی حلقے لگانے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ کارکردگی میں بہتری لانےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساہیوال کابینہ کی ڈویژن ساہیوال میں شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کئے۔

ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےکاذہن دیااور اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں (ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ ، رحیم یارخا ن اور ڈی جی خان زون و کابینہ نگران ، حیدرآباد ریجن کی میر پورخاص ،لاڑکانہ اور کشمور زون و کابینہ نگران ،کراچی ایسٹ ملیر و گوادرزون و کابینہ نگران )اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئے سالانہ ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے نکات بتائےاور ڈونیشن کے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام05 مئی2021ء  کو سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز مدرسۃالمدینہ بالغات کو چھٹی والے دن لگانے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 05 مئی2021ء کو سری لنکا  اور ہجویری ریجن نگران و سب سے بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورفیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ا س کام کے لئے بالخصوص ٹائم دینے پر بات چیت کی اور ڈبل ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا۔