16اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
ہرمسلمان مردو
عورت کو علم دین سیکھنا نہایت ضروری ہے اس کے لئے جو بھی مناسب طریقہ میسر آئے اسے
اپنالیا جائے۔ مدنی چینل بھی علم دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے جس میں رمضان
المبارک کی برکتوں کو لوٹنے کے لئے بعد نماز عصر اور بعد نماز تراویح عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا اانعقاد کیا جارہا ہے۔
اسی
سلسلے میں 16 اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے
کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے
والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال:کیاایک دوسرے کو اچھے ناموں سے پکارنا چاہئے ؟
جواب:جی
ہاں !حدیث پاک میں اچھے ناموں سے پکارنے
کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے ۔ہمیں اس پر عمل کرنا چاہئے۔ مثلاً کسی کا نام
محمدنعیم ہوتو اسے صرف نعیم کہیں گے تو وہ ناراض نہیں ہوگامگرمحمد نعیم کہیں گے تو
وہ خوش ہوگا ،اسی طرح اگرکوئی حاجی یا حافظ ہوتو حاجی فلاں اورحافظ فلاں کہیں گے
تو وہ بہت خوش ہوگا۔
سوال: صبرکی کیا فضیلت ہے ؟
جواب: صبرکرنے والے کو اللہ
پاک کا ساتھ اورقُرب حاصل ہوگا، سورۂ بقرہ،آیت :153میں ہے : اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ ترجمہ: بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے ۔
سوال:اس ماہ ِرمضان میں
شبِ قدرکون سی ہے؟
جواب: شبِ قدرچُھپی
ہوئی ہے،حضرت ابوالحسن عراقی رحمۃ اللہ علیہ کے قول اورتجربے کے مطابق اگراتوارکو پہلا روزہ
ہوتوشبِ قدر 29ویں شب ہوتی ہے ، امامِ اعظم ابوحنیفہ
اوردیگرکثیرعلماء رحمۃ اللہ علیہم
اجمعین کے نزدیک شبِ قدر
رمضان المبارک کی 27ویں رات ہوتی ہے ، "اگر قدر دانی ،ہر شب ،شبِ
قدر است" یعنی اگرقدرکی جائے تو ہرشب
شبِ قدرہے ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: شرم وحیا کسے کہتے ہیں ؟
جواب :عیب لگانے کے خوف سےجھجھکنا ،شرمانا ،اس سے مرادوہ
خوبی ہے جواُن کاموں سے روک دے جواللہ پاک اورمخلوق کے ہاں ناپسندیدہ ہوں ،مخلوق
سے حیا کرنا عوامی برائیوں سے بچائے گا،علماءاوردینی لوگوں سے حیا کرنا دینی
برائیوں سے بچائے گا۔مگر حیا وہی
درست ہوگی کہ جب مخلوق سے شرماکر کسی کام سے رک جانے میں خالق (اللہ پاک ) کی نافرمانی نہ ہو،نہ کسی کے حقوق کی ادائیگی
میں وہ حیا رکاوٹ بنے،اللہ پاک سے حیایہ ہے کہ اللہ پاک کی ہیبت اورخوف دل میں
بٹھائے اورہراس کام سے رکے جس میں اللہ پاک کی ناراضی کا اندیشہ ہو۔
سوال: نواسۂ رسول،جنّتی
جوانوں کے سردارحضرت امامِ حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہ کا یوم ولادت کیا
ہےاورآپ کی کنیت کیا ہے؟
جواب: امام حسن مجتبیٰ رضی
اللہ عنہ کا یومِ ولادت 15رمضان
المبارک اورکنیت ابومحمدہے۔
سوال:دنیا میں قابلِ رشک
کون ہے؟
جواب: خداکی قسم !قابلِ رشک وہ ہے جو
اپنا ایمان سلامت لے کرقبرمیں اُترگیا۔
سوال : سب سےانمول چیز کیا ہے؟
جواب: سب سے انمول خزانہ ایمان ہے۔
سوال : عبادت ونیکی
کے لیے ایمان کیوں ضروری ہے ؟
جواب: اللہ پاک نے ایمان لانے کا حکم دیا ہے ،نیکی وہی ہے جس
سے رب راضی ہو،ایمان سب سے بڑی نیکی ہے ،یہ ہوتو دیگرنیکیاں قبول ہوں گی ،جنت میں
جانے کے لیے ایمان شرط ہے ،جنت ہے ہی ایمان والوں کے لیے ۔
سوال: سلام کس طرح کرنا چاہئے اورسلام
کرنے کے کیا کیا فوائدہیں ؟
جواب:جب ملاقات ہوتوسب سے پہلے سلام
کریں ،سلام کرتے وقت تلفظ بھی درست ہوں اورادائیگی بھی ،اتنی جلدی سلام نہ کیا
جائے کہ الفاظ پورے ادانہ ہوں ،سلام دعاہے ،اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ
کا معنی ہے آپ پر سلامتی ہو۔سلام کرتے وقت
دل میں یہ نیّت ہوکہ جس کو سلام کرنے لگا ہوں اس کا مال اورعزت وآبروسب کچھ میری
حفاظت میں ہے اورمَیں اِن میں سےکسی چیز میں دخل اندازی کرنا حرام جانتاہوں،دن میں
کتنی ہی بارآمناسامناہو،کسی کمرے وغیرہ میں باربارجانا ہووہاں موجودمسلمانوں کو
ہربارسلام کرنا کارِ ثواب ہے ،سلام میں پہل کرنا سنت ہے، سلام میں پہل کرنے والا
تکبرسے آزادہے ۔
سوال: جب والدین کوغُصہ آجائے توبچوں کو کیا کرنا چاہئے ؟
جواب : خاموش ہوجائیں،بچے جس چیز کی ضداورڈِیمانڈ کررہے ہیں
اسے چھوڑدیں۔مکتبۃ المدینہ کے اس رسالے"ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟" کا مطالعہ کریں،اس کی برکت سے بچوں کو
اپنے والدین کے بارے میں بہت ساری معلومات
حاصل ہوں گی ۔انْ شاۤء اللہُ
الکریم
سوال: بچے والدین کے لیے کیا کیا دعائیں کریں؟
جواب:یہ دعائیں کریں ، یااللہ پاک !ہمارے
والدین کا سایہ عافیت کے ساتھ ہم پر قائم رکھ، تندرستی دے، بیماریوں سے بچا ،ہم مل کر حج پرجائیں ،ہمارے والدین کاایمان سلامت رکھ ،ان کی بخشش ہوجائے ۔
سوال: والدین بچوں کی تربیت کس طرح کریں ؟
جواب: جتنا ہوسکے بچوں کو موبائل سے
بچائیں ،ان کو اپنی اطاعت کا ذہن دیں ،گھرکی بات باہر نہ کرنے کا کہیں ،رازکی بات
ان کے سامنے بھی نہ کریں ،بچوں کی عادتیں خراب نہ ہوں، اس کی کوشش کریں ۔ مکتبۃ المدینہ کا رسالہ"تربیتِ
اولاد" حاصل کرکے اس
کا مکمل مطالعہ کریں ،بہت فوائد حاصل ہوں گے ۔انْ شاۤء اللہُ الکریم
سوال : قرآنِ کریم میں اِعراب( زیر،زبر،پیش )کا رواج کب شروع ہوا ؟
جواب: حجاج بن یوسف ثقفی نے قرآنِ مجید میں اِعراب لگوائے اور ایک روایت کے مطابق اسلام کے چوتھے خلیفہ، امیرالمؤمنین
حضرت مولاعلی مشکل کشا رضی اللہ عنہ کے شاگر دِ رشید حضرت ابوالاسود
دوئلی نے لگائے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں
سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے
والوں کوجانشینِ امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:ياربّ المصطفےٰ! جو
کو ئی 14 صفحات کا رسالہ ” امیرِاہلِ سنّت سے نمازِ وترکے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے اُسے باجماعت
نماز کی پابندی نصیب فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم ۔