15اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
ہمارے اسلاف کا
طریقہ رہاہے کہ انہو ں نے اپنی ساری زندگی علم دین سیکھنے اور مسلمانوں کو اس کے
نور سے فیض یاب کرنے کے لئے وقف کردیں۔ اسی طریقے کو عاشقان رسول میں عام کرنے کے
لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں15
اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان رسول
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے
والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: ہمارے پیارے نبی
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد کون سے نبی علیہ السلام کا رتبہ ہے ؟
جواب: حضرت
ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا۔
سوال: کیا جمعرات کو روحیں گھرمیں آتی
ہیں؟
جواب:جمعرات کو روحیں گھر میں آتی ہیں ،ان کوایصالِ
ثواب کرناچاہئے۔
سوال: کیا جمعہ کو نیکی کا ثواب زیادہ ملتاہے ؟
جواب: جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب 70گنا ملتاہے،اللہ پاک
اخلاص دیکھتاہے،اس لیے صدقہ وخیرات میں جمعہ کا انتظار کرنا مناسب نہیں، جمعہ کا انتظار کرتے کرتےکہیں ذہن بدل نہ جائے ۔
سوال:جسم میں دردکی وجہ سے نیندنہ آتی ہوتو کونساوِردکریں ؟
جواب:’’ یَامُغْنِیْ‘‘ پڑھ کر ہاتھوں پر دم
کرکے دردکی جگہ ملنے سے دردمیں افاقہ ہوگا۔
سوال: بچے کوڈرلگتاہوتوکیا پڑھیں؟
جواب: قرآن مجید کی سب سےآخری دوسورتیں" سورۂ
فلق اورسورہ ٔناس" پڑھ کربچے کو دم کردیں۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: شجر کاری (Tree Planting)کیا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ
وسلم سے ثابت ہے ؟
جواب:جی ہاں! سرکارِ
مدینہ صلی اللہ علیہ والہ
وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں سے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے لیےکھجوروں کے99
درخت لگائے ،پہلے اس باغ کی زیارت ہوجاتی
تھی ،اب نہیں ہوسکتی کہ وہاں عمارت
تعمیرہوگئی ہے ،فضاکی زیارت ہوسکتی ہے ۔
سوال: کیا ہمیں شریف کے ساتھ شریف اوربدمعاش کے ساتھ بدمعاش
رہنا چاہئے ؟
جواب: بے
سہاروں کےسہارا،غریبوں کے داتا صلی اللہ علیہ والہ سلم
پرظلم ہوئے ،پتھرمارے گئے مگرآپ سراپا شرافت تھے ،اس لیے ہم نےبھی شریف بننا ہے،دنیا میں اب بھی شریف لوگ ہیں ،اگرزمین شریفوں سے خالی
ہوجائے تو یہ ختم ہوجائے ،شریف سے لوگ دل سے محبت کرتے ہیں ،بدمعاشوں سے دلی نفرت
کرتے ہیں ،اگرخوف سے احترام بھی کریں تو
ان کے شرسے بچنے کے لیے کرتے ہیں ،اچھے مسلمان کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کوتکلیف دے ،ایذارسانی کرے۔ شرافت کا زمانہ تھا
،ہے اوررہےگا۔بدمعاشی سے آپ ایک کوبھی نمازی نہیں بناسکتے ،پیارومحبت اورعاجزی سے
نمازکی دعوت دے کرہی مسجد میں لاسکتے ہیں ۔
سوال: کلاس روم(Class Room) میں مذاق مسخری کرنا
کیسا؟
جواب: کلاس روم اورگھر میں ایک دوسرے سےایسا مذاق نہ کیاجائے
کہ جس سے کسی کو تکلیف پہنچے مثلاً کوئی
بیٹھنے لگے تو اس کے نیچے سے کرسی کھینچ لینا وغیرہ ،اس سے تو وہ گِرجائے گا
،اگرچہ وہ بھی ہنسےگا مگروہ اپنی جھینپ مٹانے کے لیے ہنستاہے ،نہ کہ خوش ہوکر۔گرنے سے سخت چوٹ بھی آسکتی ہے اگرکوئی
بوڑھا ہواتو وہ گِرکر مربھی سکتاہے ۔فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):جس نے (بِلاوجہ شرعی)کسی مسلمان کوتکلیف
دی اُس نے مجھے تکلیف دی اورجس نے مجھے تکلیف دی اُس نے اللہ پاک کو اِیذا(تکلیف)دی۔ (معجم اوسط،2/387،حدیث3607)
سوال : آپ کوکون سی کتاب پسندہے ؟
جواب: مجھے بچپن سے مسائل کی کتاب (جس میں شرعی مسائل لکھے ہوتے ہیں )پسندہے۔
سوال: بچوں کو نیک کیسے
بنائیں ؟
جوا ب :بچوں کونیک بنانا چاہتے ہیں تو خود نیک بنیں ،کیونکہ
والدین کو دیکھ کراولاد عمل کرتی ہے ،اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ اورجامعۃ المدینہ
میں داخل کروائیں ،چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا ،کرنے سے ہوتاہے ۔محاورہ ہے :اَلسَّعْیُ مِنَّا وَ الِاتْمَامُ مِنَ الله یعنی کوشش کرنا ہماراکام ہے ،کام کومکمل کرنا اللہ
پاک کے دستِ قدرت میں ہے ۔
سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام
حضور نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس
میں کتنی بارحاضر ہوئے ؟
سوال: حضرت جبرائیلِ امین علیہ السلام کا مقام کون ساہے؟
جواب : سِدْرَۃُ الْمُنْتَہیٰ۔
سوال: لیٹے لیٹے مدنی چینل دیکھنا یا
کتاب پڑھنا کیساہے؟
جواب: لیٹے
لیٹے مدنی چینل دیکھنے یا کتاب پڑھنے سے آنکھوں کو نقصان ہوسکتاہے ۔
سوال: کیا نبیِ پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے میں گنتی تھی ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال : ہم امی ابوکا غُصہ کیسے
ٹھنڈاکرسکتے ہیں ؟
جواب: ان کو غصہ دلانا ہی نہیں چاہیے ،انہیں غصہ آجائے تو دعا دے دیں ،مثلاً اللہ پاک آپ کو میٹھا مدینہ دکھائے ۔