گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی کی ایک جامع مسجد میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے دیگر عاشقانِ رسول بھی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’شبِ قدر کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور معتکفین کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تلاوتِ قراٰن اور ذکر و اذکار میں گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)