23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں
شخصیت اور اُن کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ’’صدقہ و خیرات دینے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)