اللہ کریم نے مختلف اوقات میں مختلف قوموں کی طرف پے درپے انبیائے کرام و مرسلین علیم السلام کو روشن نشانیوں اورمعجزات کے ساتھ بھیجا،لوگوں کی ہدایت و نصیحت کے لیے ان پیغمبروں پر کئی صحیفے اور کتابیں نازل ہوئیں۔اللہ پاک نے پیغمبروں اور رسولوں کو دنیا میں بھیجا ہے کہ وہ اللہ پاک کے احکام اس کی مخلوق تک پہنچائیں اور بندے ان پر عمل کرکے ہدایت و نجات کی راہ پائیں۔(شرح عقائدنسفیہ،ص81)عظیم ترین ہستیاں:انبیائے کرام علیہم السلام کائنات کی عظیم ترین ہستیاں اور انسانوں میں ہیرے موتیوں کی طرح جگمگاتی شخصیات ہیں جنہیں اللہ پاک نے وحی کے نور سے روشنی بخشی ، حکمتوں کے سرچشمے ان کے دل میں جاری فرمائے، اور سیرت و کردار کی وہ بلندیاں عطا فرمائیں جن کی تابانی سے مخلوق کی آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں۔انبیائے کرام(مقدس ترین ہستیوں) کو مخلوق کی طرف بھیجنے کی حکمتیں اور مقاصد:اللہ پاک نے اپنی بارگاہ کی مقدس ہستیوں کو مخلوق کی طرف بھیجنے کی حکمت اور مقاصد قرآنِ مجید میں بیان فرمائے ہیں،چنانچہ اللہ پاک کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے:ارشاد باری ہے:وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اللہ ترجمۂ کنزالایمان:اور ہم رسولوں کو اسی حال میں بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دینے والے اور ڈرسنانے والے ہوتے ہیں تو جو ایمان لائیں اوراپنی اصلاح کرلیں تو ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔7،الانعام:48) تفسیر صراط الجنا ن میں ہے:ہم اپنے رسولوں کو اس لیے نہیں بھیجتے کہ کفار ان سے اپنی من مرضی کے معجزات طلب کرتے پھریں بلکہ اسی لیے بھیجتے ہیں کہ وہ اپنی قوم کو اطاعت پر ثواب کی بشارت اور نافرمانی کرنے پر عذاب کی وعید سنائیں۔(صراط الجنان،ص 109-110) (3)بارگاہِ الہٰی میں لوگوں کے لیے کوئی عذر باقی نہ رہے ، ارشاد فرمایا:رسلا مبشرین و منذرین لئلایکون للناس علی اللہ حجة بعد الرسول وکان اللہُ عزیز احکیما0ترجمۂ کنزالعرفان:( ہم نے)رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے(بھیجے) تاکہ رسولوں( کو بھیجنے)کے بعد یہاں لوگوں کے لیے عذر(باقی)نہ رہے اور اللہ زبردست حکمت والا ہے۔(پ6،النساء:125)تفسیر الجنان میں ہے:رسولوں علیہم الصلوة والسلام کی تشریف آوری کا مقصد نیک اعمال پر ثواب کی بشارت اور بُرے اعمال سے ڈرانا ہے۔(صراط الجنان،ص 359)4۔دینِ اسلام کو دلائل اور قدرت دونوں اعتبار سے دیگر تمام ادیان پر غالب کردیا جائے۔ارشاد باری ہے:ھو الذی ارسل رسولہ بالہدی و دین الحق لیظھرہ علی الذین کلہ ولوکرہ المشرکون0 ترجمۂ کنزالعرفان:وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کردے اگرچہ مشرک ناپسند کریں۔10، التوبہ:33)5:اللہ پاک رسولوں کی بعثت سے پہلے مخلوق پر عذاب نہیں فرماتا،چنانچہ ارشاد فرمایا:وما کنا معذبین حتی نبعث رسولاترجمۂ کنزالعرفان: اور ہم کسی کو عذاب دینے والے نہیں جب تک رسول نہ بھیج دیں۔(بنی اسرائیل: 15)6:حضور اقدس صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی امت کو قرآن اور شرعی احکام پہنچادیں:ارشاد فرمایا:کذلک ارسلنک فی امة قد خلت من قبلھا امم لتتلواعلیہم علیہم الذی اوحینا الیک وھم یکفرون بالرحمن ترجمۂ کنزالعرفان: اسی طرح ہم نے تمہیں اس امت میں بھیجا جس سے پہلے کئی امتیں گزر گئیں تاکہ تم انہیں پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے،حالانکہ وہ رحمن کے منکر ہورہےہیں۔7:لقد کان فی قصصہم عبرة لاولی الالبابترجمۂ کنزالعرفان: بے شک ان رسولوں کی خبروں میں عقل مندوں کے لیے عبرت ہے۔13، یوسف:111)8:وکلا نقص علیک من انباء الرسول مانثبت بہ فؤادک ترجمۂ کنزالعرفان: اور رسولوں کی خبروں میں سے ہم سب تمہیں سناتے ہیں جس سے تمہارے دل کو قوت دیں۔12،ہود:120)9:واذ کر فی الکتب اسمعیل انہ کان صادق الوعدو کان رسولا نبیا0ترجمۂ کنزالعرفان: اور کتاب میں اسماعیل کو یاد کردبے شک وہ وعدے کا سچا تھا اور غیب کی خبریں دینے والا رسول تھا۔16، مریم: 54) 10:لقدمن اللہ علی المؤمنین اذ بعث فیہم رسولا من انفسہم یتلوا علیہم ایتہ ویزکیھم ویعلمھم الکتب والحکمة وان کانوا من قبل لفی ضلل مبین0 ترجمۂ کنزالعرفان:بے شک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا جب ان میں سے ایک رسول مبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے وہ ان کے سامنے اللہ کی آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ یہ لوگ اس سے پہلے یقیناً کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔4،ال عمران: 164)اللہ کر یم ہمیں تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا ہمیشہ ادب ر کھنے اور تمام انبیائے کرام علیہم السلام کے سردا ر صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شریعت پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین


ابوالبشر  حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر سردارِ انبیائے کر ام حضور سرور کائنات صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی تشریف آوری تک اس کائناتِ ارضی میں جتنے بھی انبیا و رسول علیہ السلام مبعوث ہوئے ، ان سب کی تشریف آوری کا اصل مقصد انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کراکر اللہ وحدہ کی وحدانیت اور کبریائی سے آشنا کرکے ان جبینوں کو خالق و مالک حقیقی کے در پر جھکانا تھا ہمیں قرآن ِحکیم اور دیگر صحائفِ آسمانی کی وساطت سے جتنے انبیا علیہم السلام کی پاکیزہ زندگی کے حالات معلوم ہوئے،اس کا ہر لمحہ اقوام و ملل کو تصورِ توحیدِ الہی سے آشنائی میں بسر ہوا۔انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیا علیہم السلام کا بعثت:ابتدا میں تمام انسان راہِ راست پر تھےاور اللہ پاک نے انہیں زندگی گزارنے کا جو طریقہ بتایا تھا اس پر وہ عمل پیرا تھے لیکن آہستہ آہستہ ان میں انحراف آنے لگا،نفسانی خواہشات نے سر اٹھایا اور وہ سیدھی راہ سے ادھر اُدھر بھٹکنے لگے۔اس بات کو قرآنِ کریم نے یوں ارشاد فرمایا ہے:وماکان الناس الا امة وحدة فاختلفواترجمۂ کنزالایمان:اور لوگ ایک ہی امت تھے پھر مختلف ہوئے۔( یونس، پ11،آیت19)اس آیتِ مبارکہ میں تمام لوگوں کے ایک دینِ اسلام پر ہونے کی دلیل واضح ہے، جیسا کہ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے میں قابیل کے ہابیل کو قتل کرنے کے وقت تک حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی ذریت ایک ہی دین پر تھی ،اس کے بعد اختلاف ہوا۔مذہبی اختلاف کی ابتدا کب ہوئی : مذہبی اختلاف کی ابتدا سے متعلق مفسرین نے کئی اقوال ذکر کیے ہیں:(1)حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے تک لوگ ایک دین پر رہے پھر ان میں اختلاف واقع ہوا۔ (2)حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی سے اترنے کے وقت لوگ ایک دینِ اسلام پر تھے۔(3) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے سب لوگ ایک دین پر تھے یہاں تک کہ عمر بن لحی نے دین میں تبدیلی کی ، اس قول کے مطابق الناس سے مراد خاص عرب ہوں گے۔(صراط الجنان فی تفسیر القرآن جلد چہارم)آیاتِ بعثتِ انبیا:(1) واذا اتینا موسی الکتب والفرقان لعلکم تہتدون0ترجمۂ کنزالایمان:اور جب ہم نے موسیٰ کو کتاب عطا کی اور حق اور باطل میں فرق کرنا تاکہ تم ہدایت پاجاؤ۔( بقرۃ، پ 1، آیت 53)(2)واتینا عیسی ابن مریم البینت وایدناہ بروح القدسترجمۂ کنزالایمان: اور ہم نے عیسی بن مریم کو کھلی نشانیاں عطا فرمائیں اور پاک روح کے ذریعے ان کی مدد کی ۔( البقرہ پ1، آیت 87)(3) انا ارسلنک بالحق بشیراو ونذیراترجمۂ کنزالایمان:اے حبیب بیشک ہم نے تمہیں حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈر کی خبریں دینے والا بنا کر بھیجا۔( البقرہ پ1، آیت 119)(4)ربنا وابعث فیہم رسولا منہم یتلوا علیہم ایتک ویعلمہم الکتب والحکمة ویزکیھم ترجمۂ کنزالایمان:اے ہمارے رب ! اور ان کے درمیان انہیں میں سے ایک رسول بھیج جو ان پر تیری آیتوں کی تلاوت فرمائے اور انہیں تیری کتاب اور حکمت سکھائے اور انہیں خوب پاکیزہ فرمادے۔( البقرہ پ1، آیت 129)(5)رسلا مبشرین ومنذرین لئلا یکون للناس علی اللہ حجة بعدالرسولترجمۂ کنزالایمان:(ہم نے ) رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سنانے والا بھیجا تاکہ رسول ( کو بھیجنے) کے بعد اللہ کے یہاں لوگوں کے لیے کوئی عذر نہ رہے۔( النساء پ 6، آیت 165)(8)وماارسلنک الا رحمةً العلمین ترجمۂ کنزالایمان: اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہانوں کے لیے۔(سورة الانبیاء پ 16، آیت 107)(9)وما نرسل المرسلین الا مبشرین ومنذرینترجمۂ کنزالایمان:اور ہم رسولوں کو اسی حال میں بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے ہوتے ہیں۔( الانعام پ 7،آیت 40)(10) قد جاءت رسل ربنا بالحقترجمۂ کنزالایمان:بیشک ہمارے رب کے رسول حق کے ساتھ تشریف لائے۔(سورة الاعراف پ 8 آیت53)(11) لقد ارسلنا نوحا الی قومہ فقال یقوم اعبدوا اللہ مالکم من الہ غیرہترجمۂ کنزالایمان:بیشک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا: اے میری قوم !اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں۔(سورة الاعراف پ 8، آیت59)اب آخر میں بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ آج امتِ اسلامیہ کی اکثریت انبیا علیہم السلام کی بعثت کے اہم مقاصد کو بھول چکی ہے جس کا سب سے بڑا خسارہ آج ہم اپنی نگاہوں سے بدعات و خرافات کو دیکھے ہیں۔اللہ پاک ہم سب کو کتاب و سنت کی صحیح سمجھ عطا فرمائے۔امین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم


انبىائے کرام علیہم السلام کائنات کى نہاىت معزز و محترم ہستىاں اور انسانوں مىں ستاروں کى طرح حمکتى دمکتى شخصىات ہىں۔ان کى پاک سىرتوں اور خدائى پىغام پہنچانے مىں اٹھائى گئى مشتقوں مىں تمام انسانىت کے لىے عظمت، شوکت، ہمت و استقامت کا عظىم درس موجود ہے۔اللہ پاک نے ان مقدس ہستىوں کو مخلوق کى طرف بھىجنے کى حکمتىں اور مقاصد قرآنِ پاک مىں بىان فرمائے ہىں۔ ان مىں سے دس درجِ ذىل ہىں:1:اللہ پاک کے حکم سے ان کى اطاعت کى جائے:اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: ترجمۂ کنزالعرفان: اور ہم نے کوئى رسول نہ بھىجا مگر اس لىے کہ اللہ کے حکم سے اس کى اطاعت کى جائے۔(پ 5، النساء: 64)2۔یہ اىمان و اطاعت پر لوگوں کو جنت کى خوشخبرى اور کفر و نافرمانى پر جہنم کى وعىد سنادىں: ارشاد فرماىا:ترجمۂ کنزالاىمان: اور ہم رسولوں کو اسى حال مىں بھىجتے ہىں کہ و ہ خوشخبرى دىنے والے اور ڈر سنانے والے ہوتے ہىں تو جو اىمان لائىں اور اپنى اصلاح کرلىں تو ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگىن ہوں گے۔(پ7، الانعام 48)3: بارگاہِ الہٰى مىں لوگوں کے لىے کوئى عذر باقى نہ رہے: ارشاد فرماىا:ترجمۂ کنزالعرفان: (ہم نے) رسول خوشخبرى دىتے اور ڈر سناتے( بھىجے) تاکہ رسولوں( کو بھىجنے) کے بعد اللہ کے ىہاں لوگوں کے لىے کوئى عذر ( باقى) نہ رہے اور اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔ ( پ 6،النسا، 165)(4) دىنِ اسلام کو دلائل و شواہد اور قوت و طاقت دونوں اعتبار سے دىگر تمام ادىان پر غالب کردىا جائے:اللہ پاک کا فرمان ہے:ترجمۂ کنز العرفان: وہى ہے جس نے اپنے رسول ہداىت اور سچے دىن کے ساتھ بھىجا تاکہ اسے تمام دىنوں پر غالب کردے اگرچہ مشرک ناپسند کرىں۔ (پ 6 ، التوبۃ: 33)(5)۔حضور اقدس صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنى امت کو قرآن اور شرعى احکام پہنچادىں:ارشاد فرماىا: ترجمۂ کنزالعرفان: اسى طرح ہم نے تمہىں اس امت مىں بھىجا جس سے پہلے کئی امتىں گزر گئىں تاکہ تم انہىں پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہارى طرف وحى بھىجى ہے، حالانکہ وہ رحمن کے منکر ہورہے ہىں۔(پ 13، الرعد: 30)5: اللہ پاک کے آخرى نبى صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم بارگاہِ الہٰى مىں لوگوں کى مغفرت کا ذرىعہ بن جائىں: ارشادِ بارى ہے:ترجمۂ کنزالعرفان:اور اگر جب وہ اپنى جانوں پر ظلم کر بىٹھے تھے تو اے حبىب! تمہارى بارگاہ مىں حاضر ہوجاتے، پھر اللہ سے معافى مانگتے اور رسول (بھى) ان کى مغفرت کى دعا فرماتے تو ضرور اللہ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پاتے۔ (پ 5، النسا 64)(7) اللہ پاک کى واحدانىت کو ثابت کرىں: اللہ کریم کا ارشادِ عالى ہے:ترجمۂ کنزالعرفان:اور ہم نے تم سے پہلے کوئى رسول نہ بھىجا مگر ىہ کہ ہم اس کى طرف وحى فرماتے رہے کہ مىرے سوا کوئى معبود نہىں تو مىرى ہى عبادت کرو۔( پ 17، الانبىا 25)8۔ لوگوں کو اللہ پاک کى عبادت کرنے پر اُبھارىں اور شىطان کى پىروى کرنے سے بچائىں:چنانچہ اللہ پاک کا ارشادِ پاک ہے:ترجمہ: بىشک ہر امت مىں ہم نے اىک رسول بھىجا کہ ( اے لوگو) اللہ کى عبادت کرو اور شىطان سے بچو۔(پ 16،النحل: 36)9: انسانوں مىں انصاف کو قائم کرىں، جىسا کہ ارشادِ خداوندى ہے: بىشک ہم نے اپنے رسولوں کو روشن دلىلوں کے ساتھ بھىجا اور ان کے ساتھ کتاب اور عدل کی ترازو اتارى تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔(پ 27، حدىث: 25)10۔خلقت مىں اختلافات کا خاتمہ کرىں:ترجمہ:تو اللہ نے انبىا بھىجے خوشخبرى دىتے ہوئے اور ڈر سناتے ہوئے اور ان کے ساتھ سچی کتاب اتارى تاکہ وہ لوگوں کے درمىان ان کے اختلافات مىں فىصلہ کردے۔(پ 2، البقرہ 213)اللہ پاک ہمىں سىرت الانبىاء پڑھ کر اس مىں سے مدنى پھول چننے کى اور آخرى نبى صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کى سىرت کے مطابق زندگى گزارنے کى توفىق عطا فرمائے۔آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم


ربِّ کریم نے مخلوق کو پیدا فرمایا اور ان کی طرف اپنے برگزیدہ بندوں کو مبعوث فرمایا۔ رب کریم کے ہر کام میں کثیر حکمتیں اور مقاصد ہوتے ہیں۔خدائے رحمن کا کوئی کام بے مقصد نہیں۔انبیائے کرام علیہم السلام بھیجنے میں رب کریم کی کثیر حکمتیں و مقاصد ہیں۔جن میں سے دس مقاصد قرآنِ کریم کی روشنی میں پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ کیجئے۔پہلا مقصد:دینِ اسلام شروع سے ہی ایک حق دین تھا،لوگ اس دین سے جداد ین اختیار کرکے اختلاف کرتے تواللہ پاک انبیا علیہم السلام کے ذریعے اسی حق دین کے طرف بلاتا او ریہ انبیا ایمان والوں کو جنت کی بشارت دیتے اور کفار کو دوزخ کی وعید سناتے اور دیگر باطل ادیان کی تردید کرتے تھے۔ پس اللہ پاک نے ان کی طرف انبیائے کرام علیہم السلام کو بھیجا تاکہ لوگوں میں موجود اختلاف کو ختم کریں اور رب کریم سورۂ بقرہ کی آیت نمبر 213 میں ارشاد فرماتا ہے: کان الناس امة واحدة فبعث اللہ النبین مبشرین و منذرین وانزل معھم الکتب بالحق لیحکم بین الناس فیما اختلفوا فیہ۔ترجمۂ کنز العرفان:تمام لوگ ایک دین پر تھے تو اللہ نے انبیا بھیجے خوشخبری دیتے ہوئےاور ڈر سناتے ہوئے ان کے ساتھ سچی کتاب اتاری تاکہ وہ لوگوں کے درمیان ان کے اختلافات میں فیصلہ کردے۔دوسرا مقصد:اللہ پاک نے مخلوق کواپنی عبادت کے لیے بھیجا اور ان کے لیے ایک شریعت مقرر فرمائی اور انبیائے کرام علیہم السلام کو اپنے اور بندوں کے درمیان واسطہ بنایا تاکہ وہ اس کا پیغام بندوں تک پہنچائیں اگر اللہ انبیا کو مبعوث نہ فرمانا تو مخلوق گمراہ ہوجاتی، چنانچہ مالکِ کائنات فرماتا ہے:وما نرسل المرسلین الا مبشرین ومنذرین ترجمۂ کنزالعرفان:اور ہم رسولوں کو اسی حال میں بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے ہوتے ہیں۔( الانعام: 48)تیسرا مقصد:انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث کرنے کی ایک حکمت یہ بھی تھی کہ حجت قائم ہوجائے اور لوگوں کے عذر ختم ہوجائیں تاکہ کوئی شخص روز قیامت یہ نہ کہےکہ ہمیں تو یہ حکم معلوم نہ تھا وغیرہ،چنانچہ اللہ پاک سورة الاسر اء آیت نمبر 15 میں ارشاد فرماتا ہے:وما کنا معذبین حتی نبعث رسولا ترجمۂ کنزالعرفان: اور ہم کسی کو عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کوئی رسول نہ بھیج دیں۔چوتھا مقصد:اللہ پاک نے انبیائے کرام علیہم السلام کو اس لیے مبعوث فرمایا تاکہ لوگ ان کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کریں اور زندگی گزارنے کے انداز کو سیکھ سکیں ، چنانچہ سورۂ احزاب،آیت نمبر 21 میں فرمانِ باری ہے:لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ بے شک تمہارے لیے رسول اللہ کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔مزید سورۂ ممتحنہ آیت نمبر 13 میں فرماتا ہے:لقد کان لکم فیھم اسوۃ حسنۃ ترجمۂ کنزالعرفان:بے شک تمہارے کے ان میں اچھی پیروی تھی۔پانچواں مقصد:انبیا علیہم السلام کو معبوث کرنے کا ایک مقصد گمراہ لوگوں کو راہِ راست پر لانا ہے ،جیسا کہ پارہ5 سورۃ الانعام ، آیت نمبر 70میں خالقِ کائنات فرماتا ہے:اولٓئک الذین ھدی اللہ فبھداھم اقتدہترجمۂ کنزالایمان:یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو ان کی راہ چلو۔چھٹا مقصد:لوگ غیب کے علم سے ناواقف تھے۔وہ غیب کو نہیں جانتے تھے جیسا کہ رب کریم ،اس کی ذات و صفات ، فرشتے ، جنات، جنت، دوزخ وغیرہ یہ سب غیب یعنی پوشیدہ ہیں اور ہمیں ان کی خبر انبیا و رسول علیہم السلام کے ذریعے ہوسکتی ہے چنانچہ سورة الجن آیت نمبر 26۔27 میں رب کعبہ کا فرمان ہے:علم الغیب فلا یظھر علی غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول فانہ یسلک من بین یدیہ ومن خلفہ رصدا0ترجمۂ کنزالایمان:غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں فرماتا سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے کہ ان کے پیچھےپہرہ مقر رکردیتا ہے۔ساتواں مقصد:لوگوں کی تعلیم اور ان کا تزکیہ بعض انبیائے کرام علیہم السلام کی بعثت کا ایک اہم مقصد ہے چنانچہ پارہ28 سورۃ الجمعہ کی آیت نمبر 2 میں ارشادِ باری ہے:ھوالذی بعث فی الامین رسولا منھم یتلوا علیہم آیتہ و یزکیھم ویعلمھم الکتب و الحکمة وان کانوا من قبل لفی ضلال مبین0 ترجمہ ٔکنزالعرفان : وہی ہے جس نے اَن پڑھوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اللہ کی آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور انہیں پاک کر تا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کا علم عطا فرماتا ہے اور بے شک وہ اس سے پہلےکھلی گمراہی میں تھے۔ آٹھواں مقصد:انبیا علیہم السلام کی بعثت کا ایک مقصد یہ تھا کہ وہ لوگوں کو اس بات کی خبر دیں کہ وہ صرف ایک اللہ پاک کی عبادت کریں اور دیگر معبودوں سے بچیں،چنانچہ ارشاد فرمایا:ولقد بعثنا فی کل امة رسولا ان اعبداللہ واجتنبوا الطاغوت سورۂ نمل آیت 36ترجمۂ کنزالعرفان:اور بے شک ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ ( اے لوگو!) اللہ کی عبادت کرو اور شیطان سے بچو۔نواں مقصد:لوگوں میں عدل و انصاف قائم کر نے اور عدل و انصاف قائم کرنے کاحکم دینے کے لیے انبیا علیہم السلام کو مبعوث کیا۔رب کریم سورۃ الحدید آیت نمبر 29میں فرماتا ہے:ولقد ارسلنا رسلنا بالبینت وانزلنا معھم الکتب والمیزان لیقوم الناس بالقسطبے شک ہم نےاپنے رسولوں کو روشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور عدل کا ترازو اتارا تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔دسواں مقصد:انبیا علیہم السلام کی بعثت کا ایک مقصد یہ تھا کہ وہ لوگوں کو اللہ پاک کی معرفت کروائیں کہ وہ واحد ہے،چنانچہ پارہ 15 سورة الکہف آیت 110 میں ارشادِ باری ہے:قل ا نما انابشرمثلکم یوحیٰ الی انما الھکم الہ واحدترجمۂ کنزالایمان: تم فرماؤ ظاہر صورت بشری میں تو میں تم جیسا ہوں مجھے وحی آتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی معبود ہے۔ان مقدس آیاتِ کریمہ سے ہر بات واضح ہوئی کہ انبیائے کرام علیہم السلام اللہ پاک کے سچے اور برگزیدہ و نیک بندے ہیں اور ان کو مبعوث کرنے اور لوگوں کی طرف بھیجنے کا مقصد بھی واضح ہوا۔


اللہ کریم نے حضرت آدم علیہ السلام سے حضور خاتم النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم تک بہت سے انبیائے کرام علیہم السلام مبعوث فرمائے ہیں۔ان بزرگ ہستیوں کی بعثت کے جو مقاصد قرآنِ پاک میں بیان فرمائے گئے،ان میں سے 10درج ذیل ہیں:(1)اللہ وحدہ لا شریک کی عبادت کی جائے: جیسا کہ فرمانِ باری ہے:وَمَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْۤ اِلَیْهِ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعْبُدُوْنِ0 (پ 17، الانبیا: 25)ترجمۂ کنز العرفان: اور ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول نہ بھیجا مگر یہ کہ ہم اس کی طرف وحی فرماتے رہے کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کرو۔اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: تمام انبیا اور رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مبعوث فرمانے کی بنیادی حکمت اللہ پاک کی وحدانیت کو ثابت کرنا اور اخلاص کے ساتھ اللہ پاک کی عبادت کرنا ہے۔(2) شیطان کی پیروی کرنے سے بچا جائے: ارشادِ باری ہے:وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْتَ ۚ۔(پارہ 14 ،النحل: 36)ترجمۂ کنز العرفان: اور بیشک ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا کہ (اے لوگو!) اللہ کی عبادت کرو اور شیطان سے بچو۔یعنی جس طرح ہم نے تم میں محمد مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو بھیجا اسی طرح ہر امت میں ہم نے ایک رسول بھیجا اور ہر رسول کو حکم دیا کہ وہ اپنی قوم سے فرمائیں کہ اے لوگو! اللہ پاک کی عبادت کرو اور شیطان کی پیروی کرنے سے بچو۔(تفسیر صراط الجنان، النحل ،تحت الآیۃ: 36)(3)اللہ پاک کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے:ارشاد فرمایا:وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰهِ ؕ۔ (پارہ 5 النساء: 64)ترجمۂ کنز العرفان: اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجا مگر اس لئے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔(سیرت الانبیاء، ص 50)اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر صراط الجنان میں ہے: رسول کی اطاعت اس لئے ضروری ہے کہ اللہ پاک کی اطاعت کا طریقہ ہی رسول کی اطاعت کرنا ہے۔اس سے ہٹ کر اطاعت ِ الہٰی کا کوئی دوسرا طریقہ نہیں لہٰذا جو رسول کی اطاعت کا انکار کرے گا وہ کافر ہوگا اگرچہ ساری زندگی سر پر قرآن اٹھا کر پھرتا رہے۔(4،5)یہ انبیائے کرام علیہم السلام ایمان و اطاعت پر لوگوں کو جنت کی بشارت اورکفر و نافرمانی پر جہنم کی وعید سنائیں:جیساکہ فرمایا:وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِیْنَ اِلَّا مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ ۚفَمَنْ اٰمَنَ وَ اَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ0(پارہ 7 ،الانعام: 48)ترجمۂ کنز العرفان: اور ہم رسولوں کواسی حال میں بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے ہوتے ہیں تو جو ایمان لائیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان پرنہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(سیرت الانبیاء، ص 50)(6)دینِ اسلام کی پیروی کی جائے: ارشاد فرمایا:شَرَعَ لَكُمْ مِّنَ الدِّیْنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوْحًا وَّ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ مَا وَصَّیْنَا بِهٖۤ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰۤى اَنْ اَقِیْمُوا الدِّیْنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوْا فِیْهِ ؕ۔(پارہ 25 ،الشوری:13)ترجمۂ کنز العرفان: اس نے تمہارے لیے دین کا وہی راستہ مقرر فرمایا ہے جس کی اس نے نوح کو تاکید فرمائی اور جس کی ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی اور جس کی ہم نے ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو تاکید فرمائی کہ دین کو قائم رکھواور اس میں پھوٹ نہ ڈالو۔معنی یہ ہے کہ جتنے انبیائےکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تشریف لائے سب کے لئے ہم نے دین کا ایک ہی راستہ مقرر کیا کہ دینِ اسلام کو قائم رکھواور اس میں پھوٹ نہ ڈالو۔(تفسیر صراط الجنان،الشوری، تحت الآیۃ: 13 ملتقطا)(7)دینِ اسلام کو دلائل اور قوت دونوں اعتبار سے دیگر تمام ادیان پر غالب کردیا جائے:چنانچہ ارشاد فرمایا:هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ ۙوَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ0 (پارہ 10 ،التوبۃ: 33)ترجمۂ کنز العرفان: وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کر دے اگرچہ مشرک ناپسند کریں۔(سیرت الانبیاء،ص 51)(8)بارگاہِ الہٰی میں لوگوں کیلئے کوئی عذر باقی نہ رہے:ارشاد فرمایا:رُسُلًا مُّبَشِّرِیْنَ وَمُنْذِرِیْنَ لِئَلَّا یَكُوْنَ لِلنَّاسِ عَلَى اللّٰهِ حُجَّةٌۢ بَعْدَ الرُّسُلِ ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَزِیْزًا حَكِیْمًا0(پارہ 6 ،النساء: 165)ترجمۂ کنز العرفان: (ہم نے ) رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے (بھیجے) تاکہ رسولوں (کو بھیجنے) کے بعد اللہ کے یہاں لوگوں کے لئے کوئی عذر (باقی )نہ رہے اور اللہ زبردست ہے،حکمت والا ہے۔(سیرت الانبیاء، ص 50)(9)انبیائے کرام علیہم السلام اپنی قوموں کو احکامِ الہٰی واضح کرکے بیان کردیں:قرآنِ کریم میں ہے:وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِیُبَیِّنَ لَهُمْ ؕ (پارہ 13 ، ابراہیم: 4)ترجمۂ کنز العرفان:اور ہم نے ہر رسول اس کی قوم کی زبان کے ساتھ ہی بھیجا تاکہ وہ انہیں واضح کرکے بتادے۔(10)حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی امت کو قرآن اور شرعی احکام پہنچادیں:جیساکہ فرمایا:كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِیْۤ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَاۤ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَاۡ عَلَیْهِمُ الَّذِیْۤ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ وَ هُمْ یَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِ ؕ (پارہ 13 ،الرعد: 30)ترجمۂ کنز العرفان: اسی طرح ہم نے تمہیں اس امت میں بھیجا جس سے پہلے کئی امتیں گزر گئیں تاکہ تم انہیں پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے حالانکہ وہ رحمٰن کے منکر ہورہے ہیں۔(سیرت الانبیاء ،ص 51)


انبیائے کرامعلیہم السلام کائنات کی عظیم ترین ہستیاں اور انسانوں میں ہیروں موتیوں کی طرح جگمگاتی شخصیات ہیں جنہیں خدانے وحی کے نور سے روشنی بخشی جو ہر دور میں لوگوں کو شرک سے روکتے، ایمان لانے پر جنت کی بشارت دیتے اور کفر و انکار پر عذاب کی وعید سناتے ۔اللہ پاک نے اپنی بارگاہ کی مقدس ہستیوں کو مخلوق کی طرف بھیجنے کی حکمتیں اور مقاصد قر آنِ مجید میں بیان فرمائے ہیں۔ان میں سے دس درجِ ذیل ہیں:1:اللہ پاک کے حکم سے ان کی اطاعت کی جائے:ارشادِ باری ہے:وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اللہ ترجمۂ کنزالعرفان:اور ہم نے کوئی رسول نہ بھیجامگر اس لیے کہ اللہ کے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے۔(پ 5،النسآء:64)2:یہ ایمان و اطاعت پر لوگوں کو جنت کی بشارت اور کفرو نافرمانی پرجہنم کی وعید سنادیں:ارشاد فرمایا:ومانرسل المرسلین الا مبشرین و منذرین فمن امن و اصلح فلا خوف علیہم ولا ھم یحزنون0ترجمۂ کنزالعرفان: اور ہم رسولوں کو اسی حال میں بھیجتے ہیں کہ وہ خوشخبری دینے والے اور ڈر سنانے والے ہوتے ہیں تو جوایمان لائیں اور اپنی اصلاح کرلیں تو ان پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔(پ 7، الانعام:48)3: بارگاہِ الہٰی میں لوگوں کے لیے کوئی عذر باقی نہ رہے:ارشاد فرمایا:رسلاً مبشرین ومنذرین لئلایکون للناس علی اللہ حجة بعد الرسل وکان اللہ عزیزا حکیما ترجمۂ کنزالعرفان:(ہم نے) رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے(بھیجے) تاکہ رسولوں(کوبھیجنے) کے بعد اللہ کے یہاں لوگوں کے لئے کوئی عذر(باقی) نہ رہے اور اللہ زبردست ہے حکمت والا ہے۔(پ6، الاحزاب: 165) 4:یہ اللہ پاک کا پیغام لوگوں تک پہنچادیں اور اس کے سوا کسی سے نہ ڈریں:ارشاد فرمایا:الذین یبلغون برسلت اللہ و یخشونہ ولا یخشون احدا لا اللہ وکفی باللہ حسیبا0(پ22،الاحزاب:39) ترجمۂ کنزالعرفان:وہ جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں اور اس سے ڈرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں کرتے اور اللہ کافی ہے حساب لینے والا ہے۔5۔ دینِ اسلام کو دلائل اور قوت دونوں اعتبار سے دیگر تمام ا دیان پر غالب کردیا جائے:ارشاد فرمایا:ھو الذی ارسل رسولہ بالھدیٰ ودین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ ولوکرہ المشرکون0ترجمۂ کنزالعرفان: وہی ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کردے اگرچہ مشرک ناپسند کریں۔(پ 10، التوبہ 33) 6:لوگوں کو اندھیرے سے اُجالے کی طرف چلادیں:ارشاد فرمایا:ھو الذی ینزل علی عبدہ ایت بینت لیخرجکم من الظلمت الی النور وان اللہ بکم لرؤوف رحیم ترجمۂ کنزالعرفان: وہی ہے جو اپنے بندہ پر روشن آیتیں اتارتا ہے تاکہ تمہیں اندھیروں سے نور کی طرف لے جائے اور بے شک اللہ تم پر ضرور مہربان رحمت والا ہے۔(پ 27، الحدید: 9)7:حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی امت کا تزکیۂ نفس فرمانے کے ساتھ ساتھ ان کو کتاب و حکمت کی تعلیم فرمائیں:ارشاد فرمایا:ھو الذی بعث فی الامین رسولا منھم یتلوا علیہم ایتہ ویزکیھم ویعلمھم الکتب والحکمة وان کانوا من قبل لفی ضلل مبین0 ترجمۂ کنزالعرفان:وہی ہے جس نے اَن پڑوں میں انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اللہ کی آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت کا علم عطا فرماتا ہے اور بے شک وہ اس سے پہلے ضرور کھلی گمراہی میں تھے۔(پ28،الجمعۃ: 2) 8: اللہ پاک نے اپنے رسولوں کو روشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا تاکہ ان نشانیوں کے ذریعے یہ لوگوں میں انصاف قائم کریں:فرماتا ہے:لقد ارسلنارسلنا بالبینت و انزلنا معھم الکتب والمیزان لیقوم الناس بالقسط ترجمۂ کنزالعرفان: بے شک ہم نے اپنے رسولوں کو روشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور عدل کی ترازو اتاری تاکہ لوگ انصاف پر قائم ہوں۔( پ 27، الحدیث: 25)9:یہ پیغامِ الٰہی لوگوں تک پہنچادیں اور روزِ قیامت اپنی اپنی امتوں پرگواہ ہوں گے:فرماتا ہے:و یوم نبعث فی کل امة شھیدا علیہم من انفسھم وجئنابک شہیدا علی ھؤلا ترجمۂ کنزالعرفان:اور جس دن ہم ہر امت میں انہیں میں سے ان پر ایک گواہ اٹھائیں گے اور اے حبیب! تمہیں ان سب پرگواہ بنا کرلائیں گے۔(پ14،النحل:89)10:حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنی امت کو قرآن اور شرعی احکام پہنچادیں:ارشاد فرمایا: کذلک ارسلنک فی امة قد خلت من قبلھا امم لتتلوا علیہم الذی اوحینا الیک وھم یکفرون بالرحمن قل ھو ربی لا الہ الا ھو علیہ توکلت والیہ متاب ترجمۂ کنزالعرفان:اسی طرح ہم نے تمہیں اس امت میں بھیجا جس سے پہلے کئی امتیں گزر گئیں تاکہ تم انہیں پڑھ کر سناؤ جو ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے حالانکہ وہ رحمن کے منکر ہورہے ہیں تم فرماؤ:وہ میرا ر ب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے۔(پ 13، الرعد: 30)


قرآن ِکرىم  مىں انبىا علیہم السلام کى بعثت اور اس سے متعلق مسائل کے بارے مىں بہت آىتیں موجودہىں۔ظاہر ہے ان تمام آىتوں پر تحقىقى بحث ممکن نہیں ، لہٰذا ان آىات مىں کى گئى اہم بحثوں کا انتخاب کىا گیا ہے، اور حسبِ ضرورت ان مباحث سے متعلق آىات کى وضاحت کی جائے گی۔ آئىے! بعثتِ انبیا کے اہداف ومقاصد قرآنى آىتوں کی روشنى میں پڑھتے ہیں۔دراصل قرآنِ کرىم مىں نبوت کا مسئلہ انسان کى خلقت کے ساتھ ہی بحث میں آیا ہے۔کیونکہ ا س کی زندگی کی بنیادمذہبی راہ نمائی پر ختم ہوتی ہے۔اس دنیا میں انسان کی خلقت کے مقصد کو دیکھتے ہوئے اس بات کو قبول کرنا واضح ہے۔جب ہمیں یہ معلوم ہوگیا کہ انسان کو عالم مادہ میں اس لئے بھیجا گیا کہ اس کی پسند کا ایک راستہ اس کے سامنے ہو تو ظاہر ہے خدا کی جانب سے بھی اس کے سامنے ایک ایسا راستہ ہونا چاہئے جس کے دو پہلو ہوں،ایک پہلو کمال کا ہو اور دوسرا پہلو نقص کا،ایک کی انتہا کامیابی اور نجات پر ہو اور دوسرے کا اختتام ناکامی و بدبختی پر تاکہ اپنے آزادانہ انتخاب کے ذریعے انسان ان میں سے کسی ایک راستے کو چن لے۔قرآنِ کرىم کى بعض آىات سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت آدم علیہم السلام جس وقت زمىن پر تشرىف لاتے اسى وقت پر وحى ہوئى کہ جب خدا کى جانب سے تمہارى راہ نمائى ہو تو اس کو قبول کرنا، اگر قبول کىا اور اس پر عمل کىا تو نجات پاؤگے اور اگر مخالفت کى تو حد سے بڑھنے والے ہوجاؤ گے، چنانچہ سورۃ البقرۃ آیت نمبر38 مىں ارشاد ہوتا ہے: ترجمۂ کنزالاىمان، کہا ہم نے اترو اس سے تم سب پس اگر تمہارے پاس مىرى طرف سے کوئى ہداىت آئے تو جس نے مىرى پىروى کى پس ان پر کوئى ڈر نہىں اور نہ ہى وہ غمگىن ہوں گے۔تفسىر ِنعىمى میں ہے:ىہاں اھبطوا سے مراد اولادِ آدم ہے کىونکہ آىت مىں آگے احکام کا ذکر ہے۔ آىتِ مبارکہ سے ىہ مفہوم واضح ہوا کہ انسان کے سامنے دو صورتىں ہىں، یا توپىروى کرکے نجات پا جائے ىا مخالفت کرکے بعدبخت ہوجا ئے۔ىعنى زمىن پر حضرت آدم علیہم السلام کى آمد کے آغاز سے بھى ىہ بات روشن کردى گئى تھى کہ آپ کے سامنے دوراستے ہوں گے اور خدا پاک کى طرف سے ہى راہ نمائى کى جائے گى ۔اسى طرح سورة الاعراف ،آىت نمبر 35 میں ہے: ترجمۂ کنزالاىمان : اے اولاد آدم! اگر آئے تمہارے پاس تم مىں کے رسول مىرى آىتىں پڑھتے توپرہىز گارى کرے اورسنوارے تو اس پر نہ کچھ خوف ہوگا نہ کچھ غم۔لہٰذا وحىِ نبوت کے ذرىعے ہداىت کا مسئلہ اىک اىسى چىز ہے جو خلقت مىں مضمر ہے اور شامل ہے، اس کے بغىر روئے زمىن پر انسان کى رہائش ممکن نہىں کىونکہ اىسا ہونا حکمتِ الہٰى کے خلاف ہے اس چىز کے پىشِ نظر خدانے ہر قوم اور ہر آبادى کے لىے اىک پىغمبر بھىجا۔سورة الفاطر آیت نمبر 24 مىں ارشاد ہے:ترجمۂ کنزالایمان: اے محبوب بے شک ہم نے تمہىں حق کے ساتھ بھىجا ، خوشخبرى سناتا اور ڈر سناتا۔انبىا علیہم السلام کى تعداد کے بارے مىں مختلف آرا ہىں ۔بہرحال انبىا علیہم السلام کى ایک بڑى تعداد ہے۔فتاوی رضویہ میں چھبیس لکھا ہے: فرداًفرداً خواہ بتصریح اسماء یہ صرف چھبیس کے لئے ہے:آدم، ادریس، نوح، ہود، صالح، ابراہیم، اسحق، اسمٰعیل، لوط ، یوسف، ایوب، شعیب، موسٰی ، ہارون، الیاس، الیسع، ذوالکفل، داؤد،سلیمان، عزیر، یونس،زکریا، یحٰیی، عیسیٰ، محمد صلی اﷲ علیہ وعلیہم وبارک وسلم۔بہت سے انبىا علیہم السلام معروف نہىں مگر عقىدہ اور اىمان یہ ہونا چاہىے کہ اللہ پاک کے تمام ا نبىا علیہم السلام جتنے بھى دنىا مىں مبعوث فرمائے گئے، ان پر ہمارا اىمان ہے۔ مندرجہ بالا آىتوں سے ىہ بات بھى واضح ہوگئى کہ انبىا علیہم السلام کى بعثت کا مقصد کىا تھا، اور چونکہ ىہ بات بھى واضح ہوگئى کہ انسان کو خود ہى آزادانہ طور پر سعادت ىا شقاوت کا راستہ اختیار کرنا ہے اس لىے انسان کے لىے دونوں راستوں کى شناخت ضرورى ہے۔انسان کى عقل و حواس صحىح ىا غلط کى شناخت کے لىے کافى نہىں ہے، لہٰذا ہماری ضرورت کے پىشِ نظر انبىا علیہم السلام کو مبعوث فرماىا گىا کہ ان کے ذرىعے اللہ پاک انسانوں کو دونوں راستوں مىں فرق سکھادے اور چونکہ اللہ پاک نے انسانوں کو اس لىے خلق فرماىا کہ وہ ذمہ دارى قبول کرے، ىعنى صحىح اور غلط راہ خود منتخب کرے تاکہ اپنے اعمال کے نتیجے تک پہنچ سکے تاکہ وہ جو راستہ بھی اختیار کرے پوری سمجھ بوجھ سے اختیار کرے دوسرے الفاظ میں یوں کہاجاسکتا ہے کہ انبیا علیہم السلام کے آنے کا مقصد یہ بھی تھا کہ لوگوں پر حجت تمام ہوجائے،چنانچہ سورۃ النساء آیت نمبر165 میں ہے:ترجمۂ کنز الایمان:رسول خوشخبری دیتے اور ڈر سناتے کہ رسولوں کے اللہ کے یہاں لوگوں کو عذر نہ رہے اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔اس آیتِ مبارکہ سے واضح ہوا کہ تمام حجت حکمتِ الٰہی کا لازمہ ہے یعنی رسولوں کو بھیجنے کا مقصدیہ بھی تھا کہ انسان کے پاس کوئی عذر نہ رہے کہ ہم تک کوئی راہ نما نہ آیا اس سے ملتی جلتی ایک اور آیت ہے البتہ یہ آیت جس کا ذکر کیا جارہا ہے بعض میں مخاطب یہ مخصوص قوم ہے یا کہیں اہلِ کتاب سے خطاب ہے یا مشرکین مکہ مخاطب ہیں لیکن مضمون سب کا ایک ہی ہے،چنانچہ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:ترجمہ:کبھی کہو کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں پر اتری تھی اور ہمیں ان کے پڑھنے پڑھانے کی کچھ خبر نہ تھی یا کہو کہ اگر ہم پر کتاب اترتی تو ہم ان سے زیادہ ٹھیک راہ پر ہوتے تو تمہارے پاس تمہارے رب کی روشن دلیل اور ہدایت اور رحمت آئی۔ (الانعام:156،157)اسی طرح کی اور آیات بھی قرآنِ کریم میں موجود ہیں جن میں یہ بات واضح ہے کہ اللہ پاک کی طرف سے انسانوں کی ہدایت اور راہ نمائی کے لئے پیغمبر ہر قوم اور ہر زمانے میں آتے رہے ۔تو اب حضرت انسان کے پاس یہ عذر باقی نہ رہا کہ ان کے پاس کوئی ہدایت والا نہ آیا اور قرآن کریم میں ایک مقام پر ارشاد ہے:ترجمہ:اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں پوری کوشش سے کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئی تو ضرور اس پر ایمان لائیں گے۔(الانعام:109)انبیا علیہم السلام کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ جن لوگوں نے بڑی بڑی قسمیں کھائی تھیں اللہ کی طرف سے آتی ہوئی ہدایت پر ایمان لانے کی اس مقصد کے تحت انبیا کو بھیجا گیا کہ ان کی جھوٹی قسموں کی حقیقت ظاہر کریں۔ترجمہ:اور نہ بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی بنی مگر یہ کہ اس کے لوگوں کو سختی اور تکلیف میں پکڑا وہ کسی طرح زاری کریں۔ (الاعراف:96)اللہ پاک نے کسی بھی قوم یا بستی میں نبی کو اس لئے بھیجا کہ اس کے لوگ برائیوں اور بداعمالیوں میں مبتلا ہوتے تو اللہ پاک ان پر کسی نبی کو مبعوث فرماتا کہ وہ لوگ اس نبی پر ایمان لاکر نجات پاجائیں۔انبیا علیہم السلام کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اللہ پاک کسی قوم یا بستی پر ان کی گمراہی و سرکشی کے باوجود اس وقت تک عذاب نہیں بھیجتا جب تک ان میں ہدایت کے لئے کوئی نبی نہیں بھیجتا۔اس بات کی مصداق یہ آیتِ مبارکہ بھی ہوسکتی ہے:ترجمہ:اور اگر اللہ لوگوں پر برائی ایسی جلدی بھیجتا جیسی وہ بھلائی کی جلدی کرتے ہیں تو ان کا وعدہ پورا ہوچکا ہوتا۔(یونس:11)پھر سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ہر قوم اور بستی پر الگ الگ انبیا علیہم السلام کیوں مبعوث نہ فرمائے گئے؟جواب یہ ہے کہ ہر قوم کے الگ ادوار واطوار تھے،ان کے حالات بھی الگ ہوتے تھے تو جس قوم میں جیسی برائی پائی جاتی اس کی ہدایت کے لئے کسی نبی کو بھیجا جاتا،پھر اگر وہ لوگ ایمان لے آتے تو نجات پاتے اور اگر انکار کرتے تو اللہ پاک کا عذاب ان پر نازل ہوتا جیسا کہ قرآنِ کریم میں ہے:ترجمہ:اور بے شک ہم نے تم سے پہلے سنگتیں ہلاک کردیں جب وہ حد سے بڑھےاور ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آئے اور وہ ایسے تے ہی نہیں کہ ایمان لائے ہم یونہی بدلہ دیتے ہیں مجرموں کو۔(یونس:13) جب ایک قوم اپنی سرکشی کے باعث ہوجاتی تو دوسری قوم اس کی جگہ آجاتی ،پھر ان میں ان کے زمانے اورفطرت کے مطابق نبی بھیجے جاتے،اس طرح یکے بعد دیگرے انبیا علیہم السلام کے آنے کا سلسلہ جاری رہا اور اللہ پاک کی اپنے بندوں پر سب سے بڑی رحمت اور فضل رہا کہ اس نے اپنے بندوں کو سرکشی میں بھٹکتا ہوا نہیں چھوڑا بلکہ ہدایت اور راہ نمائی کے لئے اپنے انبیا علیہم السلام کو بھیجا اور غور کیا جائے تو دنیا کا بھی یہ دستور ہے کہ امتحان سے پہلے اس کی تیاری کروائی جاتی ہے اور ظاہر ہے کہ امتحان کی تیاری کوئی ایسا استاد کرواتا ہے جو تربیت یافتہ ہو جو صحیح راہ نمائی کرنے والا ہوکیونکہ استاداپنے شاگردوں کو آگے آنے والے خطرات سے آگاہ کرتا ہے اور یہ باور کرواتا ہے کہ میرے بعد کوئی اور استاد تمہاری راہ نمائی کے لئے آئے گا تو اس کی بھی اسی طرح ماننا جیسے میری مانتے ہو یعنی انبیا علیہم السلام نے اپنے بعد آنے والے نبی کی بشارت دیتے اور ہر نبی نے اپنے دور نبیِ ّخر الزمان صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے آنے کی بشارتیں دیں اس کا ذکر قرآنِ کریم میں اس طرح ہے:ترجمہ:اے نبی اسرائیل میں تمہاری طرف اللہ کا رسول ہوں اپنے سے پہلی کتاب تورات کی تصدیق کرتا ہوں اور ان رسول کی بشارت دیتا ہوں جو میرے بعد تشریف لائیں گے ان کا احمد ہے۔(الصف:6)یعنی تمام انبیا علیہم السلام نے اپنے سے پہلے آنے والے کی تصدیق کی اور اپنے بعد آنے والے کی بشارت دی اور انبیا علیہم السلام کی بعثت کا سلسلہ آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم پر ختم کردیا گیا کہ آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعثت کے بعد وہ دن آئے گا جب ہر انسان کو اللہ پاک کی طرف سے ان پیغمبروں کے ذریعے بھیجی گئی ہدایت کی پیروی کی جزا ملے اور انکار کرنے والوں کو ان کی سرکشی کی سزا ملے۔خلاصۂ مضمون یہ ہے کہ انبیا علیہم السلام کی بعثت اللہ پاک کی طرف سے اپنے بندوں پر فضل اور اس کی سب سے بڑی رحمت ہے کہ ان انبیا علیہم السلام کے ذریعے ہم اصل میں انسانیت کی معراج تک پہنچی ہیں۔


انبیائے کرام علیہم السلام مومنین کے لیے اللہ پاک کی طرف سے عظیم نعمت ہیں۔جیسا کہ اللہ پاک کا ارشاد ہے:ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا جب ان میں ایک ر سو ل مبعوث فرمایا جوانہی میں سے ہے۔( ال عمران 164)نبی کی تعریف :اللہ کریم نے مخلوق کی ہدایت اورراہ نمائی کے لیے جن پاک بندوں کو اپنے احکام پہچانے کے لیے بھیجا،ان کو نبی کہتے ہیں۔(فرض علوم،ص35)بعثتِ انبیا کے مقاصد :اللہ پاک کا اپنے انبیا علیہم السلام کو معبوث فرمانا کسی حکمت سے خالی نہیں، بلکہ اس کے چند مقاصد ہیں، جن کا ذکر اللہ کریم نے اپنے کلام میں بھی فرمایا،وہ مقاصد درجِ ذیل ہیں:1:عقیدہ ٔتوحید کی دعوت دینے کے لیے :ترجمۂ کنزالاىمان : اور بے شک ہر امت مىں ہم نے اىک رسول بھىجا کہ ( اے لوگو) اللہ کى عبادت کرو اور شىطان سے بچو۔(النمل 36)2۔ تبشىر و تنذىر کے لىے :ترجمۂ کنزالایمان: اور ہم رسولوں کو خوشخبری دینے والے اور ڈر کی خبر سنانے والے بنا کر بھیجتے ہیں۔(الکہف 56)کىونکہ جنت کى خوشخبرى اور جہنم کا خوف عقل سے حاصل نہىں ہوتا ، جب تک نبى نہ بتائے، اسى لىے کوئى امت اىسى نہىں گزرى جس مىں نبى نہ بھىجا گىا ہو۔(عقائد نسفى 66)3: مخلوق کو جہالت کے اندھىروں سے نکالنے کے لىے :ترجمۂ کنزالاىمان : ( نىز) رسول ( بھىجا) جو تم پر روشن آىتىں پڑھتا ہے تاکہ وہ ان لوگوں کو اندھىروں سے نور کى طرف لے جائے جو اىمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کىے۔(الطلاق 11)4۔ اپنے اور مخلوق کے درمىان واسطے کے لىے : ترجمۂ کنزالاىمان ، : اور کسى آدمى کے لىے ممکن نہىں کہ اللہ اس سے کلام فرمائے مگر وحى کے طور پر۔ ( الشورىٰ 51)اللہ پاک نے مخلوق کواپنى عبادت کے لىے پىدا فرماىا اور انہىں معلوم نہىں تھا کہ عبادت کىسے کرنى ہے؟ ہر آدمى کے لىے ىہ ممکن بھى نہىں ہے کہ وہ رب کریم سے بلا واسطہ کلام کرے تو اس کے لىے اللہ کرىم نے انبىا علیہم السلام مبعوث فرمائے اور وحى کے ذرىعے ىا فرشتے کے ذرىعے عبادت کے تمام احکام اپنے بندوں تک پہنچائے۔(سنى بہشتى زىور،ص 29)5۔ مخلوق کے تزکىہ نفس کے لىے:ترجمۂ کنزالاىمان:جىسا کہ ہم نے تمہارے درمىان تم مىں سے اىک رسول بھىجا جو تم پر ہمارى آىتىں تلاوت کرتا ہے اور تمہىں پاک کرتا ہے۔(البقرہ 151)نفس کو گناہوں کى آلودگىوں ، شہوات و خواہشات کى آلائشوں اور ارواح کى کدورتوں سے پاک کرنے کے لىے اللہ کرىم نے انبىا علیہم السلام مبعو ث فرمائے تاکہ وہ مومن کے دل کو پاک کرکے تجلىات و انوارِ الٰہی دىکھنے کے قابل بنادىں۔(صراط الجنان 210)6۔ لوگوں کا اختلاف دور کرنے کے لىے: ترجمۂ کنزالاىمان، : تو اللہ نے انبىا بھىجے خوشخبرى دىتے ہوئے اور ڈر سناتے ہوئے اور ان کے ساتھ سچى کتاب اتارى تاکہ وہ لوگوں کے درمىان ان کے اختلافات مىں فىصلہ کردے۔(البقرہ 213)لوگوں کى عقلىں مختلف تھىں اور مذاہب جدا جدا تھے وہ کچھ لوگوں نے بتوں کى پوجا شروع کردى ،ہر اىک اپنى اپنى عقل کے مطابق اپنا معبود بنالىتا، تو اللہ کرىم نے اس اختلاف کو ختم کرنے کے لىے انبىا علیہم السلام بھىجے۔(نور المبىن 63)7۔ حجت قائم کرنے کے لىے:ترجمۂ کنزالاىمان : ہم کسى کو عذاب دىنے والے نہىں جب تک کوئى رسول نہ بھىج دىں۔(الاسرا: 15) اللہ پاک نے گناہ گاروں اور کافروں پر حجت قائم کرنے کے لىے رسول بھىجے تاکہ قىامت کے دن جب انہىں سزا دے تو ان سے کہے:الم یأتکم نذیر کىا تمہارے پاس کوئى ڈر سنانے والے نہىں آىا تھا۔( الملک: 8) تو تم نے اس کا انکار کىااور فرمان کى تو اب اس کامزہ چکھو۔( نور المبىن 64)8۔ کتاب و حکمت سکھانے کے لىے :ترجمہ کنزالاىمان : اور وہ تمہىں کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے۔ (البقرہ 151)کىونکہ کتاب (قرآن ) کو سمجھنا آسان نہىں۔اگر اللہ کرىم کتاب کے ساتھ رسول نہ بھىجتا تو ہر شخص اپنى عقل کے مطابق اسى کو سمجھتا تو ىوں اختلاف پىدا ہوجاتا تو اللہ کرىم نے کتاب کے ساتھ رسول بھى بھىجا جو اس کو خوب جانتاہے اور اس کا مصداق بھى ہے۔ (صراط الجنان 210)9۔ مخلوق کے اعذار کو ختم کرنے کے لىے :ترجمۂ کنزالاىمان:( ہم نے) رسول خوشخبرى دىتے، ڈر سناتے( بھىجے) تاکہ رسولوں (کو بھىجنے) کے بعد اللہ کے ىہاں لوگوں کے لىے کوئى عذر ( باقى ) نہ رہے۔ ( النسا 165) اللہ پاک نے ان لوگوں کے عذر کو ختم کرنے کے لىے انبىا علیہم السلام بھىجے جو کہتے ہىں:اگر ہمارے پاس رسول آتا تو ہم اىمان لاتے۔ (صراط الجنان 403)(10) اپنا پىغام پہچانے کے لىے :ترجمۂ کنزالاىمان : وہ جو اللہ کے پىغامات پہنچاتے ہىں او راس سے ڈر تے ہىں۔(الاحزاب 39)اللہ پاک نے انبىا علیہم السلام کو علم لدنى عطا فرما کر مخلوق کى طرف مبعوث فرماىا تاکہ وہ ان تک اللہ کرىم کا پىغام پہنچائىں اور ان کو عبادت کرنے کا طرىقہ سکھائىں۔اسى طرح اللہ پاک کے ہر کام مىں ہزار ہا حکمتىں پوشىدہ ہىں،بعص اوقات مخلوق ان حکمتوں کو جاننے سے قاصر ہوتى ہے،البتہ مسلمان کو چاہىے کہ اگر اس کے کسى کام کى حکمت سمجھ نہ بھى آئے تو بھى اس کى بارگاہ مىں سر ِتسلىم خم کردىنا چاہىے۔اللہ کرىم ان انبىائے کرام علیہم السلام کے صدقے ہمارى مغفرت فرمائے اور ہمىں بھى اپنی نىک بندیوں شامل فرمائے۔اٰمىن بجاہِ النبى الامىن صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر کے تحت ایرڈ ایگریکلچر یو نیورسٹی ، راولپنڈی کے ہاسٹل میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں تقریباً 350 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اجتماع ِپاک میں رمضان المبارک کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا ،اسٹوڈنٹس کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، مدنی چینل دیکھنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےایگریکلچر، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے دنوں ضلع جعفرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیا ت کے ذمہ داران نے قبائلی رہنماعبد الغفار  گولہ اور محمد رفیق گولہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور راہِ خدا میں سفر کرنے کے لئے مدنی قافلہ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے سفر کرنے کی نیتیں کیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے ذمہ دار مجیب الرحمن عطاری بھی ساتھ تھے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


پچھلے روز سبی میں قومی اتحاد بلوچستان کے صوبائی نائب صدر محمد نعیم مہر کی دادی ،حاجی محمد رحیم مہر کی والدہ کے انتقال پر ذمہ داران نے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں سرگودھا ڈویژن میں دعوت اسلامی کےتحت شخصیات کی خیر خواہی کے لئے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے ذمہ داران  کے ساتھ مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں :

کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد نبیل جاوید، ڈپٹی کمشنر سرگودھامحمد اصغر جوئیہ، ڈی پی او سرگودھاڈاکٹر رضوان احمد خان، ایس ایس پی RIB سرگودھا ریجن ملک محمد اصغر خان اولکھ، ایس پی انویسٹی گیشن خوشاب راجہ ناصر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر Gسرگودھا ڈویژن حافظ عبدالمنان بیگ، اسسٹنٹ کمشنر R سرگودھا ڈویژن چوہدری ذوالفقار احمد، ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا عبدالوہاب خان، ڈی ایس پی سرگودھا سٹی ملک تصور اقبال جٹ، ڈی ایس پی کوٹ مومن میاں وقار احمد، ڈی ایس پی ساہیوال ثناء اللہ خان، ایس ایچ او میانی مہر شاہد اقبال، ایم پی اے رانا منور غوث خان، ایم پی اےسردار علی اصغر لاہڑی، ڈی ایس پی لیگل سرگودھاقیصر عباس گجروغیرہ شامل تھے۔

دوران ملاقات دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالہ سے گفتگو کی اور ڈیجیٹل سروسز آف دعوت اسلامی ایپ کے بارے میں بتاتے ہوئے انسٹال کرنے کا طریقہ بتایا اسکے علاوہ آفیسرز کو فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی اور افطار اجتماع کے حوالہ سے مشاورت ہوئی نیز شخصیات کو کتاب ”فیضان رمضان “ اورFGRFتعارفی بک تحفہ میں پیش کئے گئے ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )