دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز صوبۂ سندھ کے ڈویژن نواب شاہ میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے  کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے استقبال کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے اور انہیں ماہِ رمضانُ المبارک میں نیک اعمال و فیضانِ تلاوت کورس کرنے،پابندی سے تراویح پڑھنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دلائی نیز اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے صوبۂ سندھ کے ڈویژن نواب شاہ میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں کون کون سے کام مددگار بنتے ہیں اس پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف دیئے۔

پچھلے دنوں فیصل آباد کے علاقے 4چک میں ایک شخصیت غلام یاسین کے گھر پر  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے لئے عطیات دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر میٹرو پولیٹن فیصل آباد کے نگران سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 اپریل 2022ءبعد تراویح ملیر2 قائد آباد ٹاؤن جامع مسجد فیضان بخاری میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی  نیاز عطاری نےغسل میت کا عملی طریقہ سکھایا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بھی بتایا۔

ٹاؤن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری معتکفین و عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور غسل میت دینے کی نیت کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )


گلستان جوہر میں 26 اپریل 2022ء  کو بعد نماز تراویح جامع مسجد عثمان غنی میں کفن دفن تربیتی سیشن ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں کو غسل میت کا عملی طریقہ سیکھا یا نیز کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔


شعبہ  کفن دفن کے تحت 26 اپریل 2022ء کو گلستان جوہر جامع مسجد فیضان علی میں بعد تراویح مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹاؤن نگران واصف عطاری معتکفین و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نےغسل میت کا عملی طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔ مزید شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔

(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )


گزشتہ دنوں فیصل آبادمدنی مرکز  فیضان مدینہ میں پروفیشنل ڈپارٹمنٹ کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ٹی ،ایچ آر پروفیشنلز ،انجینئرز اور فنانس آفیسر ز نے شرکت کی ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضان مدینہ میں اعتکاف کر نے کا ذہن دیا ۔ اسکے علاوہ نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس عطاری) 


دعوت اسلامی کی جانب سے 24 اپریل 2022ء کو ملیر2 قائد آباد ٹاؤن جامع مسجد حنفیہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار عبدالقیوم عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار نیاز عطاری اورمعتکفین و کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور غسل میت دینے کے لئے نام بھی لکھوائے۔

یاسر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار کورنگی نےغسل میت کا عملی طریقہ کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )


24 اپریل 2022ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت ناظم آباد نمبر 3 کراچی میں قائم  جامع مسجد غوثیہ میں بعد تراویح کفن دفن تربیتی حلقہ کا انعقاد ہوااس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری اورمعتکفین و کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

عزیر عطاری نے عاشقان رسول کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادت اور خوب نیکیاں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )


گزشتہ دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں   امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری کی سالگرہ پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مذاکرہ کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے سوشل میڈیا پر ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے ،اجتماع کےآخر میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی درازیِ عمر کے لئے دعا کی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:شیخ محمد مصطفیٰ انیس انصاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں گرین ٹاؤن فیصل آباد پاکستان میں ایک شخصیت محمد نعمان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ میٹرو پولیٹن فیصل آباد نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مدنی عطیات کے ذریعے تعاون کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کی جانب سے24 اپریل 2022ء کو کراچی ناظم آباد نمبر1  میں بعد تراویح جامع مسجد مکۃ المکرمہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں امام و خطیب حسنین شاہ بخاری، ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری نیز معتکفین و کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور غسل میت دینے کے لئے نام بھی لکھوائے۔

مبلغ دعوت اسلامی عزیر عطاری نےغسل میت کا عملی طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔ (رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضاعطاری )