دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز صوبۂ سندھ کے ڈویژن نواب شاہ میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے  کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ماہِ رمضان کے استقبال کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے اور انہیں ماہِ رمضانُ المبارک میں نیک اعمال و فیضانِ تلاوت کورس کرنے،پابندی سے تراویح پڑھنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنےکی ترغیب دلائی نیز اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے۔بعدازاں حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔