حقوقِ اہل بیت از بنت ظفراللہ خان، فیضان فاطمۃ الزہرا
مدینہ کلاں لالہ موسیٰ
اسلام نے ہمیں حق کی ادائیگی پر بہت
زیادہ تاکید کی ہے۔ چاہے وہ حقوق کسی کے بھی ہوں۔انہی میں سے اہلِ بیت کے حقوق بھی
ہیں۔ آقا ﷺکے خاندان کو اہل بیت کہتے ہیں اور اہل میں مرتبے میں ازواج مطہرات سب
سےزیادہ ہیں۔ ان کا اجر وثواب سب سے بڑھ کر ہے۔ اگر دوسروں کو ایک نیکی پر دس گنا
ثواب ملے گا تو انہیں بیس گنا۔ اہل بیت تمام لوگوں سے بہتر ہیں۔
حق کی تعریف: حق کی جمع حقوق ہے اور حقوق ان قواعد اور اصول
کو کہا جاتا ہے جن کی رعایت ایک معاشرہ یا ایک خاندان کے افراد ایک دوسرے سے روابط
کے دوران کرتے ہیں اور انہی قواعد کے مطابق ہر ایک کے اختیارات اور آزادی کو متعین
کیا جاتا ہے۔چنانچہ اہل بیت کے چند حقوق یہ ہیں:
(1)ہم پر حق ہے کہ ہم اہل بیت کے دامن سے ہمیشہ وابستہ رہیں
تاکہ گمراہی سے بچ سکیں۔حضرت امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ نبی
اکرم ﷺنے فرمایا: ہم تمہارے درمیان وہ شے چھوڑ کر جارہے ہیں کہ اگر تم نے اسے
مضبوطی سے تھامے رکھا تو ہمارے بعد ہر گز گمراہ نہ ہوگے،ان میں سے ایک دوسرے سے
بڑی ہے۔اللہ پاک کی کتاب جو آسمان سے زمین تک پھیلی ہوئی ہے اور ہماری اولاداور
اہل بیت۔ یہ دنوں جد انہیں ہوں گے۔یہاں تک کہ دنوں ہمارےپاس حوض کوثر پر آئیں
گے،تم دیکھو کہ ان دنوں کے ساتھ ہمارے بعد کیسا معاملہ کرتے ہو۔(عقائد و
مسائل،ص89)
(2)اہل بیت کے حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ اہل بیت پر
درود بھیجا جائےکیونکہ دعا قبول ہونےکے لیے یہ سب ضروری ہے۔حضرت امام دیلمی رحمۃ
اللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: دعا روک دی جاتی ہے یہاں تک کہ
محمدمصطفیٰ اور آپ کےاہلِ بیت پر درود بھیجا جائے۔ (طبرانی،2/303، حدیث: 812)
(3)اہل بیت کا ایک حق یہ بھی ہے کہ ہم اہل بیت کے بارے میں
غلط باتیں کر کے اپنے نبی اکرمﷺ کو اذیت دینے سے بچیں، کیونکہ اہل بیت سے بغض
رکھنے، انہیں اذیت دینے والے پر شدید غضب ہے۔
نبی کریم ﷺنے فرمایا: اللہ پاک کا اس شخص پر شدید غضب ہے جس
نے ہمیں ہمارے اہل بیت کے سلسلے میں اذیت دی۔(مستدرک،3/149)
(4)اسی طرح اہل بیت کا ایک حق یہ بھی ہے کہ ان سے محبت رکھی
جائے۔ اہل بیت ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ ان کے بارے میں گستاخی و بے ادبی جہنم میں
لے جانےوالا کام ہے۔ اہلِ بیت سے حقیقی محبت یہ ہے کہ انہیں سب سے زیادہ محبوب
جانا اور مانا جائے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا:میری شفاعت امت کے اس شخص کے لیے ہے جو
میرے گھرانے (اہل بیت) سے محبت رکھنے والا ہو۔(فیضان اہل بیت،ص22)
(5)اہل بیت کا ایک حق یہ بھی ہے کہ اہل بیت کے ساتھ اچھا
سلوک کیا جائے کہ اس کے متعلق حدیثِ مبارکہ میں آتا ہےکہ پیارے آقاﷺنے ارشاد
فرمایا: جو میرے اہل بیت میں سے کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرے گا میں قیامت کے دن اس
کا بدلہ اسے عطا فرماؤں گا۔(تاریخ ابن عساکر، 45/303، رقم: 5254)
حقوق اہل بیت کے دینی فوائد کے ساتھ ساتھ اخروی بھی بہت سے
فوائد ہیں کہ حقوق اہل بیت کی ادائیگی اللہ کی رحمت اور پیارے آقا ﷺکی شفاعت اور
کامل مومن بننے کا باعث ہے۔