اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا اہم مدنی مشورہ، دینی
امور کا تفصیلی جائزہ
دعوتِ اسلامی کے انتظامی امور کے سلسلے میں 3 ستمبر 2026ء کو اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کے ایک اہم
مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیمی
و انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
مدنی مشورے کے دوران ربیع الاول کے موقع پر کی جانے والی تزئین و آرائش، سجاوٹ اور مختلف مدنی پھولوں پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس کے
علاوہ ”انٹرنیشنل افیئرز“ اور ”آسٹریلیا ریجن“ کی انتظامی و دینی ایکٹیویٹیز
کے حوالے سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جن میں
رسالہ کارکردگی، سافٹ ویئر لنک انٹری اور دیگر 8 دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا۔
اجتماع میں موجود ذمہ داران کو آئندہ کے اہداف دیئے
گئے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کے لیے اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔
شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت بنگلہ دیش، یوکے
اور کینیا میں ”دعائے شفاء اجتماعات“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیرِ
اہتمام حال ہی میں بنگلہ دیش، برطانیہ (UK) اور کینیا میں خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کے لیے”دعائے شفاء اجتماعات“
کا انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں اسلامی بہنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے
بعد مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”مصیبت اور بیماری پر صبر کی فضیلت“ کے موضوعات
پر سنتوں بھرے بیانات کیے۔نیز بیانات کے
اختتام پر اسلامی بہنوں نے نمازِ حاجات ادا کی اور بارگاہِ الٰہی میں عاجزی و
انکساری کے ساتھ صحت و شفاء کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت ”روحانی علاج کا
بستہ (اسٹال)“
تھا جہاں دعا و صلوٰۃ و سلام کے بعد شعبہ
روحانی علاج للبنات سے اجازت یافتہ اسلامی بہنوں نے روحانی علاج کے بستے لگا کر بیماریوں،
مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا اسلامی بہنوں کو مفت تعویذات دینے کے ساتھ ساتھ
انہیں اوراد و وظائف بتائے ۔
برطانیہ، بنگلہ دیش اور کینیا میں ان اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا اور مفت روحانی علاج کی
سہولت فراہم کرنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
عاشقانِ رسول کی عالمگیر دینی تحریک ”دعوتِ
اسلامی“ کے زیرِ اہتمام 12 ستمبر
2026ء بمطابق 30 ربیع الأول 1448ھ کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے کی نشست کا انعقاد کیا
گیا۔
تفصیلات کے مطابق بعد نمازِ عشاء عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اس مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز کیا گیاجس میں
عاشقانِ رسول کی ایک بڑی تعداد نے بالمشافہ شرکت کی جبکہ اس ہفتہ وار مدنی مذاکرے
کو مدنی چینل کے پلیٹ فارم سے عالمگیر سطح پر بھی براہِ راست (Live) نشر کیا گیا جس
کے ذریعے دنیا بھر سے لاکھوں عاشقانِ رسول ان لمحاتِ تربیت سے مستفید ہوئے۔
علمِ دین سے بھرپوراس مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ والہ سلم سے ہوا جس کے بعد امیرِ
اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی مدنی مذاکرے میں تشریف آوری ہوئی۔
مدنی مذاکرے کے دوران بانیِ دعوتِ اسلامی امیرِ
اہلِ سنّت دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقانِ رسول کی طرف سے ہونے والے سوالات کے
تفصیلی جوابات عنایت فرمائے۔ آپ نے اپنے مدنی پھولوں کے ذریعے حاضرین و ناظرین کی
دینی، اخلاقی اور تنظیمی بنیادوں پر جامع تربیت فرمائی۔
مدنی مذاکرے کے بعض سوال و جواب
سوال: ایک پوسٹ میں لکھا تھاکہ :’’كبهى
مشكل ميں كسى بُزدل سے مشورہ مت لينا كيونكہ وه تمہارى بچى ہوئى ہمت كو بهى ختم كر دے گا‘‘اس
بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: باہر وہی آتا ہے جو اندر ہوتا ہے ،جو پہلے ہی ڈرا ہوا
ہو گا، وہ ہمت بڑھانے والی بات نہیں کرے گا۔مشورہ اُس سے لیا جائے جو ہمت بڑھانے والا ہو ۔وہ اس چیز کا مشورہ دے گا کہ ہمت میں رہنا ہے اور جو
مشکل ہے اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔مشورہ اچھا دینا چاہئے اور ہمت بڑھانی چاہئے کہ رکھ مولیٰ تے آس(یعنی بندہ اللہ پاک
پر بھروسہ کرے،اُس کی رحمت پر اُمید رکھے)۔
سوال:
اگر کسی کی طرف سے دل آزاری کرنے پر دل
میں گھٹن ہوتی ہو تو کیا کریں ؟
جواب: بعضوں کی یہ
کیفیت ہوتی ہے کہ جب کوئی دل آزاری کر دے
تو جب تک کسی کے سامنے اپنی بھڑاس نکال نہ دیں،اِنہیں سکون نہیں آتا، ایسوں کو صبر کرنا چاہئے کہ اگر کسی کو بتائیں گے اور یہ بتانا شرعی طور پر درست نہ
ہوا تو اس شخص کی بُرائی اور غیبت میں مبتلا ہوں گے جبکہ اس نے دل آزاری تنہائی میں کی ہو۔ انبیائے کرام علیہم السلام پر
لوگوں نے ظلم و ستم کیے ،مگر اُنہوں نے صبر کیا ،گِلہ شکوہ ان کے ہاں نہیں تھا، اسی
طرح کی مثال کربلا
والوں کی ہے،اِنہیں کیا کیا نہیں کہا گیا
مگر انہوں نے صبر کیا ،یہ استقامت کا پہاڑ تھے۔
سوال:خَاتَمَ النَّبِیّٖنْ کا مکمل مفہوم اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی تفصیلی تشریح
ارشاد فرما دیں۔
جواب: خَاتَمَ
النَّبِیّٖنْ کا معنیٰ ہے نبیوں میں سب
سے آخری نبی۔انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام
تو بہت سے تشریف لائے مگر سب سے آخر میں ہمارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ والہ وسلم تشریف لائے۔ اب ان کے بعد کوئی نیا نبی
نہیں آئے گا ،حدیث پاک ہے کہ لَانَبِیَّ بَعْدِی یعنی میرے
بعد کوئی نبی نہیں ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے قریب تشریف
لائیں گے مگر وہ نئے نبی نہیں ،مزید وہ انجیلِ مقدس کی تعلیم نہیں دیں گے
بلکہ قرآنِ کریم کی تعلیم دیں گے ۔مکتبۃ
المدینہ کا رسالہ’’ سب سے آخری نبی صلی
اللہ
علیہ والہ وسلم ‘‘ پڑھیں
،اس سے درس بھی دیں ،گھر والوں کو بھی مکمل پڑھ کر سنائیں ۔
سوال: عقیدہ کیا
ہوتا ہے؟
جواب:
عقیدہ بیج کی طرح ہے اور عمل اس کی شاخیں
اور پتیاں ہیں ۔اللہ و رسول کوماننا عقیدہ ہے،تمام
ضروریاتِ دِین عقیدہ ہیں ۔ عقیدہ اُن دِینی اُمور کا نام ہے جن پر دل بغیر
کسی شک وشبہ کے پختہ ہو جائے۔ ( حدیقہ ندیہ، 1/ 96)
سوال: اِیثار سے کیا مراد ہے ؟
جواب: کسی کو کسی چیز کی خود ضرورت ہے مگر اپنے نفس پر دُوسرے کو ترجیح
دے یعنی وہ خود اِستعمال نہ کرے بلکہ
دُوسرے کودیدے تو یہ اِیثار ہے ،صحابۂ
کرام اور بزرگانِ دِین بہت ایثار کرتے تھے ۔ غزوۂ یرموک کے موقع پر ایک صحابی رضی اللہ عنہ اپنے زخمی چچازاد بھائی
کے لیے پانی لے کر پہنچے۔ چچازاد بھائی نے خود پانی پینے کے بجائے قریبی زخمی
صحابی حضرت ہشام بن عاص رضی اللہ عنہ کو
پانی دینے کا اشارہ کیا۔ جب وہ ان کے پاس پہنچے تو انہوں نے بھی دوسرے زخمی کی طرف پانی بھیج دیا، مگر وہ شہید
ہو چکے تھے۔ جب واپس حضرت ہشام رضی اللہ
عنہ
کے پاس آئے تو وہ بھی شہید ہو چکے تھے اور آخر میں اپنے چچازاد بھائی کے پاس پہنچے
تو وہ بھی جامِ شہادت نوش کر چکے تھے۔ اس واقعے سے صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی ایثار، ہمدردی اور دُوسروں
کو اپنی ذات پر ترجیح دینے کی عظیم مثال نظر آتی ہے۔
سوال: کیا آپ جہلم شہر میں بھی تشریف لے گئے ہیں ؟
جواب: میں جہلم(پنجاب،پاکستان) میں دو تین مرتبہ حاضر ہوا ہوں اور مسجد میں بیان کئے ہیں ۔
سوال: صدیقِ اکبر کا کیا معنی ہے اور یہ کس کا لقب ہے ؟
جواب: صدیق کا معنی سچا، اکبر
کا معنی بہت بڑا۔ مسلمانوں کے
پہلے خلیفہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ
عنہ
بہت سچ بولتے تھے ،یہ آپ کا لقب ہے۔
سوال: رشتے میں رکاوٹ ہو تو کیاپڑھیں ؟
جواب: رشتے کی رُکاوٹ ہو توجہاں رشتہ کرنا ہو وہاں جاتے ہوئےیَاعَزِیْزُ 40 مرتبہ پڑھ لیجئے۔ان شاءاللہ الکریم کامیابی ملے گی۔لڑکی کو دیکھنے آرہے ہوں اُس
وقت لڑکی یہی عمل کرے۔
مشورہ:
کسی قاری صاحب کو سنا دیجئے۔
مُدّت:
ایک بار میں کام نہ بنے تو ضرورت کے مطابق ہر بار کرتے رہئے۔
لازمی:
نماز کی پابندی اور بندوں کی حق تلفی سے پرہیز۔
(انٹرویو دینے جائیں،
گھر دکان وغیرہ کا سودا کرنے جائیں، قرض کی وصولی، الغرض جس کام کیلئے جائیں یہ
عمل مفید ہے)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”کم بولنے کے فائدے‘‘ پڑھنے یا سُننے والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یااللہ پاک! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”کم بولنے کے فائدے‘‘ پڑھ یا سُن لے ،اُس کو کم بولنے
اور اچھے کام زیادہ کرنے کی توفیق دے اور ماں باپ اور خاندان سمیت اس کی
بے حساب بخشش فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّٖن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
5 ستمبر 2026ء بمطابق 23 ربیع الأول 1448ھ کو
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ”دعوتِ اسلامی“ کے تحت ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مذاکرے کا باقاعدہ آغاز
بعد نمازِ عشاء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
مقیم اور موجود شرکاکے علاوہ مدنی چینل کے ذریعے اس مدنی مذاکرے کو دنیا بھر میں
براہِ راست (Live)نشر بھی کیا گیا۔
تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد
مدنی مذاکرے میں بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال
محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
برکاتہم العالیہ کی آمد ہوئی۔
تعلیم و تربیت کی اس نشست کے دوران امیرِ اہل ِسنّت
دامت برکاتہم العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے گئے مختلف
سوالات کے جوابات دیے۔ اس موقع پر آپ نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار
سے تربیت فرماتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: وعدہ خلافی سے کیا مرا دہے ؟
جواب: وعدہ کرتے
ہوئے یہ ذہن ہونا کہ میں نے پورا نہیں
کرنا یہ
وعدہ خلافی ہے۔یہ گناہ ہے ،وہ کام کر بھی لیا تو وعدہ خلافی سے توبہ کرنا ضروری ہے
۔3 فرامینِ مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم: (1)جو مسلمان عہد شکنی اور وعدہ خلافی کرے اس پر اللہ پاک اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے اور اس
کا نہ کوئی فرض قبول ہو گا اور نہ نفل۔ (بخاری، 2/370، حدیث: 3179)غیر مسلم کو
بھی وعدہ خلافی اور دھوکا دینے کی اجازت
نہیں ۔(2) منافق
کی 3 نشانیاں ہیں:
جب بات کرے جھوٹ کہے، جب وعدہ کرے خلاف کرے، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے خلاف
کرے۔ (بخاری،
1/24، حدیث: 33)(3)
جب کوئی شخص اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نیت پورا کرنے کی ہو پھر پورا نہ کر
سکے، وعدے پر نہ آ سکے تو اس پر گناہ نہیں۔ (ابو داؤد، 4/388، حدیث: 4995)
سوال: اگرکوئی
جنگل وغیرہ میں اکیلا ہواورنماز سے پہلے اذان دے تو کیا اس کی بھی
کوئی فضیلت ہے؟
جواب: حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا ربّ اُس بکری چرانے
والے سے خوش ہوتا ہے جو پہاڑ کی اونچی چوٹی میں ہو، نماز کی اذانیں دے اور نماز
پڑھے ۔اللہ پاک فرماتا ہے :میرے اس بندے
کو دیکھو ،اذان دیتا ہے نماز قائم کرتا ہے
مجھ سے ڈرتا ہے میں نے اپنے بندے کو بخش دیا اور اسے جنت میں داخل کروں گا۔(سنن ابو داؤد، حدیث :667)
سوال: امیر اہل سنت(مولانا الیاس
قادِری دامت برکاتہم العالیہ) نے کون سے
عالمِ دِین کا ذکرِ خیر فرمایا؟
جواب: پیر طریقت حضرت مولانا
عبدالرشید رضوی سمندری والے رحمۃ اللہ علیہ بہت باعمل عالمِ دین تھے۔حضور محدثِ اعظم پاکستان
علامہ سردار احمد چشتی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے شاگرد و خلیفہ تھے۔ ہمیشہ سرپر عمامہ
شریف باندھا کرتے تھے ۔آج وفات کے بعد بھی میں اِن کا ذکرِ خیر کر رہا ہوں ۔
ایسے رہا کرو کہ کریں لوگ آرزو
ایسا چلن چلو کہ زمانہ مثال دے
سوال: کیا
غزوہ ٔاُحد میں پیارے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دانت مبارک شہید ہوا تھا ؟
جواب: پورا دانت
مبارک شہید نہیں ہوا تھا ،دانت
مبارک کا کچھ حصہ یا کوئی کونہ متاثر ہوا
تھا ۔
سوال: صحابی اور تابعی کی تعریف کیا ہے ؟
جواب: جنہوں نے نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ سلم کی ایمان کی
حالت میں زیارت کی ایمان پر خاتمہ ہوااُنہیں صحابی کہتے ہیں اورجس نے ایمان کی حالت میں کسی صحابی کی زیارت کی اور ایمان پر خاتمہ ہوا،اُنہیں تابعی کہتے ہیں۔
سوال: حضرت اویس
قرنی کون تھے ؟
جواب: حضرت خواجہ اویس قرنی رحمۃ اللہ
علیہ تابعی بلکہ
خیُر التابعین(تابعین میں بہترین) ہیں ۔ان کا دانت مبارک توڑنے کا واقعہ صحیح سند کے
ساتھ ثابت نہیں ،من گھڑت اوران کی طرف
غلط منسوب ہے ۔یہ بات کہ کیلا ان کے لیے جنت سے آیا تھا یہ بھی غلط
ہے ۔
سوال:
ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ”
الفاظ استعمال کرتے وقت ایسے ہی احتیاط کریں جیسے مچھلی کھاتے وقت کانٹوں سے کرتے
ہیں، کیونکہ یہ سچ ہے کہ کانٹے تو صرف جسم کو تکلیف دیتے ہیں لیکن الفاظ دِلوں کو چِیر
دیتے ہیں“۔
جواب: اچھی مثال دی ہے ،الفاظ دِلوں کوچِیر دیتے ہیں، چھید
دیتے یعنی دِل میں سوراخ کر دیتے ہیں ۔تلوار کا زخم تو بھر جاتا ہے مگر زبان کا
زخم نہیں بھرتا، اس لیے اپنے الفاظ کا بہت خیال
رکھنا ہوتا ہے ،ایک ہی بات کے لیے دو الفاظ ہوتے ہیں ،وہ الفاظ بولے جائیں جو
سامنے والے کو خوش کر دیں ۔ضرور آئیے گا ،ضرور آنا، دونوں میں پہلے والے الفاظ
بہتر ہیں ۔
سوال: کیا مچھلی(Fish)
کھانی چاہئے ؟
جواب:جی ہاں!یہ اللہ پاک کی نعمت ہے۔جنّتیوں کا پہلا کھانا مچھلی کی کلیجی کا کنارا ہو گا، مچھلی کا سر (Head)بھی کھانا چاہئے، اس کے کھانےسے دِماغ تیز ہوتاہے۔
بنگلہ دیش اور کیرالہ(ہند) کے لوگ مچھلی کا سر کھاتے ہیں ،یہ
دنیا بھرمیں ہوتے ہیں اور بہت ہوشیار(ذہین) ہوتے ہیں ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
علم و عمل کی باتیں (قسط :3) “ پڑھنے یا سُننے
والوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب: یا ربِّ کریم! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”علم و عمل کی
باتیں (قسط :3) ‘‘پڑھ یا سُن لے اُس کو علمِ دین و نیک اعمال سے مالا
مال کر دے۔ اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
جامعۃالمدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیرِ اہتمام ”یومِ دعوتِ اسلامی“ پر پُروگرام کا انعقاد
1ستمبر 2026ء جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ
کراچی (انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ) کے زیرِ اہتمام عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے گیسٹ ہاؤس کانفرنس روم میں ’’ یومِ دعوتِ اسلامی ‘‘کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ
قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی
اللہ علیہ وسلم سے ہوا جس میں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ
کے ناظمین، اساتذۂ کرام اور 12 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسٹوڈنٹس
شریک تھے۔
پروگرام کے دوران انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس نے دعوتِ
اسلامی کی دینی خدمات پر اردو، عربی، انگلش اور دیگر زبانوں میں مختصر بیانات کیے
جس سے تقریب کو خوبصورت عالمی اور بین الاقوامی رنگ ملا۔
اس کے علاوہ حاضرین کی معلومات کے لیے دعوتِ
اسلامی کی عالمگیر خدمات اور دینی سرگرمیوں پر مشتمل ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی
دکھائی گئی۔پروگرام کا اختتام صلوٰۃ و سلام، رقت انگیز دعا اور اللہ عزوجل کے حضور شکرانے کے نوافل کی ادائیگی پر ہوا۔(رپورٹ:مولانا پیا فرید عطاری مدنی ناظمِ جدول، جامعۃ المدینہ
انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 24
اگست 2026ء کو کراچی کے صدر ڈسٹرکٹ، لائنز ایریا ٹاؤن میں نمائش چورنگی کے قریب
واقع معذور افراد کے ادارے ڈس ایبلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DWA) میں ایک بابرکت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا اور وہاں
موجود معذور افراد سے خصوصی ملاقات کی گئی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ
ذمہ دار انس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور محفلِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا۔ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اپنے بیان کے دوران شعبے کا
تفصیلی تعارف پیش کیا اور حاجت مند و معذور افراد کی خدمت، نیکی کی دعوت کی اہمیت
پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔
اس بابرکت اجتماع میں معذور اسلامی بھائیوں اور
ادارے کے ایڈمن نے شرکت کی نیزاجتماع میں پاکستان فیزیکل اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار
خالد محمود عطاری نے بھی خصوصاً شرکت کی اور پروگرام کے آخر میں انہوں نے رقت انگیز
دعا کروائی۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
5 ستمبر 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد کے سیکٹر I-8/2 میں واقع جامع مسجد صدیقِ اکبر میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک عظیم الشان اجتماعِ
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران
عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجتماع کے دوران دعوتِ اسلامی کے مبلغ لیاقت
عطاری نے ’’
آمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وسلم اور سنتِ رسول صلی
اللہ علیہ وسلم کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے شرکائے اجتماع کو سیرتِ مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہونے کی
ترغیب دلائی۔
گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں کی سہولت اور ان
کو اجتماع سے بھرپور استفادہ فراہم کرنے کے لیے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی
ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کی ترجمانی کے فرائض سرانجام دیے۔
اجتماع کے اختتام پر جامع مسجد کے امام صاحب
مولانا محبوب قادری نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد اسپیشل پرسنز اور دیگر تمام
شرکا کے لیے لنگرِ رضویہ کا وسیع اہتمام بھی کیا گیا۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ روحانی علاج کے تحت
3 دن کا روحانی علاج کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام 13 تا 15 ستمبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3 دن کا’’ روحانی علاج کورس
‘‘ منعقد کیا گیا۔ اس کورس میں کراچی سٹی کے مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کورس کے
دوران شعبہ روحانی علاج کے معلم مولانا محمد ناصر عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا
کی رہنمائی کی نیز تعویذات لکھنے کا طریقہ کار، دم و کاٹ کرنے کے طریقوں سمیت ان کی
ضروری احتیاطوں پر روشنی ڈالی تاکہ عوامی
سطح پر صحیح اور بااعتماد انداز میں خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
اس موقع پر معلم مولانا محمد ناصر عطاری مدنی نے
شعبہ روحانی علاج کی جدید اپڈیٹس کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ
اہتمام 11 تا 13 ستمبر 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں 3
دن کا’’ روحانی علاج کورس ‘‘ منعقد کیا گیا۔
اس کورس میں اسلام آباد سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے دوران شعبہ روحانی
علاج کے معلم عاقب علی عطاری نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی نیز تعویذات لکھنے
کا طریقہ کار، دم و کاٹ کرنے کے طریقوں سمیت اس کی ضروری احتیاطوں پر روشنی ڈالی تاکہ عوامی سطح پر صحیح اور بااعتماد انداز میں
خدمات سرانجام دی جا سکیں۔
اس موقع پر معلم عاقب علی عطاری نے شعبہ روحانی
علاج کی جدید اپڈیٹس کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام پاکپتن کے مشہور تعلیمی ادارے کیمبرج کالج میں 8 ستمبر 2026ء کو ایک پروقار اجتماعِ میلاد النبی
صلی
اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا
جس میں کالج کے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نبی اکرم صلی
اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہِ
اقدس میں نعت شریف پڑھے۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحصیل نگران حافظ
محمد امین عطاری نے اخلاقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر انتہائی مؤثر بیان کیا جس میں انہوں
نے اسٹوڈنٹس کو سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل پیرا ہونے اور زندگی کے تمام شعبوں میں
اخلاقِ حسنہ کو اپنانے کی تلقین کی۔
تقریب میں کیمبرج کالج کے پرنسپل سر امین سمیت
تمام ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر کالج اسٹاف نے مکمل توجہ اور محبت کے ساتھ شرکت کی۔
اختتام پر تمام حاضرین نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو بے حد
سراہا اور ایسے پروگرامز کے انعقاد کو اسٹوڈنٹس کی اخلاقی تربیت کے لیے ضروری قرار
دیا۔(رپورٹ: مولانا فیضان چشتی عطاری مدنی شعبہ تعلیم تحصیل
پاکپتن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت گھوٹکی، سکھر میں ایک اہم دینی
و تنظیمی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں غلام الیاس عطاری نے فیضانِ صحابیات کی قائم مقام جگہ کا وزٹ کیا اور مقامی
ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات کی۔
اس اہم مدنی مشورے میں معاونت کے ڈسٹرکٹ و تحصیل
ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ نگران اور سٹی نگران نے شرکت کی جبکہ شعبے کی پیش رفت، درپیش
امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی تاکہ دینی کاموں کو مزید منظم انداز
میں آگے بڑھایا جا سکے۔
مدنی مشورے میں گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ غلام
الیاس عطاری نے محارم کے حلقے قائم کرنے اور ماہانہ کارکردگی کو بغیر کسی تاخیر کے
بروقت سسٹم میں انٹر کرنے کی تاکید کی۔ نگرانِ شعبہ کا مزید کہنا تھا کہ فیضانِ
صحابیات اور ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائے تاکہ اسلامی
بہنوں میں دینی بیداری اور تعلیمات کا سلسلہ مزید وسیع ہو سکے۔(رپورٹ: طاہر اقبال عطاری شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں
پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجابِ پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز (دعوتِ اسلامی) لاہور سٹی کے تحت 14 ستمبر 2026ء کو مدرسۃ المدینہ آن
لائن اچھرہ برانچ (شفٹ نائٹ 2) کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور مدرسین کا ایک اہم مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔
اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مدرسۃ
المدینہ لاہور سٹی کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی نے اچھرہ
برانچ (شفٹ نائٹ 2) کے اساتذہ کرام کی خصوصی تربیت کی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے
کے لیے اہم نکات بتائے۔
مدنی مشورے کے دوران درج ذیل امور پر خصوصی توجہ
دلائی گئی:
جدید طرزِ تدریس: اساتذہ کرام کو تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے
جدید تدریسی طریقے (New Teaching
Methods) اپنانے کی
تاکید کی گئی۔
کمزوریوں کا خاتمہ: طالب علم کے کورس مکمل کرنے کے فورا ًبعد اس کی
تعلیمی کمزوریوں کو دور کروانے پر زور دیا گیا۔
بروقت امتحانات: طلبہ کی تیاری مکمل کروا کر انہیں جلد از جلد
امتحان دلوانے کی ہدایت کی گئی تاکہ تعلیمی تسلسل برقرار رہے۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami