فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں شعبہ روحانی علاج کے تحت 3 دن کا روحانی علاج کورس 

Tue, 22 Sep , 2026
34 minutes ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیرِ اہتمام 11 تا 13 ستمبر 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون اسلام آباد میں 3 دن کا’’ روحانی علاج کورس ‘‘ منعقد کیا گیا۔ اس کورس میں اسلام آباد سٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے دوران شعبہ روحانی علاج کے معلم عاقب علی عطاری نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی نیز تعویذات لکھنے کا طریقہ کار، دم و کاٹ کرنے کے طریقوں سمیت اس کی ضروری احتیاطوں پر روشنی ڈالی تاکہ عوامی سطح پر صحیح اور بااعتماد انداز میں خدمات سرانجام دی جا سکیں۔

اس موقع پر معلم عاقب علی عطاری نے شعبہ روحانی علاج کی جدید اپڈیٹس کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو کی۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری اسسٹنٹ منیجر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)