6 اکتوبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی
قافلہ کے تحت صابریہ کالونی اوکاڑہ سٹی، پنجاب میں ”مدنی قافلہ اجتماع“
منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی ذمہ داران اور ہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
ا س اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ”مدنی قافلہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
بعدازاں شرکائے اجتماع نے 12 ماہ اور 1 ماہ کے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں نیز دارالسنہ پر اپنے نام بھی
لکھوائے۔اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر عطاری، 12 ماہ
مدنی قافلے کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ مولانا بلال عطاری مدنی اور پاکستان سطح کے دارالسنہ ذمہ دار
قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر
عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد سلیمان نواں کوٹ خان پور میں عظیم
الشان ”مدنی قافلہ اجتماع“ کا انعقاد
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4
اکتوبر 2024ء کو جامع مسجد سلیمان نواں کوٹ خان پور میں عظیم الشان ”مدنی قافلہ
اجتماع“ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ تا ذیلی ذمہ داران اور علاقے کے رہائشی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے ”مدنی
قافلہ“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی قافلےکے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے
مدنی قافلے میں سفر کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور اپنے نام بھی لکھوائے۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار
محمد طاہر عطاری، 12 ماہ مدنی قافلے کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی
اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ ملتان میں ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے
ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
پنجاب پاکستان کے کے شہر ملتان میں موجود دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 6 اکتوبر 2024ء کو
ٹریننگ سیشن اور مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ تا ذیلی سطح کے
ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور
عطاری نے انفرادی کوشش سمیت علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ بتایا اور
اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے 12 ماہ اور
1 ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں دارالسنہ کا بھی قیام کیا گیا جس پر
اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے کے لئے اپنے اپنے نام لکھوائے اور اپنی نیتوں کا
اظہار کیا۔ اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر عطاری اور
پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ مدنی قافلہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 5
اکتوبر 2024ء کو ڈیرہ غازی خان بستی فوجہ میں عظیم الشان ”مدنی قافلہ اجتماع“
منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ تا یوسی اور تحصیل کے رہائشی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ”اولاد کی تربیت اور مدنی قافلہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیاجس میں انہوں نے اولاد کی تربیت کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے
مدنی قافلے میں سفر کے متعلق شرکا کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ
کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور اپنے نام بھی لکھوائے۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار
محمد طاہر عطاری اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ
تا تحصیل ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن
ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5اکتوبر 2024ء کو ڈیرہ غازی خان
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ٹرینگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ تا
تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس موقع
پر نگرانِ شعبہ حاجی مشکورعطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلہ کیسے
تیار کیا جائے؟ اس حوالے سے اُن کی
رہنمائی کی اور 1 ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری پر بھی کلام کیا۔
نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری کا دورانِ
سیشن کہنا تھا کہ ابھی سے امیرِ مدنی
قافلہ کا تقرر کرلیا جائے تاکہ بہترین انداز سے 1 ماہ کا مدنی قافلےسفر پر روانہ
ہوسکے۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر
عطاری اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن
فیصل آبا دکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے
ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
کا عملی طریقہ سیکھایا نیز مدنی قافلے میں سفر کس انداز سے ہو؟ اس پر ذمہ داران کی
ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔
نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی
اور انہیں تحائف بھی دیئے ۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر
عطاری، 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی اور پاکستان سطح کی
دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ داران کے لئے ٹریننگ سیشن
فیصل آبا دکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے
ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ حاجی مشکور
عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
کا عملی طریقہ سیکھایا نیز مدنی قافلے میں سفر کس انداز سے ہو؟ اس پر ذمہ داران کی
ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔
نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی
اور انہیں تحائف بھی دیئے ۔
اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر
عطاری، 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی اور پاکستان سطح کی
دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ روز پاکستان کی تحصیل اٹک میں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان نیکی کی دعوت پیش کی۔
صوبائی ذمہ دار نابینا افراد کامران عطاری اور
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فیضان عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے
انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوںبھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلوں میں
سفر کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دینی کاموں کے سلسلے میں دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر
سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اٹک کا دورہ
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے پچھلے دنوں دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال
اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوشل لیڈ آفسر اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نابینا افرادکامران
عطاری اور اسپیشل پرسنز کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فیضان عطاری مدنی نے آفسر سمیت
اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا
تعارف کروایا نیز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔
بعدازاں دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت
المال اٹک میں موجود عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا اور اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی کے علاقے جناح ٹاؤن میں واقع جامع مسجد
کنزالایمان میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کفن دفن کورس کا
اہتمام کیا گیا جس میں مسجد کے نمازی حضرات سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت
کی۔
کورس کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے
غسلِ میت کا طریقہ بتاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
نیز غسلِ میت کی فضیلت، مسلم فیونرل اپلیکیشن کا تعارف اور مختلف امور پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
منڈی واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ
المدینہ امینیہ رضیہ واربٹن میں 4اکتوبر 2024ء کو سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ
کرام اور نگرانِ تحصیل واربٹن حافظ احمد رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس دوران تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھی گئی جس کے بعد وہاں موجود تمام عاشقانِ رسول نے نمازِ تہجد ادا کی اور بعض
عاشقانِ رسول نے سحری کرکے نفلی روزہ رکھنے کی نیت کی۔
نمازِ تہجد کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تمام
بیمار عاشقانِ رسول کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی جبکہ نمازِ فجر کی ادائیگی
کے بعد سحری اجتماع کا اختتام ہوا۔(رپورٹ: محمد رمضان
عطاری مدنی ناظم جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے
سلسلے میں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکینڈری سنٹر بورےوالا کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ داران میں موجود ڈیپارٹمنٹ کے
صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے سنٹر میں موجود پرنسل سمیت ڈیف اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئےملتان میں ہونے والے اجتماع کی دعوت دی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار نے گونگے، بہرے اور
نابینا اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے اسٹوڈنٹس
کو درودِ پاک کا ورد کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے، اساتذۂ کرام اور اپنے والدین کا ادب و احترام کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد یوسف
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ خانیوال و وہاڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)