امیر اہلسنت کی بہو اور جانشین امیر اہل سنت حاجی عبید رضا
عطاری مدنی کی اہلیہ کا انتقال ہوگیا ہے
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی(بہو)، جانشین امیر اہل سنت حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی (زوجہ محترمہ )اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی خالہ اُمِّ اُسید آج 5
اگست 2022ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن
مرحومہ کی
نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی جائے
گی جبکہ تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی پرہوگی۔
اللہ پاک
کی ان پر رحمت ہو اور اللہ پاک انہیں حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ
عنہا
کا پڑوس نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
رکنِ
شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے
اراکین امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ، جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ
پاک مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔
مسلمانوں
کے نزدیک قرآن و حدیث کے بعد صحابہ کرام، تابعین اور اولیائے کرام کے ارشادات سب
سے معتبرہے جس کو بندہ اپنی زندگی میں شامل کرکے اس پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل
کرسکتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےشہزادۂ
امام حسین حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی اللہُ عنہما کے
ارشادات سے عاشقان رسول کو مستفیض کرنے لئے اس ہفتے14 صفحات پر مشتمل رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو،بنگلہ،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”ارشادات امام زین العابدین“ پڑھ
یا سن لے اُسےصحابہ و اہل بیت کے ارشادات پر عمل کرنے اور اسے عام کرنے کی توفیق
فرما اور اُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
پچھلے
دنوں پی آئی بی کالونی میں رکنِ شورٰی حاجی امین کی ہمشیرہ کے گھر محفلِ
نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کا ذہن
دیا اور انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔ آخر میں اسلامی بہنوں سے
ملاقات کرتے ہوئے انفرادی کوشش بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر
پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں شجرکاری منایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے
سیکڑوں تعداد میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا۔
اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے 2 اگست 2022ء بروز منگل عثمان شاہ ہوڑی تحصیل
ھنڈومری میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت شجرکاری کی گئی جس میں وائس چیئرمین راجپوت کاشف اور علاقے کے زمیندار سمیت دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر تحصیل نگران توفیق احمد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کروائی۔بعدازاں زمیندار اسلامی
بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو سراہا۔(رپورٹ:توفیق احمد عطاری نگران تحصیل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں شعبہ FGRF دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائےگئے
درخت اللہ عزوجل کی
ایسی نعمت ہے جو ہمیں آکسیجن کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول فراہم کرتا اور ہمارے ملکِ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا تا
ہےجو وطنِ عزیز کی آنے والی نسلوں کے لئے بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت یکم
اگست2021ء کی طرح یکم اگست 2022ء بروز پیر یومِ شجر کاری منایا گیا جس میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے تعاون سے کثیر عاشقانِ رسول نے پاکستان بھر کے مختلف شہروں،
گاؤں،ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، یو سی، وارڈ، مدارس المدینہ، جامعۃا لمدینہ، اسکول، کالجز،
یونیورسٹیز، ہسپتالوں اور سرکاری اداروں میں پودے لگائے۔
واضح رہے اس سال 2022ء میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام صرف ڈسٹرکٹ
سینٹرل میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کم
و بیش 3 ہزار سے زائد پودے لگائے جن میں اراکینِ شوریٰ حاجی سیّد ابراہیم عطاری
اور حاجی محمد امین عطاری شامل تھے۔(رپورٹ:محمد فواد عطاری ڈسٹرکٹ سینٹرل شعبہ ایف
جی آر ایف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے مختلف سطح کے ذمہ داران کی میٹنگ کی جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ
مشاورت، نگرانِ ٹاؤن مشاورت، نگرانِ تحصیل مشاورت اور نگرانِ یو سی مشاورت کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضاعطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر مشاورت کی اور انہیں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر
کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دنیا بھر کے لوگوں کو دینِ اسلام اور دامنِ
مصطفیٰ ﷺ سے وابستہ کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے 2 ستمبر 2022ء کو ہونے والے یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔
رکنِ شوریٰ نے رواں سال 2022ء میں بھر پور انداز
سے یومِ دعوتِ اسلامی منانے اور زیادہ سے زیادہ اس کی تشہیر کرنے کا ذہن دیا جس پر
میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شالیمار ٹاؤن کی اسلامی بہنوں کے درمیان رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری کا سنتوں بھرا بیان
اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور
انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شالیمار ٹاؤن کی اسلامی بہنوں نے پردے رہتے ہوئے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکز مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”محرم المحرام میں روزے رکھنے کے فضائل“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے”غصہ کرنے کی مذمت“ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کے
نقصانات بیان کئے نیز انہیں اپنے محارم کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ کے مدنی
قافلے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور میٹروپولیٹن کے 2 ٹاؤنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا
اجتماع
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
لاہور میٹروپولیٹن کے عزیز بھٹی ٹاؤن اور
واہگہ ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی و شفقت پیدا کرنے اور عبادات
میں دل لگانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں اپنے محارم کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ
کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
2 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پشاور
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پشاورڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ
نے منصبِ امامت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا نیز امامت کا اہل کون؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟اس
حوالے سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے اذان دینے والے کے احکامات اور
چند ضروری مسائل بیان کرتے ہوئے تمام ائمہ
مساجد کو اپنی مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امام صاحبان سے ملاقات کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاہور میٹروپولیٹن کے 3 ٹاؤنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا
اجتماع
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ
اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور میٹروپولیٹن کے صدر کنٹونمنٹ بورڈ ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن اور نشتر
ٹاؤن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے شرکت کی۔
اس
اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی و شفقت پیدا کرنے اور عبادات
میں دل لگانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں اپنے محارم کو 8، 9 اور 10 محرم الحرام 1444ھ
کے مدنی قافلے میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یکم اگست 2022ء بروز پیر کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت
شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے
اسپیشل پرسنز کے ہمراہ پودے لگاکر اس مہم کا آغاز کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے
لئے عا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں
عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم عطاری سمیت دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)