3 جمادی الاخر, 1446 ہجری
19 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ
ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں آسٹریلیا ونیوزی
لینڈ کی سب کونٹیننٹ نگران اور تمام اسٹیٹ و کاؤنسل نگران اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
دورانِ میٹنگ شعبوں کے تحت ہونے والی تقرری کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آئندہ کے اہداف پر کلام کیا۔
اس کے علاوہ مدنی چینل کی کارکردگی کے اہداف و
اعلانات بالخصوص بزرگوں کے مدنی چینل کے بارے میں مشاورت ہوئی جبکہ آن لائن
اجتماعات کی انٹری پر تمام ذمہ داران کی
رہنمائی کی گئی۔