19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لیور پول کاؤنسل نگران و شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں سے دینی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے 22 جون 2024ء کو آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نگران کے
ہمراہ ایک میٹنگ ہوئی۔
اسلامی بہنوں نے ابتداءً دعائے صحت اجتماع کے
حوالے سے کلام کرتے ہوئے نیوزی لینڈ میں دینی کاموں کو بڑھانے اور تقرریاں مکمل کرنے پر تبادلۂ خیال
کیا نیز بچیوں کے مدرسۃ المدینہ کے متعلق گفتگو کی۔
علاوہ ازیں 2024ء کے اہداف و کارکردگی کا جائزہ
لیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے کے لئے مشاورت ہوئی۔