ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہزارہ
ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ
4 اگست 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد
نماز ظہر ہزارہ ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی
مشورہ کیا جس میں انہوں نے منصبِ امامت کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
مشاورت کی۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے امامت کا اہل کون ہے؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟نیز اذان دینے
والے کے احکامات پر باقاعدہ وضاحت اور مسائل بیان کرکے اصلاح کرنے اور توجہ دلانے
کا ذہن دیا۔
آخر میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
شعبہ ائمہ مساجد کے تمام ذمہ داران کو اپنی
مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازں
ائمۂ کرام سمیت وہاں موجود امام صاحبان کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4 اگست 2022 ء کو شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار
عزیر عطاری کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں لاہور سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں کو تجہیز و تکفین کورس کروائےجس
میں شعبے کا تعارف ، غسل میت اور تکفین و تدفین کا طریقہ سکھایاگیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے موقع پر طالب علموں کی حاضری
اپنے اسلاف و بزرگان دین و اولیائے کرام سے محبت
نہ صرف ایمان کی زیادتی کا سبب ہے ، بلکہ دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں بھلائیاں و
کامیابیاں بھی مقدر بنتی ہیں ۔پاکستان کے شہر پاکپتن میں ہر سال 4،5 محرم الحرام
کو بابافرید الدین گنج شکر رحمۃُ اللہِ
علیہ کا عرس انتہائی ادب و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے تحت بابافرید الدین
گنج شکر رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار مبارک پر قرآن خوانی اور سنتوں بھرا
محفل پاک کا اہتمام کیا۔
تفصیلات کے مطابق مدرسۃ المدینہ اور جامعات
المدینہ کے طالب علموں نے مزار مبارک پر حاضری دی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن
خوانی ،دعائے مدینہ اور بابا فرید الدین گنج شکر کی منقبت پڑھی گئی اور سنتوں بھرا
بیان ہوا۔
اس محفل پاک میں طالب علموں کے علاوہ اساتذہ
کرام ، ذمہ داران اور علاقے کے دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ مزارات اولیاء ساہیوال ڈویژن دعوت
اسلامی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2022ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی
جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
کثیر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”تسبیحِ
فاطمہ کےفضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر نماز کے بعد اور سونےسے پہلے تسبیح فاطمہ کا ورد کرنے نیز اپنے معمولات میں تسبیح فاطمہ کو شامل کرنے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
3 اگست 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے زیرِا
ہتمام صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نماز ِعصر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے دور دراز سے آئے ہوئے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”ایمان کی سلامتی“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ایمان کی حفاظت کرنے، برے خاتمے کے اسباب، ایمان پر استقامت پانے اور اپنے
عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
مزید رکنِ شوری نے مقامی نمازیوں سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کودعوت ِاسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہارکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازیوں نے رکن شوری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
2 اگست 2022 ء کو شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک دعوت اسلا می کی جانب سے ٹنڈو الہ یار پراڈکشن آفس میں شجرکاری کی گئی جس میں ڈپٹی
ڈائریکٹر مظہر رند ، مولانا عمران مدنی ، مدثر عطاری اور صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر
امید علی عطاری شامل تھے۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نےحاضرین میں شجرکاری کی
اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی
اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔شخصیات نے مدنی چینل کو تأثرات بھی دیئےاور دعوت اسلامی
کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپورٹ: ڈسٹر
کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اگست 2022 ء ٹنڈو الہ
یار ، حیدرآباد روڈ کے قدیمی گل قبرستان میں پلانٹیشن کا سلسلہ ہوا جس میں سید ممتاز شاہ راشدی ، صوبائی ذمہ
دار ڈاکٹر امید علی عطاری و دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی
نےحاضرین میں شجرکاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے ”پودوں کی اہمیت “ پر ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: ڈسٹر کٹ ذمہ دار محمد عادل عطاری ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں3 اگست 2022ء بروز بدھ صوبہ پنجاب کے شعبہ
ڈونیشن سیل ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
صوبائی اورڈویژن ذمہ داراسلامی بھائیوں
نے بھی شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سابقہ 12ماہ شعبے کی آمدن و خرچ، شعبے کو خود کفیل بنانے، آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں مشاورت کی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا اورآئندہ کے اہداف طے کئے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
31 جولائی 2022ء ٹنڈوالہ یار غوثیہ مسجد میں
سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے عاشان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین میں ”بیماری بھی ایک
نعمت ہے “ کہ عنوان پر بیان کیا اور
حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت
کی نیز مریضوں کے لئے دعائے شفاکا بھی
اہتمام ہوا ۔اجتماع کے بعد ذمہ داران نے لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے
استخارہ کیا ۔
اس موقع پر ذمہ دار عبد الرحیم عطاری ، ڈاکٹر
امید علی عطاری اور مولانا عمران عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: محمد طاہر مدنی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
لاہور کے 3 ٹاؤنز کی پردے میں موجود اسلامی
بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پاکستان کے شہر لاہور میٹروپولیٹن میں واقع سمن آباد ٹاؤن، گنج بخش
ٹاؤن اور راوی ٹاؤن کی پردے میں
موجود اسلامی بہنوں کے درمیان ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی
زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔رکنِ شوریٰ نے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے
والےعاشقانِ رسول کے مدنی قافلے میں اپنے اپنے محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاہور میں واقع اقبال
ٹاؤن کی پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی
تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے
تربیت کی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور انہیں دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے
محارم کو کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور
ڈویژن کی تحصیل شیخوپورہ میں پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے ”محرم الحرام کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی
اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب
دلائی نیز 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو سفر کرنے والےمدنی قافلے میں اپنے اپنے
محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)