فیضان مدینہ کراچی میں پنجاب سے آئے ہوئے
اسلامی بھائیوں کے لئے تدفین کورس کااہتمام
9 اگست 2022ء کو شعبہ کفن دفن کے تحت مبلغ دعوت اسلامی یاسر عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں پنجاب سے آئے ہوئے عاشقان صحابہ و اہل بیت رضی اللہُ عنہم کو تجہیز و تدفین کورس
کروائے جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف پیش کیااور حاضرین کو غسل میت و کفن دینے کا طریقہ بتایا نیز اسکا
عملی طریقہ بھی بتایا ۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
گزشتہ روز سیالکوٹ میں دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت اسلامی بھائیوں نے ”شہدائے
کربلااور حضرت سیدنا امام حسین رضی
اللہ تعالی عنہ “ کے ایصال ثواب کے لئے 8،9،10 محرم الحرام کو
مدنی قافلے میں سفر کیا۔
اس مدنی قافلے میں میٹروپولیٹن سیالکوٹ کے ذمہ
دار اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور علاقے
کے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، ساتھ ہی علاقے میں شجرکاری بھی کی ۔(رپورٹ:محمد عمیر رمضان عطاری ، رابطہ برائے
ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک میٹروپولیٹن
سیالکوٹ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوتِ
اسلامی کےتحت 6اگست 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو یوم
دعوت ِ اسلامی کے اپڈیٹ مدنی پھول بتائے اور
اس موقع پر کئے جانے والے دینی کام کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے۔
5
اگست بروز جمعۃ المبارک 2022ء کو امیر
اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ کی بہو، جانشین امیر اہل سنت کی اہلیہ (زوجہ محترمہ ) نگرانِ
شورٰی کے بچوں کی خالہ کے انتقال کے سلسلے میں صاحبزادِ عطار و نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن و
نگران شورٰی کے بچوں کی امی نے تکفین کے مراحل میں حصّہ لیا ۔
اسلامی بہنوں نے شرعی طریقے کے مطابق تجہیز و تکفین مکمل کی ۔آخر میں ٹیسٹ مجلس ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی نیز بعد
نماز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیر اہل سنت نے جنازے کی نماز کی امامت و دعائے
مغفرت
فرمائی ۔ مرحومہ کو صحرائے مدینہ نزد ٹول پلازہ کراچی میں دفن کیا گیا۔
پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مدنی قافلے
کے شرکا کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں پاکستان کے مختلف شہروں (جن میں لاہور، سیالکوٹ اور میاں
چنوں) سے آئے ہوئےایک ماہ مدنی قافلے کے کثیر عاشقانِ رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے
عاشقانِ رسول کو شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، تدفین کے معاملات
اور اس کی اہمیت بیان کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے مدنی قافلہ کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن شریف میں شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں امام ِعالی مقام امام حسین رضی
اللہ عنہ اور ان کے رفقاء سمیت شیخ الاسلام بابا فرید الدین مسعود گنج شکر علیہ الرحمہ کے ایصال ِثواب کے لئے
پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر ایف جی آر ایف ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ذمہ
دار پیر فیضان علی چشتی، ایس پی، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔بعدازاں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد فہیم بلوچ سٹی ذمہ دار حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ کے شہر حیدر آباد میں واقع ھالا ناکہ نیرون
ٹاؤن کے مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ عبد القادر ایو نیو میں
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام اور ناظم
صاحب نے شرکت کی۔
اس حلقے میں رابطہ ایگریکلچر اینڈ لا ئیو اسٹاک
ڈیپارٹمنٹ کے سٹی ذمہ دار ڈاکٹرامید علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے شعبے کا تعارف کروایا۔
بعدازاں ذمہ دار نے اساتذۂ کرام سے دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے میٹنگ کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فہیم بلوچ سٹی ذمہ دار
حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حب میں قائم دی پائینیر
انگلش پبلک اسکول میں شعبہ تعلیم کے ذمہ داران کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پرنسپل
صدام ریکی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈویژن قلات شعبہ تعلیم کے ذمہ دار محمد جمال عطاری نے پرنسپل کو دعوتِ
اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں اور شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے فیضانِ قراٰن و حدیث کورس اور شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کی۔
پرنسپل صدام ریکی نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی
یقین دہانی کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ اپنے ادارے میں مختلف کورسز کروانے کی
اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ
مدینہ تحفے میں پیش کیا۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے
ذمہ داران نےدینی کاموں کے سلسلے میں ایک
اکیڈمی کے اونر ہیبت خان سے ملاقات کی اور اُن سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضان
قراٰن و حدیث کورس کے حوالےسے گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو مبلغِ دعوتِ اسلامی جمال عطاری نے اکیڈمی
میں جلد از جلد کورس شروع کروانے کے متعلق اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیز ہیبت خان
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں
نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حب میں شعبہ تعلیم قلات ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ محمد رفیق بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن حب رحمت اللہ لاسی سے ملاقات کی۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ
اسلامی جمال عطاری نے انہیں دعوتِ
اسلامی کا تعارف اور دینی و فلاحی کاموں
سے آگاہ کیا نیز دعوت اسلامی کے زیرِا
ہتمام ہونے والی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید ذمہ دار نے آفیسرز کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے، مدنی کورسز میں داخلہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
یومِ آزادی ) 14اگست) قریب ہے اور اس دن اللہ
کریم کی نعمتوں میں سےایک نعمت ”ملکِ
پاکستان“ کی صورت میں ہمیں نصیب ہوئی، 14اگست 1947ءکو ا للہ کریم نےمسلما نوں کو غیر مسلموں
کی غلامی سے ہمیشہ کے لئےآزا دی نصیب فرمائی،اگر تاریخ پاکستان کامطالعہ کیا جائے تو یہ بات
روز روشن کی طرح واضح ہےکہ اس آزا دی کو حاصل کرنے کے لئے 1857ءسے1947ء تک تقریبا 90سال کی جدو جہدشامل ہے،ملکِ پاکستان کی
آزا دی کے لئےکئی علماوصلحا کےساتھ ساتھ عام مسلمانوں نےبھی اپنی جانوں کی قربانی پیش کی، ایک اندازے کےمطابق ملک پاکستان کی بنیاد کے لئے لاکھوں لوگوں نےاپنی جانوں
کی قُربانی دی جن میں بچے،بوڑھے،مردا ور عورتیں شامل تھیں،اِس وطنِ عزیز کی آ زا دی
کے لیے لوگوں نے ا پنی جائیدادیں
چھوڑ یں، گھربارچھوڑا ،تقریبا18 لاکھ لوگوں کا خون ، کئی نوجوان لڑکیوں کی عزت ا ور کئی بہنوں کےسہاگ شامل ہیں۔راقم الحروف کو ایک نمازی نےواقعہ سنایا، جب بھی وہ واقعہ یادآتا ہے تودل خون کےآنسو روتاہےاور روح
کانپ جاتی ہے،آپ بھی اس واقعہ کو ملاحظہ کیجئے : چنانچہ
ایک مرتبہ عصرکی نماز کے بعد ایک نمازی نے چائےکی دعوت دی تو میں ا ن کے
ساتھ ان کے گھر چلاگیاا ن کی عمر تقریبا 100سال کےقریب ہے اور نمازوں سےمحبت ا یسی کہ پانچوں نمازیں مسجد میں ادا کرنے آتے ہیں،خیران
کے گھر پہنچ کر ان کے ساتھ بات چیت شروع ہوئی تو میں نے ان سے عرض کی :آپ نے تو ا پنی آنکھوں
سےپاکستان کو بنتےدیکھا اور حالات و واقعات کو دیکھا اور ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں
تو کوئی واقعہ ہی سنا دیجئے؟ میری یہ بات ختم ہوئی تو انہوں نے ایک لمبا سانس لیا اور بات
شروع کرنے سے پہلے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو بھر آئےاور پھر انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ جب ملک پاکستان اور مسلمانوں کی ایک آزاد ریاست بننےکی خبر ملی تو جوجہاں تھا اس نے
وہیں سے پاکستان کی طرف ہجرت کرلی، نہ وا لدین
کی کوئی خیر خبر اور نہ گھر وا لوں کی فکر،بس سب کی زبان پر ایک نعرہ تھا کہ پاکستان کامطلب کیا؟ ”لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ “ لوگوں
کاایساشوق
اور ایسا جذبہ کہ بیان سےباہر ا ور دوسری طرف دشمن پیچھابھی
کررہے تھےاس لئے ہم چھپتے چھپاتے آرہے تھے
ایک جگہ گنے( کماد ) کی فصل تھی تو ہم لوگ اس میں چھپ گئے ، ہمارے ساتھ ایک عورت بھی تھی جس کےپاس ایک دودھ پیتا بچہ تھا ،جیسے ہی بچے کوگرمی کی
وجہ سےگھٹن محسوس ہوئی تو اس
نے رونا شروع کردیا ا ور ا ب
وہا ں موجود لوگوں نے اس کی ما ں کی طرف تِرچھی
نظروں
سےدیکھنا شروع کردیا کہ اس بچےکی آوا ز سن کر دشمن آجائیں گےا ور سب کی جان جائے گی، بچےکی ما ں نے لوگوں کی طرف دیکھا اور اس کے بعد جو عورت نے کیا وہ آج
بھی جب یادکرتے ہیں تود ل خون کےآنسو روتاہے، وہ یہ کہ اس ماں نےاپنےاس دودھ
پیتے بچے کا اپنے ہاتھوں سے گلہ دبا دیا۔
اور دوسرا واقعہ
کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ قیامِ
پاکستان کے کچھ ماہ بعد لاہور کی ایک مسجد
کے باہر ایک بابا جی اکثرنظر آتے، ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، لوگ ترس کھا کر کوئی کھانے کی چیز رکھ جاتے، بہت کمزور تھے،کبھی کوئی لقمہ لے لیا تو سہی وگرنہ
اکثر کھانا خراب ہو جاتا، زیادہ تر گُم سُم بیٹھے رہتےکبھی ا پنے آپ سے باتیں کرتے
پھر دن میں ایک دو دفعہ چیخ مارتے اور زور زور سے رونے لگتے ایک دن ا ن کے
پاس ایک بزرگ بیٹھے تھےمیں نے پوچھا :آپ
کون؟ بولے: یہ میرے رشتہ دار ہیں ، پوچھا: یہ دن میں ایک دو دفعہ اونچی آواز سےایک
لڑکی کا نام لیتے ہیں اور زور سے چیخ مار کر رونے لگتے ہیں ، رشتہ دارکی آوا ز بھرآئی،
بولے بیٹا! یہ بہت بڑے بیوپاری تھےپاکستان ہجرت کے وقت یہ ہندو اکثریتی علاقےمیں تھے
ہندو گروہ کی شکل میں آتے جو گھرمسلمانوں
کے ہوتےمردوں، بوڑھی خواتین کو مار دیتے اور نوجوان لڑکیوں کو اٹھا کر ساتھ لے
جاتےایک دن ایسا ہی حملہ ان کےگھر پر ہوا،
ا ن کے گھر کےساتھ ایک کنواں تھا، ایک ہی لاڈلی اکلوتی بیٹی تھی سترہ اٹھارہ /سال
کی،اسےکنویں کےکنارے کھڑا کیا اس ڈر سےکہ بلوائی، اس کی عزت خرا ب نہ کریں اسے
دھکا دے دیا،گرتے ہوے بیٹی نے ایک چیخ ماری تھی جب ان کو اپنی اس لاڈلی کی وہ چیخ یاد آتی ہے تویہ خود چیخ مار کر رونے لگتے ہیں ،اس دکھ میں ان
کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں رہا۔
اےمیرےعزیزہم
وطنو! اُس منظرکوذرا تصورمیں لائیےاورسوچئےیہی لوگ
پاکستان کے اصل وارث ہیں، کتنے دلیر اور غیرت
مند تھے کہ کسی نے بچے کو
تو کسی نے بیٹی کو پاکستان
کے لئے قربان کر دیا۔ یہ لوگ اتنی
قربانیاں دینے کےباوجودبھی ایک الگ ملک و ریاست چاہتے تھے تاکہ ا ن کےبعدآنے والےسکون سے زندگی گزارسکیں،
بغیرکسی خوف وغم کے رب کریم کی عبادت کریں، دین اسلام کی تبلیغ کریں،ذرا سوچئے!اگر ان شہیدانِ ملک پاکستان نےکل قیامت کے دن ہم سے رب کی بارگاہ
میں یہ سوال کر لیا کہ: کیا ہم نے اس لئےجانیں قربان کی تھیں کہ تم اس ملک میں اللہ کریم کی نافرمانی کرو،جشنِ آزادی کےنام پر گانے باجےاور رَقص
وسُرُودکی محفلیں سجاؤ۔ بندوں کےحُقُوق پامال کرو، لوگوں کو جانی و مالی نقصان
پہنچاؤ، شراب نوشی کرو، جُوا کھیلو، بائکوں کےسلینسرز نکال کر یا وَن ویلنگ کرکے ا
پنی جانوں کو ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر برائیوں کو عام کرو تو
پھر کیا جواب دیں گے؟
اس لئےآج اللہ پاک کی نعمت جوہمیں وطنِ
عزیز پاکستان کی صورت میں حاصل ہوئی ہے، اس
کی قدر کریں، یوم آزادی کےموقع پر خوشی کا
اظہار ضرور کریں لیکن ا یسے طریقے سے کریں،جس میں ا للہ پاک کی رِضا
اور ہمارے ملک پاکستان کی بقا شامل ہو،کیو نکہ اچھے لوگ ہی اپنے ملک سے محبت کرتے ا ور اس کی دیکھ بھال
کرتے ہیں:امام راغب اصفہانی رحمۃ اللہ علیہ اپنی کتاب ”محاضرات الادباء “ میں لکھتے ہیں :
حب الوطن من طین
المولد یعنی عمدہ اور نیک طبیعت کےلوگ ہی اپنےوطن سےمحبت کرتے ہیں۔ (محاضرات الادباء،2/652 مفہوماً)
لہٰذا اپنے وطن عزیز سےمحبت کا اظہارضرور کیجئے لیکن اس طرح کیجئے کہ جشن آزادی ا للہ پاک کی رِضا ا ور اس نعمت (یعنی وطنِ عزیز کے
ملنے) کا شکر ادا کرنےکی
نیت سےنوافل پڑھئےا ور تلاوت قرآن کیجئے نیز اپنےوہ مسلمان بھائی جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک پاکستان حاصل کیا انہیں ایصالِ ثواب کریں اور پھر اپنے پیارے وطن عزیز کے لئے یوں
دُعابھی کیجئےکہ یا ربّ کریم ! تونےہمیں آزاد ملک کی صورت میں جو نعمت عطافرمائی
ہے، ہمیں اس کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرما، اس میں تیرے ہی احکامات ا ور تیری رِضا والے کام کرنےکی توفیق عطا فرمااور ہراس کام سے بچنےکی توفیق عطا فرما،جس سےتواور تیرے پیارےحبیب ناراض ہوتے ہوں۔
بانی دعوت اسلامی ،ا میرِ اہلسنّت،حضرت علّامہ مولانا محمدا لیاس عطارقادری دا مت بَرَکاتُہمُ
العا لیہ کی سوچ ا ور آپ کی ”وطنِ عزیز ملکِ
پاکستان“سےسچی محبت کہ آپ نے مختلف مدنی مذاکروں میں”یومِ آزادی“ کی نعمت پرجو مفید ارشادات عطا
فرمائےوہ بھی ملاحظہ کیجئے: چنانچہ
آپ دامت
بَرَکاتُہمُ العالیہ ارشاد فرماتے ہیں:ایک بہت بڑی تعدادہے جو جشنِ آزادی غلط طریقے سے مناتی ہے، خُوب ہلہ گلہ اورہلڑ بازیاں کرتی،ہوائی فائرنگ ا ور نہ جانے کیا کچھ کرتی ہے،ا للہ کرےکہ مُسلمان ان خُرافات (برائیوں)سےبچ کرمسجد میں آکر ہمارے ساتھ جشنِ آزا دی منائیں،اگر دُور ہوں تو مدنی چینل دیکھ
کرجشنِ آزا دی منائیں تو اِنْ شَاءَ اللہ وہ وقت بھی آئے گا کہ ہم جہنّم سے آزا دی کا جشن منائیں گے ہاں!یہ جہنّم سےآزادی کا جشن جیتے جی نہیں ہوسکے گا۔ (پھر امیراہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العا لیہ جشنِ آزا دی پرخُرافات (برائیوں)میں پڑنےوا لوں کو
بچنےکا ذہن دیتے ہوئے ارشا د فرماتے ہیں :) کیاعجب جنہوں نےگنا ہوں کا بھر پور پروگرام بنارکھاہے،وہ گناہوں کا وقت شروع ہونے سے
پہلے پیکِ اجل(یعنی موت) کو لبیک کہہ دیں اور اُنہیں موت آجائے،کیاعجب! اِس را ت
ہونے وا لی فائرنگ میں کسی گو لی پر کسی کا نام لکھا ہوکہ میں اُس کی کھوپڑی میں
جاؤں گی، اُس کے سینے کوچھلنی کروں گی اورقبر کاگڑھا اُس کےلیے تیار ہو،کفن اُس کے
لیےمتعین ہوکہ یہ کفن آج اُس نےپہننا
ہے،یا ہسپتال کاکوئی بیڈ اُس کا منتظر ہو۔یاد رکھئے!گناہ
کرتےکرتےمرنا یا گُناہ کا پکا ارا دہ ہو،اس حالت میں موت سے ہمکنار ہونا اچھا نہیں
ہے،کاش گناہ کرتے ہوئےہمیں یہ احساس ہوکہ میرا ربّ کریم مجھےدیکھ رہا ہے،میرا ربّ کریم ناراض ہوگیاتو کہیں میں ا پنی آخرت خراب نہ کربیٹھو،اے میرے ہم وطنو! اگر
گناہ کےسلسلے آپ نے سوچ رکھے ہیں تو مہربانی
کرکے باز آجائیے ، توبہ کر لیجیےا ور اس مرتبہ آپ نیت کر لیجئےکہ
جشنِ آزا دی دعوت اسلامی کےساتھ منائیں گے ان شاء اللہ ۔ ا للہ کریم تما م مسلمانوں کوعقل سلیم عطا فرمائے۔آمین
آخرمیں شیخ طریقت،بانی دعوت اسلامی مولانا
محمدالیاس عطارقادری دامت بَرَکاتُہمُ العا لیہ کا ملک پاکستان کے لئے لکھا ہوا دعائیہ کلام بھی ملاحظہ فرمائیے :
یا خُدا پاک وطن کی تو حفاظت فرما
فضل کر اس
پہ سدا سایۂ رحمت فرما
مرحبا پاک وطن پاک وطن
پاکستان
دے ترقی تو عنایت اسے
برکت فرما
اس کو تو قلعۂ اسلام
بنا دے یاربّ!
میرے پیارے وطن پہ رحمت
فرما
شکر صد شکر غلامی سے
ملی آزادی
پھر عنایت ہمیں کھوئی
ہوئی شوکت فرما
آج ہے امن وطن کا میرے
پارہ پارہ
پھر مہیا میرے مولا
اسے راحت فرما
چور ڈاکو سے مِرے پاک
وطن کو کر پاک
ملک سے دُور تو رشوت
کی نحوست فرما
بچہ بچہ ہو نمازی میرے
پاکستان کا
اور عطا جذبۂ پابندیِ
سُنّت فرما
واسِطہ شاہِ مدینہ کا
اے پیارے اللہ
دُور عطار سے دنیا کی محبّت فرما
از: مولانا عبدالجبار عطاری مدنی
ا سکالر:المدینۃ العلمیہ(اسلامک
ریسرچ سینٹر دعوتِ اسلامی )
لاہور میٹروپولیٹن کی نورانی مسجد نصیر آباد میں جز وقتی فیضانِ
نماز کورس کا اختتام
پچھلے دنوں لاہور میٹروپولیٹن کی نورانی مسجد نصیر
آباد یوسی 206 میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ
مدنی کورسز کے تحت 7 دن پر مشتمل جز وقتی
فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا
سمیت علاقے کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کے احکامات کے مطابق
اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اجتماع
کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو اسناد تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)