دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوٹری حیدرآباد سندھ میں قائم بابا صلاح الدین علیہ رحمہ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا۔
اس دوران صوبائی ذمہ دار عاصم عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین پیر عبید اللہ صلاحی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔بعدازاں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سجادہ نشین کو مکتبۃ المدینہ کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش
کئے۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں
کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام وقتاً فوقتاً ملک
و بیرونِ ملک میں مدنی قافلے سفر کرتے
رہتے ہیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سندھ سے 3
دن کا مدنی قافلہ سندھ کے شہر میرپورخاص کی جانب روانہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے بھی
شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا
شیڈول رہا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
شرکا کو نماز، وضو اور غسل سمیت تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھایا جبکہ شرکائے مدنی قافلہ نے مختلف دینی ایکٹیویٹیز میں
بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے ذمہ دار محمد شاہد عطاری سمیت دیگر ذمہ
دار ان موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
صوبہ بلوچستان کے بستہ ذمہ داران کے لئے بذریعہ زوم ٹریننگ سیشن کا انعقاد
12 اگست 2022ء بروز جمعہ شعبہ روحانی علاج دعوتِ
اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے بذریعہ زوم ٹریننگ سیشن کا
انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان کے بستہ
ذمہ داران شریک تھے۔
اس سیشن
میں پاک مشاورت آفس کے ذمہ دار وقار عطاری
نے اسلامی
بھائیوں کی نیو سافٹ ویئر کے حوالے سے تربیت کی نیز کارکردگی انٹر کرنے کے متعلق
آگاہی دی۔
دورانِ سیشن نگرانِ شعبہ نے شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں کارکردگی کو مزید بہتر انداز میں بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:سمیر علی عطاری آفس ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں موجود
مدرسہ منور الاسلام میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے فیضانِ قراٰن و
حدیث کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا سمیت علاقے کے
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ تعلیم کے ڈویژن ذمہ دار مولانا
منصور احمد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
نیز آئندہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد
تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ، مختلف شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
زیرِ اہتمام پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مختلف آفیسرز نے شرکت کی جن میں ڈائریکٹر جنرل علی محمد آفریدی (پاکستان ریلویز اکیڈمی)، پی
ایس او ٹو ڈائریکٹر جنرل علی رضا میکن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریفک عابد اور انسٹرکٹر
ٹو اکیڈمی احمد علی سمیت دیگر اسلامی بھائی شامل تھے۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں
دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا جس پر آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود آفیسرز کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے کُتُب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ آن
لائن برانچ اشاعت الاسلام ملتان کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں گرلز ہوم کلاسز کے ذمہ دار مولانا راشد عطاری مدنی اور برانچ ناظم اشاعت الاسلام مولانا
رمضان عطاری مدنی بھی شریک تھے۔
مولانا غلام عباس عطاری مدنی (رکن مجلس) اور مولانا عرفان مدنی (ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار) نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ
خیال کیا۔
اس کے علاوہ شرکائےمدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی
کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
علی پور چٹھہ مدینہ چوک نزد مدنی ٹاؤن فیضان مدینہ
میں ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع
پنجاب پاکستان کے قصبے علی پور چٹھہ مدینہ چوک
نزد مدنی ٹاؤن فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اگست 2022ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ
علاقہ کے عاشقانِ رسول سمیت شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ِتحصیل وزیرآباد نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اوراقِ مقدسہ کو محفوظ کرنے اور ان کا ادب و احترام
کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر اہلِ علاقہ نے اوراقِ مقدسہ کے باکسز
بڑھانے، انہیں بروقت خالی کرنے اور اوراقِ مقدسہ کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے لئے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے علی پور چٹھہ
میں قائم اوراقِ مقدسہ کے مقام کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے
چند اہم امور پر گفتگو کی۔(رپورٹ:محمد
آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سندھ میں
قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں یونس عطاری (رکن ِمجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) اور محیط حسین (فنانس منیجر) سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔
اس مدنی مشورے میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے گفتگو کرتے
ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مالیات کے حوالے سے طے شدہ پالیسیز پر کلام کیا نیز اس میں مزید آسانی کے لئے مختلف اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
11 اگست 2022ء بروز جمعرات پاکستان کی تحصیل سندھڑی میں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ
برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے زمین
دار حاجی رستم لغاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری
اور ڈسٹرکٹ میرپورخاص ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی نے زمین دار کو شعبے کے دینی کاموں
سے آگاہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی دعوت دی۔
بعدازاں حاجی رستم لگاری نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اور اپنے بھتیجے کو مدرسۃ المدینہ بوائز
میں داخلہ دلوانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:ندیم رضا عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پیارے
آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے
جذبے کے تحت دعوتِ اسلامی کی جانب سے یورپین یونین
ریجن میں ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل
رہی:
لگائے
گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 40
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 73
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 8
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دُکھیاری اُمَّتْ کی
غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈ کی ریجن میں جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستہ کی کارکردگی درج ذیل رہی:
روحانی
علاج للبنات بستہ تعداد: 01
بستے
پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:100
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 155
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 94
دُکھیاری
اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن ماہ جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں :
دعوتِ
اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04
بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 113
دیئے
گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:212
دیئے
گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 131
تقسیم
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3