پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں جولائی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستے کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 66

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 33


دعوتِ اسلامی کےتحت    10 اگست 2022ء بروز بدھ صوبہ پنجاب ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی نگران اسلامی بہنوں کے بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورے ہوئے۔

نگران پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اس کے بعد سابقہ آٹھ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ترغیبات دلائی نیز مختلف سافٹ ویئر کارکردگی کی اینٹریز اور سابقہ ا ہداف کا فالو اپ بھی کیا ۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے 7 اگست 2022ء کو کراچی سٹی ڈیفنس کی متعلقہ ڈویژن و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی کی نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی سٹی کی سابقہ نگران اسلامی بہن کے ساتھ ڈیفنس میں دینی کام بڑھانے سے متعلق نکات بتاتے ہوئے وہیں کی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینے نیز ذمہ داران کی جلد تبدیلیاں نہ کئے جانے اور وہاں کے لوگوں کی سوچ کے مطابق دینی کام کیا جائے ان امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 6 اگست 2022ء کو اوورسیز میں سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے انٹر نیٹ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو ستمبر 2022ء میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے تربیت کی۔

اس میں جدول بناکر دینی کام کرکے حاصل ہونے والے تنظیمی فوائد پر بات چیت ہوئی اور اسلامی بہنوں کو اجتماع کی کامیابی کے حوالے سے نکات بتاکر اس سے متعلق اہداف دیئے۔


11 اگست 2022ء بروز جمعرات فیصل آبا دمیں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ روحانی علاج کےاسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں معلمین سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت رہی۔

نگرانِ شعبہ محمد انور رضا عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور روحانی علاج کورس کروانے کے حوالے سے مختلف احتیاطیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے آئندہ کے اہداف کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کےلئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اپنی اپنی رائے کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل نور پور ضلع پاکپتن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عبد الرؤف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں امت کی غمخواری کرتے ہوئے مریضوں کو دم کیا گیا اور عاشقانِ رسول کو پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے استخارہ کر کے انہیں تعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے نیز امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے دم کیا ہوا پانی بھی مریضوں کو دیا گیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) کے ہمراہ صوبائی ذمہ دار سندھ عابد حسین عطاری نے پنجاب پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا شیڈول رہا جبکہ اسپیشل پرسنز نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت بھی پیش کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  پاکپتن شریف میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ منڈی موڑ میں نواسۂ رسول حضرت سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائےکربلاءرضوان اللہ علیہم کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ نگران ساہیوال ڈویژن حاجی سرفراز عطاری مدنی نے ”صبر و آزمائش“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع میں شریک اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا افراد) کی آسانی کے لئے ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد رضا عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی ۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبۂ سندھ سے آئے ہوئے ایک ماہ مدنی قافلے کے عاشقان رسول نے بھی شرکت کی۔اجتماع کے اختتام پر اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد) نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز نگران ڈویژن نے ”یوم دعوت اسلامی“ کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بھائیوں کو 12 ماہ، ایک ماہ، 12دن اور 3دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 اگست2022ء  بروز جمعرات گجرات پنجاب میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز میں تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۂ حدیث شریف سمیت دیگر درجات کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”منصبِ امامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو روزانہ تلاوتِ قراٰنِ پاک کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 اگست2022ء  بروز جمعرات بعد نماز ظہر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات پنجاب میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے گجرات ڈسٹرکٹ کے ائمہ کرام اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ شوری نے سنت قبلیہ اور بعد کے نوافل اور ہرنماز کے بعد تسبیح فاطمہ پڑھنے کا معمول بنانےکی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے ائمۂ کرام کو مسجد کے نمازیوں سے حُسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور احسن انداز میں انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےفنائے مسجد میں روحانی علاج کا بستہ لگا کر نمازیوں کو تعویذات عطاریہ دینے اور مجلس کی اجازت سے مدنی قافلہ کورس کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والے ذمہ داران کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور 12 دینی کاموں کا فالواپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشورے کا انعقاد کیا جاتاہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائزکے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ گھریلو صدقہ بکس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات کلام کیا اور ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


رنگ و نسل میں بلا تفریق احیائے سنت اور دین اسلام کی تبلیغ کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ایبٹ آباد محمد ظہور عطاری، ماہر علم توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کراچی سے تشریف لائے ہوئے علمائے کرام سمیت شہر و اطراف کے کثیر عاشقان رسول شریک تھے۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز مولانا زید عطاری مدنی نے تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسول ِمقبول ﷺ سے کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عدنان عطاری نے ”تکبر“ اور”یوم آزادی کے موقع پر نعمتِ الٰہی کا شکر ادا کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدِ بیان نگرانِ تحصیل محمد ظہور عطاری نے شرکا کوشہدائے پاکستان کے ایصالِ ثواب کے لئے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کا اختتام رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام پر ہوا۔(رپورٹ:محمد ظہور عطاری تحصیل نگران ایبٹ آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)