نماز دین کا ستون ہے اورنماز ہمارے پیارےنبی حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ۔ہمیں چاہیئے کہ اپنی نماز میں خشوع و خضوع پیدا کریں اور ایسی چیزوں سے خود کو بچائیں جو نماز میں خلل ڈالنے والی ہیں۔

نماز میں خلل ڈالنے والی چیزوں کے متعلق لوگوں کو آگاہی دینے کے لئے اس ہفتے امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رسالہ ”نماز سے توجہ ہٹانے والی چیزیں“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”نماز سے توجہ ہٹانے والی چیزیں“ پڑھ یا سُن لےاُسے خوب توجہ کے ساتھ نماز پڑھنے کی سعادت دے اور اُس کی ماں باپ سمیت بخشش فرما۔آمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download