صوبہ بلوچستان کے ڈویژن قلات کے ڈسٹرکٹ  مستونگ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم کے صوبائی ذمہ دار محمد فہد عطاری،FISS کے ایڈمنسٹریٹر محمد سجاد گولا، مدرسۃ بالغان کے نگرانِ مجلس محمد عابد عطاری، صوبائی ذمہ دار قاری نظام اور کوئٹہ ڈویژن کنٹونمنٹ ٹاؤن کے نگران نور العین عطاری نے بھی شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نماز کا طریقہ سکھایا گیا اور 22اگست 2022ء کو نگران شوریٰ کے ہونے والے ٹیچر اجتماع کی دعوت پیش کی گئی جس پر شرکا نے گاڑی چلانے اور مدرسہ بالغان شروع کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقان رسول کو دین و شریعت کی تعلیمات سے آگاہ کرنے،  اخلاق بہتر بنانے اور دنیا میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھانے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 اگست 2022ء کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی و معاشرتی اعتبار سے شرکا کی تربیت کریں گے نیز عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے اندازمیں جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اگست 2022ء بروز بدھ شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے عاشقانِ رسول کو 22 اگست 2022ء بروز پیر شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ہونے والے ٹیچرزاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر جن کالجز و اسکولز کا دورہ کیا گیا نیز ٹیچرز اور پرنسپلز سے ملاقات کی گئی اُن میں سے بعض یہ ہیں:

ایلیمنٹری اسکول ایجوکیشن کے آفیسر DEO افتخار خان، رویل کالج، PSMA کے چیئر مین دانش الزمان، ملتان سٹی گروپ آف کالج کے آنر چوہدری عبدالوحید، پرنسپل ثاقب حیات، ریجنل ڈائریکٹر سپیرئیر گروپ آف کالج محمدیاسر، کنٹرولر ایگزامینشن حیدرآباد بورڈ مسرور زئی، آئی ٹی کالج قاسم آباد، Comprehensive boys higher secondary school ۔

واضح رہے 22 اگست 2022ء کو ہونے والے ٹیچرز اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے، تمام عاشقانِ رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد سندھ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ مشاورت کے ذمہ داران سمیت ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی محمد حنیف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے اراکین زون (تعلیمی امور) ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

نگرانِ شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی اور شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جس پر ذمہ داران نے انہیں دینی کاموں کے حوالے سے بریف کیا۔

اس کے علاوہ معاون نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا اعظم عطاری مدنی نے اراکینِ زون سے نظامِ تعلیم کی بہتری کے متعلق مشاورت کی اور اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 اگست 2022 ء کو پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ ہوا ، رکن مجلس وصوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی نے ”شکرانِ نعمت  و زوالِ نعمت “ کے عنوان پر مدنی پھول دیئے ۔

مدنی مشورے میں اوکاڑہ برانچ کے ہوم شفٹ کے مدرسین و ذمہ داران نے شرکت کی مدنی مشورے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی ، اس موقع پر اوکاڑہ برانچ کے ناظم مولانا ناصر مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام بذریعہ زوم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی (نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز) اور سید محمد عثمان شاہ عطاری (نگران شعبہ نائٹ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان) نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں طلبۂ کرام کی تعلیمی و اخلاقی کیفیت کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز نائٹ جامعۃ المدینہ بوائز میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے چند اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 اگست 2022ء کو جامع مسجد فیضان مدینہ شاہدرہ، لاہور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار برانچ ناظمین ، شفٹ ناظمین  اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ وڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل مدنی عطاری نے مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کرتے ہوئے نئے اجیروں کو رکھنے کے طریقہ کا ر کے بارے میں بتایا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


11 اگست 2022 ء کو مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی نے فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں ذمہ داران سے ملاقات کی ، اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کا وزٹ کیا مدنی عملے  سے ملاقات کی اور شعبے کے حوالے سے ذمہ داران کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


19 اگست 2022 ء بروز جمعہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت منڈی بہاؤالدین کی ایک مسجد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ، نگران مجلس شاہنواز عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے مرکزی مجلس شوری کے مدنی پھول ”وقت کی پابندی کیوں ضروری ہے“ کے متعلق گفتگو کی اور شعبے کی پچھلے دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ ماہ کے اہداف دیئے اور اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ : محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے اساتذۂ کرام کی تربیت کے لئے بنگلہ دیش میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی شعبے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔

دورانِ نشست نگران شعبہ تعلیمی امور جامعۃ المدینہ بوائز مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے بذریعہ زوم اساتذۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں مزید شعبے کے دینی کاموں کو بہتر بنانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شعبہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے ایک بہترین استاذکی بنیادی ذمہ داریا ں کیا ہیں؟ اس حوالے سے وہاں موجود اساتذۂ کرام کی ذہن سازی کی جبکہ انہیں طلبۂ کرام کی احسن انداز میں تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار حاجی غلام یسین قادری نے تحصیل قصور کے ذمہ داران کے ہمراہ قصور شہر میں  ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل ، اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسرحافظ عثمان اور افسران کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے آفس میں ساتھ ملکر پودا لگایا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض موہل نے اپنے تاثرات بھی دئیے۔(رپورٹ : رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )