دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
5 اگست 2021 ء کوکورنگی کابینہ کی ایک ڈویژن
میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن
نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور رسالہ نیک اعمال کے مقصد و اہمیت کے بارے
میں اسلامی بہنوں کو معلومات دیں نیز پابندی سے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال جائزہ لینے کاذہن دیااور ہر
ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رسالہ جمع کروانے کی نیت کی۔
اسی طرح
کا ایک اصلاح اعمال کااجتماع صحرائے مدینہ
زون تھانہ بولا خان کراچی میں آن لائن ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے
غسل میت کا ٹیسٹ دینےاور شعبےکےدینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے
آخر میں اچھے تاثرات دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام5 اگست 2021 ءکو گلستان جوہر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس
میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت
کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی کارکردگی بہتر کرنےاور انفرادی کارکردگی کو بڑھانے کے حوالےسےاسلامی
بہنوں کو نکات بتائےنیز رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کا جائزہ
لینےکاذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےسےمتعلق مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے کراچی ریجن
ذمہ دارکا ڈونیشن سیل کاؤنٹر کا دورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ عطیات بستہ کے کراچی ریجن
ذمہ دار سید شفیق الرحمٰن شاہ نے 9اگست2021ءبروز پیرزون ذمہ دار انس رضا عطاری کے ہمراہ ایسٹ ملیر کورنگی زون میں
ڈونیشن سیل کاؤنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں نئے اہداف دئیے ساتھ ہی نگرانِ کابینہ لانڈھی حاجی سلمان عطاری سے بھی مشاورت کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی
کے 12دینی کاموں، نیو مقامات اورگھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ کراچی
ریجن ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ سے 8 اگست2021ء
کو کم و بیش 27 اسلامی بھائی 12دن کے مدنی قافلے کے مسافربنے۔(رپوٹ: شعبہ عطیات بستہ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری مدنی)
دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء بروز ہفتہ کراچی
ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی کابینہ مشاورتوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔
اس دوران کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانے اور مشاورتیں مکمل
کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کام کورس کروانے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں تمام
ڈویژنزمیں شعبے کے مدنی پھول پہنچانے کا ہدف دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی
ڈویژن کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تاڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےتقسیم
کاری کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئے اسلامی
بہنوں کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسےتربيت کی نیزکار کردگی جدول پر کلام کرتےہوئےنیو کار کردگی فارم سمجھائے اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اہم نکات سمجھائے اس کےعلاوہ s.o.p کا
خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔
اسی طرح شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت 7 اگست 2021 ء کو لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں
کابينہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنےکا
ذہن دیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ بھی سکھایا اور آئندہ کے لئے
اہداف دیئے۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں
طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت
6اگست 2021ء بروزجمعۃ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہورمیں دور ۃالحدیث شریف، تخصص فی الفقہ اور چائنیز لینگویج سیکھنے
والےطلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر انٹرنیشنل افیئر
کمیٹی کے رکن مولانا محمد بلال مدنی اور نگران شعبہ (پاکستان) انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سیداحسن شاہ عطاری
نے’’ تبلیغِ دین اور امتِ مسلمہ کی خیرخواہی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
طلبۂ کرام کو امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کےلئےبیرونِ ملک سفر کرنے کی ترغیب دلائی ، ساتھ
ہی طلبہ کے ویژن کو وسیع کیا۔ نگران ِلاہور ریجن جامعات المدینہ بوائز مولانا نوید مدنی صاحب اور ناظم اعلیٰ محمد
کاشف عطاری نے بھی اس حلقہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری مدنی)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے
تحت 6 اگست 2021 ءبروز جمعہ ناظم آباد کابینہ پاک کالونی کراچی میں 26 دن پر مشتمل مدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع
کاانعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن
کریم سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور کورس میں کامیاب طالبات کو تحائف دیئے نیز کامیاب ہونے والی طالبات کو مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے اور ناظرہ قراٰن کورس کی تیاری کرنے کاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
گلشنِ اقبال
کابینہ کراچی میں کابینہ سطح پر ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو گلشن اقبال کابینہ کراچی میں کابینہ سطح پر ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے
اور اِزْدِیاد حُبّْ
کارکردگی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تین دن پر مشتمل ذکرِ شہادت اجتماع کی دعوت عام کرنے کا ہدف دیا
نیزکابینہ مشاورتوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئے۔اس
کےعلاوہ شعبےمیں بہتری لانے اوررسالہ کارکردگی کی بَروقت انٹر کرنے کی ترغیب دلائی ۔مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہرانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے پر بھی خصوصی توجہ
دلائی جس پر سب اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
جنوبی
کوریا کے ملک چائنہ اور ہانگ کانگ کی پہلی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے ملک چائنہ اور ہانگ کانگ کی پہلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
فاریسٹ ریجن نگران نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز ستمبر2021ء میں ہونے والے ذمہ دار اسلامی بہنوں
کے چھ دن پر مشتمل سنتوں بھرے اجتماع کے بارے میں کلام کیا۔
صحرائے مدینہ کابینہ تھانہ بولاخان کراچی میں
کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء کو صحرائے مدینہ کی کابینہ تھانہ
بولاخان کراچی میں کابینہ سطح پر مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے
موضوع پر بیان کیا ۔اس کے علاوہ رسالہ کارکردگی انٹر کرنےاور علاقائی دورہ مضبوط کرنے کاہدف دیا نیز پُرانی اسلامی بہنوں
سے رابطہ مضبوط کرنے، وقت پر کاکردگی دینے اور تین دن پر مشتمل دعائے شفاء اجتماع کرنے کا ذہن دیا مزید دینی کاموں کے
متعلق اہم نکات اور محرم الحرام کے فضائل بھی بتائےجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے
وقت پر کارکردگی دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء کوکوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے محرم الحرام میں ہونےوالے اجتماع ِذکرِ شہادت کے نکات سمجھائے
اور اسلامی بہنوں کےسابقہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لیتےہوئے وقت پر کارکردگی دینےکاذہن دیا نیز دینی کاموں
کی تحریکیں، رسالہ کارکردگی، علاقائی دورہ
اورسنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت 7اگست
2021ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک تربیتی اجتماع کا
سلسلہ ہواجس میں تین زون(شیخوپورہ زون ، جنوبی زون، شمالی
زون) کے کم و بیش 500 ناظمین ، اساتذہ ٔکرام،مفتشین اور تعلیمی ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ مجلس وریجن ذمہ
دار نےمدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی ، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔
اجتماعِ
پاک کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دینے والے اسلامی بھائیوں کو
تحائف دیئے گئے، ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ (رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی )