18 رجب المرجب, 1446 ہجری
آسٹریا کے شہر ویانا میں بذ ریعہ انٹرنیٹ یوم دعوت
اسلامی اجتماع کا انعقاد
Tue, 7 Sep , 2021
3 years ago
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ یوم دعوت
اسلامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ” دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنت کی قربانیاں“کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔