دعوتِ اسلامی کےتحت یکم  اگست 2021ءسے پورے پاکستان میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقتاًفوقتاً اسلامی بھائی اپنے اپنے شہروں میں شجرکاری کر رہے ہیں ۔یکم اگست 2021ءکو راوالپنڈی گوجرانوالہ عزیز کراس میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیاجہاں تقریبا ً5ہزار پودےلگائے گئے۔

اسی طرح پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلعی کوآرڈینیٹر کلین گرین پاکستان چوہدری محمد شیراز مہر کے ہمراہ اُس مقام کا وزٹ کرتےہوئےپودوں کو پانی ڈالنے اور مزیددیکھ بھال کےحوالےسےگفتگو کی۔اس موقع پر شعبہ رابط برائےشخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوتہ کے آفس میں مدنی حلقہ لگایا جس میں صدر PTIضلع گوجرانوالہ رانا ساجد سمیت دیگراہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی نیز ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کےاصلاحی و فلاحی کاموں پر کلام کرتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ وزٹ کی دعوت دی ۔اس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات پر اظہارِمسرت کرتے ہوئے دعوت قبول کی۔(رپوٹ: محمد احسان عطاری شعبہ رابط برائےشخصیات )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں کوئٹہ میں ایف جی آر ایف کے ذمہ دار ان کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر فاریسٹ علی عمران شاہ اور ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر نصراللہ مندوخیل سے شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والی شجرکاری مہم کے سلسلےمیں بلوچستان میں 52ہزار پودے لگانے کا ایگری منٹ کیا گیا۔) رپوٹ:شعبہ رابط برائےشخصیات بلوچستان)


پچھلے دنوں مدنی مرکزفیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں معاون ِخصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب ملک عمرفاروق کے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے مرحومین کےلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں شجر کاری مہم کے سلسلےمیں ایک تقریب رکھی گئی جس میں فیصل آباد کمشنر ثاقب منان، ڈپٹی کمشنر محمد علی، MNAفیض اللہ کموکا، MNAشیخ خرم شہزاد ،MPA و چیئرمین PHAمیاں وارث عزیز، MPAو چیئرمین FDAلطیف نذر، ڈائریکٹر PHAعبداللہ نثار چیمہ، بزنس کمیونٹی اور میڈیا سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہتے ہوئےاپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی طرف سے PHA کو3ہزار پودے فراہم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 7اگست2021ءبروز ہفتہ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا ضلع لودھراں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کےریسرچ آفیسرعرفان نذیر سےملاقات  کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کےتحت ہونیوالی شجرکاری مہم کےحوالےسےانہیں بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔ ساتھ ہی ان کے آفس کےاحاطہ میں پودا بھی لگایا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRFکے تحت یکم اگست2021ء بروزاتوارملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس مہم کو جاری رکھتے ہوئےاب تک کافی تعداد میں پورے ملک میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ننکانہ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا نیز شعبہ FGRFکے ذمہ داران نے پولیس اسٹیشن واربرٹن میں DSP عثمان وڑائچ ننکانہ اور SHOظفر اقبال کے ہمراہ شجرکاری مہم کرتے ہوئے پودےلگائے۔


5اگست2021ءبروزجمعرات دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رکنِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نےرکنِ مجلس تبریز عطاری مدنی اور یاسرعطاری مدنی کے ہمراہ کراچی ریجن کے ہیلپ ڈیسک(آئی ٹی) ذمہ داران اور برانچ ناظمین سے میٹنگ کی جس میں آئی ٹی سے برانچز کے متعلقہ معاملات حل کروانے کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگوکی۔ (رپوٹ محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحت 09اگست 2021ءبروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِمجلس مہروزعطاری مدنی نے ماہنامہ فیضان مدینہ کے آفس اسٹاف کے ساتھ گفتگو کی نیز انہوں نے مدنی مشورہ ، فیڈبیک، شکایات کے حوالے سے کارکرگی جائزہ ، بکنگ اور شعبے کی ترقی کے لئے مزید کوششیں بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپوٹ: محمد بلال عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران اور ایف جی آر ایف کے تحت واہ کینٹ زون اٹک میں شجرکاری مہم کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ھٹہ یونین اٹک کے صدر ملک طاہر اور جنرل سیکریٹری حاجی شفیق کے ہمراہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس میں درجنوں پودے لگائے گئے۔ بعد ازاں انہوں نے تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اس کام کو خوب سراہا۔(رپوٹ: مبشر حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


9اگست2021ءبروز پیرصدیق پیلس سادھوکی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران  کے تحت ایک تاجر شخصیت محمد شہباز کی والدہ کے لئےایصال ثواب اجتماع ہوا۔اس موقع پر زون ذمہ دار رابطہ برائے تاجران قمر الدین عطاری نے’’ فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی اپنی آخرت سنوارنے کا ذہن دیا ۔اس اجتماعِ پاک میں کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی ۔ (رپوٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  للبنات کے تحت 7 اگست 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کے علاقے واٹرپمپ میں قائم ادارہ ’’المعہد المشکات‘‘میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں کابینہ مشاورت سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ’’نیکیوں کا جذبہ کیسے بڑھائیں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکیوں پر استقامت پانےکےلئے رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون خضدار کابینہ اور اورنگی ٹاؤن کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقادہواجن میں کم و بیش 57 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کفن دفن کی تربیت کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو غسل دینےاور کفن پہنانےکا طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانےوالے سوالات کے جوابات دیئے اورانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔اس علاوہ کتاب تجہیز و تکفین کاطریقہ کےمطالعے کرنے کی ترغیب دی ۔