14 اگست 2021ء بمطابق 9 محرم الحرام 1443ھ کی  شب عالمی مدنی مذاکرے فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرےکا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے فیضان مدینہ آکر جبکہ دیگر شہروں اسلامی بھائیوں نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی۔

اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ علم سے بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ کیجئے

سوال: حضرت عباس علمبرداررحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے متعلق کچھ مدنی پھول عنایت فرمادیجئے۔

جواب : حضرت عباس علمبرداررحمۃا للہ علیہ،اسلام کے چوتھے خلیفہ مولائے کائنات ، شیرِخدا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے بیٹے اورحضرت امام حسین رضی اللہ عنہ علاتی بھائی تھے،علاتی بھائی وہ ہوتے ہیں جن کے والدصاحب ایک ہوں مگروالدہ جداجداہوں ،حضرت عباس علمبرداررحمۃا للہ علیہ 26ہجری میں پیدا ہوئے، واقعۂ کربلا کے وقت ان کی عمر 35 سال عمر تھی ، اللہ پاک ان کی بہادری کے صدقے ہمیں بھی ہمت عطا فرمائے۔

سوال : آنکھ پھڑکے تو کیا کریں ؟

جواب:آنکھ کو پھڑکنے دیاجائے،بعض نادان لوگ ا س سے بدشگونی لیتے ہیں، یادرہے!!!دینِ اسلام میں بدشگونی کی اجازت نہیں ۔(بدشگونی کی تفصیلی معلومات جاننے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب"بدشگونی"کامطالعہ کیجئے)

سوال: ہچکی کیوں آتی ہے؟

جواب:کہا جاتا ہے کہ جب کوئی یاد کرتا ہے تو ہچکی آتی ہے، مگر یہ ضروری نہیں، البتہ مکی مدنی آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے مزارِاقدس میں اپنے غلاموں کو یاد فرماتے ہیں۔

سوال: استاد کا ادب کس طرح کریں اور اس کے کیا کیا فوائد ہیں؟

جواب:باادب بانصیب، قابلِ تعظیم استاد آئے تو کھڑے ہوجاناچاہئے، ان کی نشست(بیٹھنے کی جگہ) پر نہ بیٹھا جائے، اُن کی غیر موجودگی میں بھی ادب کرے، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے استادِ محترم شیخ حماد رحمۃ اللہ علیہ کا گھر، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے گھر سے 7 گلیوں کے بعد تھا، مگر آپ ان کے گھر کی طرف پاؤں نہیں کرتے تھے۔

سوال : کیا عقل خطا کرتی ہے؟

جواب: انسان خطا کر جاتا ہے اور عقل دب جاتی ہے ، سلیمُ العَقْل ، سلیمُ الفِطرت مسلمان ہی ہوتا ہے، غیرمسلم اس سے محروم ہے ۔

سوال:بیٹا، والد کا ادب کیسے کرے؟

جواب:بیٹا خوب اطاعت کرے،"والد صاحب آئیں تو آتا دیکھ کر کھڑا ہوجائے،ان کے سامنے آواز بلند نہ کرے، ان سےجھگڑ انہ کرے، ان کی خوب خدمت کرے، ان سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات نہ کرے"وغیرہ ۔

سوال : کہا جاتاہے کہ مکتبہ المدینہ سے ہدیۃً طلب فرمائیں،کیا یہ مشکل نہیں ہے ؟

جواب :جی ہاں !یہ مشکل ہے، اسلامی کتابوں کی قیمت کو ادب کی وجہ سے ہدیہ کہا جاتاہے اوراس طرح کہنا اچھا ہے مگرلوگ ہدیہ سے تحفہ(Gift)مرادلیتے ہوں گے ،اس لیے کتب و رسائل وغیرہ کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہاجائے کہ ’’ مکتبۃ المدینہ سے قیمتاً خرید فرمائیں۔‘‘

سوال : اسلامی بہنیں کس طرح علمِ دین حاصل کریں؟

جواب: اسلامی بہنیں بھی حسبِ موقع علم ِ دین حاصل کریں، دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کریں، مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے دینی کتب و رسائل کا مطالعہ کریں ۔

سوال: کیا بداخلاقی نقصان دہ ہے ؟

جواب:جی ہاں ! بداخلاقی کرونا وائرس سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے، اوریہ مرض ہمارے معاشرے میں عام ہے ،معمولی سی بات پر جھاڑدیاجاتاہے ،لڑائی جھگڑاشروع ہوجاتاہے ،اپنے اخلاق کو بہتربنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفرکریں،اِنْ شاۤءَاللہُ الْکریم اَخلاق بہترہوں گے ۔

سوال: اِس ہفتے کےرِسالے فیضانِ اہلِ بیت ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت برکاتہم العالیہنے کیا دُعا دی ؟

جواب: یااللہ پاک ! جو کوئی 35 صفحات کا رسالہ فیضانِ اہل بیت ‘‘پڑھ یا سُن لے اُسےاوراس کی آنے والی نسلوں کو اہلِ بیت کِرام علیہم الرضوان کی سچیّ غلامی نصیب فرما اوراس کی بے حساب مغفرت کر ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


ان دنوں حکومت پاکستان کی طرف  سے سمندر میں مچھلی کے شکارکرنے پر پابندی ہے جس کی وجہ ایسے افراد جن کا ذریعہ معاش مچھلی شکار کرنا ہی تھا وہ پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

ان پریشان حال گھرانوں کی ہمددری اور خیر خواہی کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام کیماڑی کابینہ کے جزیرہ بابا بھٹ شاہ میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا ۔ شعبہFGRF کے ذمہ دار محمد فواد عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کشتیوں میں راشن بھر کر جزیرے میں موجود ان ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا۔ ( Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن کابینہ ویسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ایسٹ مڈلینڈ، رکن کابینہ ویلز اور کابینہ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور نگران کابینہ ویلز محمد منیر عطاری، نگران کابینہ ایسٹ مڈلینڈ مولانا فہیم عطاری مدنی نے دینی کاموں کی موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے مختلف نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ، یومِ دعوت اسلامی، عید میلاد النبی، جلوس اور مقررہ اہداف پر مشاورت بھی کی گئی۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


الہلال سوسائٹی گلشن اقبال خواتین پارک یوسی 18 سوک سینٹر کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام شجر کاری تقریب کا سلسلہ ہوا جس میں M.N.Aعالمگیر خان ، M.P.A بلال غفار، M.P.Aجمال الدین صدیقی، M.P.A ارسلان گھمن اور ڈائریکٹر پارکس گلشن زون آغا سمیر درانی سمیت علاقہ مکین نے شرکت کی۔

ترجمان دعو ت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے پارک میں پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جبکہ مدرسۃ المدینہ کے بچوں اور ان کے سرپرستوں نے بھی پودے لگائے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)



بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ پروٹوکول آفیسر بلوچستان ہاؤس کراچی موسیٰ صابر  سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر موسیٰ صابر نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام شالا مار باغ لاہور میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا ۔

ڈویژن نگران لاہور حاجی اقبال عطاری نے M.N.Aلاہور وحید عالم خان نے شجر کاری میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔

واضح رہے کہ یکم اگست 2020ء سے دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے جارہے ہیں۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکے زیر اہتمام بلوچستان سبی کے گاؤں چانڈیو میں فلاحی کاموں کا سلسلہ رہا۔

ضلعی انتظامیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، تحصیل دارنصیر احمد، رسالدار لیویز فورس، نائب رسالدار اور دیگر فورس کے جوانوں کے تعاون سے شعبہ FGRF کے نگران شجاعت علی عطاری، نگران کابینہ سبی اور دیگر اسلامی بھائی راشن لیکر چانڈیو گاؤں پہنچے اور متاثرین کو راشن پیش کی۔

آخر میں شعبہ FGRFکی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور افسران کا تعاون کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


 بلوچستان کے علاقے لسبیلہ دریجی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری نے شعبہ FGRFکے نگران شجاعت علی عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار کے ہمراہ سابق D.I.Gقاضی حسین احمد سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتائے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر قاضی حسین احمد نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کا سراہا۔

اسی طرح رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے دریجی کی مقامی مسجد میں سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مختلف شخصیات اور علاقہ مکینوں سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ ہوکر دین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کے دوسرے ہفتے  بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”دس محرم کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز یومِ عاشوراء کے اعمال بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم کے شہر( Antwerp ، Brussels) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جن میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیشں کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ون ڈے سیشن (one day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  اگست 2021ء میں سویڈن (Sweden) اور ڈنمارک (Denmark) میں”حُبِّ اہلِ بیت کورس“ کا اہتمام ہوا جن میں کم وبیش 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اہلِ بیت سے محبت رکھنے اور تعظیم کا انداز کیسا ہونا چاہیے، ان سے بغض کی وعیدیں، واقعۂ کربلا، محرم الحرام اور عاشورہ کی فضیلتیں نیز ان میں کی جانے والی عبادات بیان کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  اگست2021ء کے دوسرے ہفتے سویڈن( Sweden) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے مختلف موضوعات پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے تو کل وقناعت کے واقعات بیان کئے اور اسلامی بہنوں کو مشکل وقت آنے پر نہ گھبرانے اورہر حال میں اللہ پاک پر توکل کرنے کا ذہن دیا نیز مسلمانوں کی دل جوئی کرنے کے فضائل بیان کر کے دوسروں کی دل جوئی کرنے کا ذہن دیا۔