دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 09 اگست 2021ء کو آسٹریاکی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں اضافہ ہوا ان میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز محرم الحرام کے نکات سمجھائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں میں آسٹریاکے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کے پہلے ہفتے سویڈن (Sweden )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہ محرم الحرام میں ہونے والےتین دن کے ذکر شہادت اجتماعات کے نکات سمجھائے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ رابطہ بالعلماء مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی  اور اسلام آباد کےزون ذمہ دار محمد خالد مدنی کی عیادت بھی کی ۔اس موقع پر واہ کینٹ کے حافظ محمد احسان نقشبندی امام خطیب جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ اور مولانا ساجد رضوی امام خطیب جامع مسجد علی بہادر سے ملاقات کی نیزجامعۃالمدینہ واہ کینٹ میں شعبے کے متعلق بیان کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔(رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ دار شہباز علی عطاری نے مختلف اداروں میں حاضری دی۔ 9اگست2021ءبروز پیر فیصل آباد زون میں ادارہ جامعہ حسینیہ رضویہ اور ادارہ حمیدیہ رضویہ میں حاضری کا سلسلہ ہوا جہاں قاری شہباز قادری، قاری فیض الحسن قادری ،مہتمم حاجی نذر حسین صاحب، مہتمم قاری غلام مصطفی رضوی صاحب اور نعیم شہزاد قادری صاحب سے ملاقات  ہوئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور محرم الحرام میں مدنی قافلوں میں سفر کرنے حوالے سے مشاورت کی ،ساتھ ہی ناظمِ جامعہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ میں مولاناحسنین مدنی صاحب سے ملاقات کی ۔

10اگست2021ءبروزمنگل شورکوٹ کابینہ میں نصیرالدین نصیر الحسنی قادری صاحب ،محمد اشرف سعید قادری صاحب اور سید عادل حسین بخاری صاحب سے ملاقات کا سلسلہ ہوا ۔ ذمہ دار نےانہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں گفتگو ہوئی نیز شورکوٹ کابینہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےناظمِ امور مولاناعبد الرحمان عطاری مدنی ،ناظمِ جامعہ مولاناآصف عطاری مدنی اور ناظمِ جدول مولانا انور عطاری مدنی سے مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں نگرانِ زون جھنگ حاجی سلیم عطاری کے مدنی مشورے میں شرکت کی۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کےتحت اسلامی بھائیوں کے نمازکی درستگی کےلئے فیضانِ نماز کورس ہونے جا رہا ہے جس میں شرکا کو نماز کے فرائض،واجبات ،سنتیں اور دیگر مسائل سکھائے جائیں گے۔

یہ کورس20اگست2021ءبروزجمعہ سے ڈویژن دھابیجی بہار کالونی عثمانیہ مسجد اور ڈویژن گھارو خیرالنساء مسجد میں شروع ہو جائے گا۔

داخلوں کے لئے جلداز جلد مقامی ذمہ داران سے رابطہ کریں۔(رپوٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس کے تحت مختلف کرکٹرزسے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ا س موقع پر لاہور ریجن کے ذمہ دارنے ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت ہونیوالی شجرکاری مہم سے بھی آگاہ کیا ۔

کرکٹر عاقب جاوید ، کرکٹر کامران اکمل ، کرکٹر عدنان اکمل، کرکٹر ظہور الٰہی اور کرکٹر محمد خلیل نے لاہور کے مختلف علاقوں اور اپنے گھروں میں پودا لگاکر دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کو خوب سراہا۔(رپوٹ: محمد خالد رضا عطاری شعبہ رابطہ برائے اسپورٹس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت 7اگست2021ءبروز ہفتہ فیضانِ مدینہ برانچ جو ہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں لاہور ریجن کے شفٹ ناظمین ،برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ماہانہ مدنی مشورے کے نکا ت پر کلام کیا گیانیز12 دینی کاموں کے اپڈیٹ مدنی پھولوں کے حوالے سے ذمہ داران کو آگاہی دی گئی ساتھ ہی مدنی مشورے میں شجرکاری مہم کے متعلق مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


معاشرے کی تعمیرو ترقی کے لئے افراد تیار کرنا کامیاب قوموں کی اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے، اسی ویژن کو بڑھاتے ہوئےدینی ماحول میں دنیاوی تعلیم فراہم کرنے والے ادارے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپسز  میں مزید اضافہ کرنے کے لئے7اگست 2021ءبروزہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں Expansion Conference منعقد ہوئی جس میں نگران زون، نگران کابینہ و دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اسلامی اصولوں کی روشنی میں جدید تقاضوں کے مطابق دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی دینی ،اخلاقی اور معاشرتی امور پر بھی تربیت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو نئے کیمپسز کھولنے کے مراحل کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر شرکاء نے اپنے شہروں میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے قیام کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا اظہارکیا ۔شرکاء نے بہت سی اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیئے۔(رپوٹ: محمدنبیل شیخ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


آقاﷺ کی دکھیاری امت کی غمخواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے  سویڈن ( Sweden )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ دُعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ”بیماری کے فائدے “ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز متفرق روحانی علاج بتاتے ہوئے بیمار اسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اگست 2021ء  کے پہلے ہفتےاسپین کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño) کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو(Toledo)، لوگرونیو (Logroño) اور آرگینڈہ(Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری کے فائدے“ کے موضوع پر بیانات کئےنیز اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت جولائی 2021ء کے آخری ہفتے اسپین کےڈویژن بادالونا (Badalona) اور بارسلونا (Barcelona )میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن کی 18 کے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی”احساس ذمہ داری“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔