دعوتِ اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار کی طرف سےآئے ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی شعبہ رابطہ  برائے شخصیات کےزیر اہتمام 8اگست 2021 ء کو حیدرآباد زون لطیف آبادنمبر 11 میں ایک واپڈا آفیسر کے گھر دینی حلقہ کا اہتمام کیا گیا جس میں گھر کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

علاقائی ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کے فضائل ، برکات بیان کئے اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی اور دینی حلقے کے اختتام پرمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب و رسائل تقسيم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد

Fri, 13 Aug , 2021
3 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت حیدرآباد زون کی کابینہ سجاول  میں 7 اگست 2021 ءمدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے نیک اعمال کی بہاریں بیان کرتےہوئے رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات کےبارےمیں اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں۔ اس کےعلاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش۔


دعوتِ اسلامی  کےشعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی بدین کابینہ میں ایک شخصیت کےگھر پر دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی اہل ثروت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے)میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور ایک اسلامی بہن نے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کرنے کی نیت پیش کی ۔ دینی حلقے کے اختتام پر مکتبۃالمدینہ کے رسائل تقسيم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کے ذمہ دار اسلامی بہن کےہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔

ساؤتھ افریقہ کی شعبہ اصلاح اعمال کی ملک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ عاملاتِ نیک اعمال تیار کرنے، اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کروانے اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں دو دن پر مشتمل محرم الحرام کے بارے سیشن بنام ”حُبّ اہلِ بیت کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں محرم الحرام میں ہونے والے واقعات اور سید زادوں کی عزت اور ان کے وقار کا خیال رکھنے کے بارے مختلف امور پر نکات فراہم کئے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرماریٹزبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر ذمہ دار نے اسلامی بہن نے”زبان کا صحیح استعمال“ کرنے کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے فضول گوئی سے بچنے، نیکیوں بھری زندگی گزارنے اور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 10 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ  علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ شب وروز للبنات کے زیر اہتمام  09 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں چار کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی شعبہ شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب وروز شعبہ کی اہمیت بتاتے ہوئے شب وروز شعبہ میں کام مزید کرنےکا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔