دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت11اگست 2021ءبروزبدھ فیصل آبادکے مدینہ ٹاؤن کابینہ  میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں د ینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ مجلس مولانا انور عطاری نے شعبہ کے تمام اراکین زون و ریجن ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے متعلق مدنی پھول دیئے ساتھ ہی 12دینی کامو ں کی ترغیب دلائی ۔ (رپوٹ:سُمیر عطاری دفتر ذمہ دار،: کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں محکمہ جنگلات کی طرف سے مرادیاں نہر کے کنارے پر شجر کاری مہم کی تقریب رکھی جس میں دعوتِ اسلامی کو خصوصی دعوت دی ۔

نگرانِ زون نے مدرسۃ المدینہ کے طلبہ و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی ساتھ ساتھ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئے جن میں ڈپٹی کمشنر رانا سلیم احمد خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد ناصر گورائیہ ، ڈی پی او رانا محمد معصوم ، چیف فوریسٹ آفیسر نیاز محمد ، ڈویژن فورسیٹ آفیسر عاصم اظہر نقوی ، ڈویژن فوریسٹ پلان آفیسر شاہد اقبال اور سب ڈویژن فورسیٹ آفیسر قاضی عبدالرحیم شامل تھے۔

ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں دعوت ِاسلامی کے شعبہ FGRF کی شجر کاری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کےدعوت ِاسلامی حکومت کا بہت ساتھ دے رہی ہے۔

بعد ازاں نگرانِ زون نے تمام افسران کے ہمراہ پودا لگاکر مہم کا آغاز کیا اور آخر میں دعا بھی کروائی۔(رپوٹ:حافظہ آباد زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء  کے تحت قائدآباد میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ فیصل آباد ریجن حاجی محمد رفیع عطاری نے مقامی ائمہ کرام سے ملاقات کی جس میں خطیب جامع مسجد بغدادی مولانا محمد شعیب صاحب، خطیب جامع مسجد قباء مولانا قاری فرمان صاحب، امام جامع مسجد غوثیہ مولانا قاری عزیز احمد صاحب، قاری حافظ احمد رضا صاحب ، امام مسجد سیلر رومان رائس میل قاری فضل الرحمان صاحب اور امام جامع مسجد گلزار حبیب قاری محمد سعید صاحب شامل تھے۔

رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔(رپوٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان کے شہر پنجاب کےعلاقےقائد آباد میں واقع دارالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف کے بانی مولانا یار محمد کے صاحبزاد ے پیر مولانا شاہ الحق بندیال کے عیادت کے سلسلے میں رکن ِشوری حاجی محمد رفیع عطاری ذمہ داران کے ہمراہ ان کی عیادت کے لیے بندیال شریف ان کے گھر تشریف لے گئے۔ اس پر مولانا شاہ الحق بندیال نے دعاؤں سے نوازا۔

بعدازاں دارالعلوم جامعہ مظہریہ امدادیہ بندیال شریف میں صاحبزادہ مولانا محمد اسرار الحق بندیالوی، صاحبزادہ مولانا مظہر الحق بندیالوی اور مولانا حسین علی بندیالوی سے ملاقات کی، ساتھ ہی ادارے کا وزٹ کیا نیز رکنِ شوری نے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف بھی پیش کیا ۔(رپوٹ:شعبہ پاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت 8 اگست 2021ء بروز اتوار پنڈی بھٹیاں اور اطراف حافظ آباد کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ شیڈول اور کار کردگی فارم فل کرنےپر اسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔ نیو کورسز’’ حُبِّ اہل بیت‘‘ اور ’’آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کا فالو اپ لیا اور اس کےنکات سمجھائےنیز تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دیئےجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت 8 اگست 2021ء کوڈیرہ اسماعیل خان زون کا ماہانہ زون مدنی مشورہ ہوا اس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر دینے اور اپنی ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے ذہن دیا نیز ان کی تربیت کرنےکا اور شیڈول بنانے کاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نےشیڈول بنانے کی نیت کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2021ء کوپہاڑپور کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوره ہوا جس میں تقسیم کاری کے موضوع پر بیان ہواجس میں ذمہ دارسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے اورہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پرانٹر کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔اس کےعلاوہ محرم الحرام کے نکات پر کلام ہوانیزفنانس ڈیپارٹمنٹ،اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو رسالہ ’’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں‘‘ سے ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اگست 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کا ماہانہ زون سطح کامدنی مشوره ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ، کفن دفن اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن و دفن للبنات کے تحت 7 اگست2021ء بروز ہفتہ جوہر ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ زون سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت کابینہ نگران کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کےحوالےسے مدنی پھول دیئےاور ماتحت کی تربیت کرنے اورانہیں وقت دینےکےحوالےسےنکات بتائےنیز شعبہ اسپیشل پَرسَنْ کا تعارف بھی کروایا ۔اس کےعلاوہ کفن دفن اجتماعات منعقد کرنے کے حوالےسےجدول بتایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021ء بروز جمعرات داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں  کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےنیز ڈویژن نگران علاقہ ذمہ دار اور اسپیشل پرسنز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےجدول بتائے۔مزید غسل میت ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار کی طرف سےآئے ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔