18 رجب المرجب, 1446 ہجری
یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے آسٹن میں آن لائن” تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد
Wed, 8 Sep , 2021
3 years ago
گزشتہ
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے
زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے
آسٹن( Aston ) میں آن
لائن” تفسیر سورۂ ملک کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں سورۂ ملک کا لفظی اور بامحاورہ
ترجمہ اور اس کے ساتھ اس سورت کی تفسیر بھی بیان کی گئی۔کورس کے آخر میں اسلامی
بہنوں سے سوال جواب بھی کئے گئے۔ اس موقع
پر اسلامی بہنوں نے اس کورس کے بارے میں بہت اچھے تاثرات کا اظہار کیااور مستقبل میں
ہونے والے کورسز میں شرکت کرنے کی نیت بھی کی ۔