ساؤتھ
افریقہ کے شہرویلکم اور پیٹرماریٹزبرگ میں
دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہرویلکم
اور پیٹرماریٹزبرگ میں دعائے شفاء اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”بیماری کے فوائد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور بیماری پر صبر کرنے پر اجر
ملنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے
شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں بذریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”بیماری کے فوائد“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو
بیماری میں صبر کرنے کی فضیلت بتائی نیز
ہر حال میں اللہ پاک کا شکر کرنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
مبلغین
دعوت اسلامی جہاں مختلف شعبہ جات کے ذریعے عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت کو عام
کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں، وہیں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران دنیا بھر میں علمائے کرام سے ملاقات کرتے اور
انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی و دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم
کرتے ہیں۔
اسی
سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء
فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ قائد آباد فیصل آباد میں مولانا محمد شعیب
صاحب (خطیب
جامع مسجد بغدادی)،
مولانا قاری فرمان صاحب (خطیب جامع مسجد قباء)، مولانا قاری
عزیز احمد صاحب (امام
جامع مسجد غوثیہ)،
قاری حافظ احمد رضا صاحب، قاری محمد سعید صاحب (امام جامع مسجد
گلزار حبیب) اور
قاری فضل الرحمٰن صاحب (امام جامع مسجد سیلر رومان رائس مِل) سے
ملاقات کی۔
رکن
شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیااور فیضان
مدینہ آنے کی دعوت دی۔( Content: محمد حسین عطاری مدنی)
آقاﷺ
کی دکھیاری امت کی غمخواری اور دلجوئی کے عظیم جذبے کے تحت دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام اگست2021ء کے پہلے ہفتے ڈنمارک ( Denmark)میں بذ ریعہ انٹرنیٹ دُعائے شفاء
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ”بیماری کے فائدے “
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر حال میں اللہ
پاک کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی نیز متفرق روحانی علاج بتاتے ہوئے بیمار اسلامی بہنوں کی عیادت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 10 اگست 2021ء کو برانچ ستیانہ روڈ
فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے
شرکت کی۔
نگران
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے
کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ناظمین کا سالانہ سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے
کے حوالے سے مختلف نکات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی، Content:
محمد حسین عطاری مدنی)
یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیرِاہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا۔ کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہ محرم الحرام کے نکات سمجھائےنیز دینی کاموں کی تقسیم کاری کے موضوع پر اہم نکات
پیش کئے ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں بیلجیم (Belgium) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ نیکی کی کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ہجویری اسکیم لاہور میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کے اراکین
کابینہ کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ کارکردگی کے تحت 10 اگست 2021ء کو ہجویری اسکیم لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے انفرادی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے،
مبلغ کو کیسا ہونا چاہیئے اور دین اسلام کی تبلیغ پر مدنی پھول بیان فرمائی اور
ماہِ جولائی 2021ء میں 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے پاکستان میں نمایاں
پوزیشن لینے پر شعبہ کے ذمہ داران اور ڈویژن
نگران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: شہزاد
عطاری، کابینہ کارکردگی ذمہ دار، Content: محمد حسین عطاری مدنی)
یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ڈنمارک،سویڈن،
بیلجیم، اسپین، ناروے اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور شعبہ شب و روز کے دینی کام
مضبوط کرنے نیزماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے
کلام کیا۔ آخر میں کابینہ مشاورتوں کے
وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی
بھی کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بیلجیم
میں بذ ریعہ انٹرنیٹ دعائے شفاءاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 25 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بیماری کے
فائدے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس
کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز بیماروں کی عیادت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 11 اگست 2021ء کو عارف والا پنجاب میں
علاقائی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری نے63 دن
کے مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے ہمراہ
مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔
علاقائی
دورہ سے قبل محمد طارق عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان علاقائی دورہ کے آداب بھی بیان کئے۔ (رپورٹ:
محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز، Content:
محمد حسین عطاری مدنی)
ناروے کے علاقے حوگرود میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway) کے علاقے حوگرود (Haugerud) میں بذریعہ انٹرنیٹ اِصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس
میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نیک اعمال کے رسالے کی
اہمیت بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ
پُر کرنے اور ہر مہینے کی آخری تاریخ کو ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی نیّت کروائی۔