
دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021 ء کوکوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ
مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے محرم الحرام میں ہونےوالے اجتماع ِذکرِ شہادت کے نکات سمجھائے
اور اسلامی بہنوں کےسابقہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لیتےہوئے وقت پر کارکردگی دینےکاذہن دیا نیز دینی کاموں
کی تحریکیں، رسالہ کارکردگی، علاقائی دورہ
اورسنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت 7اگست
2021ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک تربیتی اجتماع کا
سلسلہ ہواجس میں تین زون(شیخوپورہ زون ، جنوبی زون، شمالی
زون) کے کم و بیش 500 ناظمین ، اساتذہ ٔکرام،مفتشین اور تعلیمی ذمہ
داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ مجلس وریجن ذمہ
دار نےمدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی ، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔
اجتماعِ
پاک کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دینے والے اسلامی بھائیوں کو
تحائف دیئے گئے، ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ (رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی )

چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر سیاسی و
سماجی شخصیات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRFکے تحت پاکستان بھر کی طرح کراچی
میں بھی شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلے
میں شجرکاری مہم کا سب سے بڑا ایونٹ کلفٹن کراچی کے بِن قاسم باغ میں ہوا جس میں چیئرمین
پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وُزراء سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ اور مختلف شعبہ جات کے
ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں گفتگو کرتےہوئےکراچی ریجن نگران حاجی امین عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کی شجرکاری مہم کےمتعلق تفصیلاً آگاہی فراہم کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعوتِ
اسلامی کے تحت شجرکاری مہم کے ساتھ ساتھ تنظیم کے دیگر فلاحی و رفاحی کاموں کو
سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے کام کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ شجرکاری مہم کے
نتیجے میں اُگنے والے درختوں کے پھل آئندہ نسلوں کو ملیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا
کہ سندھ حکومت اور کراچی ایڈمنسٹریٹر دعوتِ اسلامی کے فلاحی و رفاحی کاموں میں
تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا ء بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے
کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم میں حصہ ملاتے
ہوئے پودہ بھی لگایا۔
تقریب میں رکنِ مرکزی مجلس شوریٰ ( دعوت اسلامی ) حاجی امین عطاری،مجلسِ رابطہ کے محمد یوسف سلیم عطاری، MOU
عہدیداران، وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضیٰ وہاب، صوبائی وزراء سعید غنی، اسماعیل راہو، تیمور تالپور، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی وقار مہدی، پارٹی رہنما نجمی عالم، خلیل ہوت ، علی احمد جان
اور دیگر ارکانِ اسمبلی بھی موجود تھے۔
واضح رہےکہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت
14 اگست2021ء تک مون سون سیزن کے دوران "پودا لگائیں، درخت بنائیں"
کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران ملک بھر میں 20 لاکھ پودے
لگائے جائیں گے جبکہ
اسی مہم کے تحت صرف کراچی کے باغ ابن قاسم میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
Online weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at conducted in London Region, UK

Under
the supervision of Dawat-e-Islami, from 8th to 10th
August 2021, online weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted
in Slough, Reading, Woking, Tooting, Hounslow, Willesden Green, Ilford,
Walthamstow, East Ham, Hackney, Chingford, Sudbury, Harrow, Chesham, Watford,
Milton, Keynes, Luton, High Wycombe and Aylesbury (London
Region, UK). Approximately, 568 Islamic sisters from Region to
Division had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.
The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic’s
‘reliance’ and ‘contentment’, gave the attendees [Islamic
sisters]
the mindset of keeping associated with the religious environment of
Dawat-e-Islami and attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at with
punctuality.
Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters conducted in London Region,
UK

Under
the supervision of ‘Majlis short courses’, a Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters was conducted on 7th August 2021 in
London Region, UK. Islamic sisters from Region to Division had the privilege
of attending this spiritual Mashwarah.
Region
Zimmadar Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and explained the points of the
course, namely ‘love for Ahl e Bayt’. Moreover, she motivated them to conduct
this course on Division level. On the other hand, in order to utilize off days,
she gave them the mindset of conducting the course, namely ‘Seerah of the Holy
Prophet’.
Madani Mashwarah conducted in Slough, London Kabinah (London Region, UK)

Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted on 7th August 2021 in Slough, London Kabinah (London Region, UK). Division Nigran Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Kabinah
Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and discussed the points regarding
‘martyrdom Ijtima’ which is particularly being held in Muharram ul Haram.
Madani Mashwarah conducted in Luton, London Kabinah (London Region, UK)

Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted on Monday 9th August 2021 in Luton, London
Kabinah (London Region, UK). Division
Nigran Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Kabinah
Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and explained the points of ‘martyrdom
Ijtima’. Moreover, she gave them the Ahdaaf [targets] of
conducting this Ijtima’.

Under
the supervision of ‘Finance Department (Islamic sisters), a
Madani Mashwarah of Zimmadar Islamic sisters was conducted in London in
previous days. Kabinah Zimmadar Islamic sisters
had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

With the passion of motivating and comforting the grieved Ummah of the
Noble Prophet, under the supervision of Dawat-e-Islami, a ‘Du’a for cure Ijtima’ was conducted
in Central and South America Region with intent to comfort the sick people and
make Du’as [for them]. 11 Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.
The
female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and
motivated the attendees [Islamic sisters] to
bear patience with the illnesses and remain thankful to Allah in every
circumstance. In Ijtima’, while doing Zikr, Wird of ‘یَا سَلَامُ’ and prefixions
of ‘Khatm e Qadriyyah’ was made to invoke, and special Du’a was made for
solution of the problems of Islamic sisters and cure of illnesses.

Under
the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah was conducted on 8th
August 2021 in Central and South America Region. Kabinah Nigran Islamic
sisters had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.
Region
Nigran Islamic sister followed up the Kaarkardagi (performance) of the
attendees
[Islamic sisters], did their Tarbiyyah and checked on the schedules of
Kabinah Nigran Islamic sisters. Moreover, she discussed on the points of
Muharram ul Haram, explained the schedule of ‘martyrdom Ijtima’ and motivated
them to conduct ‘martyrdom Ijtima’ for three days in the Region. At the end of
Mashwarah, she also discussed on the 5-day course, namely ‘exegesis of Surah
Mulk’ and gave them the mindset of conducting this course as well.
جناح ہال میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں اسلامک
ورکشاپ ، مفتی علی اصغر عطاری کا خصوصی بیان

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 90اگست2021ءبروز پیر جناح ہال میٹرو پولیٹن کارپوریشن
کوئٹہ میں اسلامک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس ورکشاپ میں ماہرِ امورِ تجارت مفتی
علی اصغرعطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قراٰن کی روشنی میں کامیاب زندگی کے اصول بیان
فرمائے۔ کوئٹہ سے میڈیا ڈیپارٹ کے ذمہ دار
محمد منیر عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شب و روز کو بتایا کہ ورکشاپ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوا جس میں
کوئٹہ اور اس کے مضافات سے شخصیات سمیت سینکڑوں عاشقانِ رسول نے شریک ہوئے۔

کراچی میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے
لئے دعوتِ اسلامی نے ایک بڑا قدم اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی پالیوشن کو
قابو کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا فلاحی
ادارہ FGRF کراچی میں تین سو سے زائد جگہوں پر چھوٹے چھوٹے مصنوعی جنگل بنائے گا جسے میاواکی اربن فاریسٹ
پلانٹیشن کہا جاتا ہے۔ پہلا اربن فاریسٹ کراچی کی مشہور ترین شاہراہ شارعِ فیصل پر بنادیا گیا ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری کے مطابق دعوتِ اسلامی نے K.M.C کے
تعاون سے کراچی میں میاواکی اربن فاریسٹ کا افتتاح کردیا ہے جس کا مقصد شہر میں فضائی آلودگی میں کمی لانا ہے۔
اربن فاریسٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلات، درخت، پیڑ اور پودے نہ صرف فضا کو خوشگوار اور
بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں بلکہ اپنے اردگرد موجود افراد کے لیے تازگی
کا باعث ہیں۔ اربن فاریسٹ ایک جنگل ہوتا ہے جو شہر کے اندر چھوٹی سی جگہ پر
بنادیا جاتا ہے ، اس میں مختلف سائز کے پودے
بہت قریب قریب لگائے جاتے ہیں تاکہ وہ
پودے آس پاس کی کاربن ڈائی آکسائڈ ا ور
پالیوشن کو اپنے اندر جذب کرکے فضا کو صاف
ستھرا بناسکیں ۔
مولانا عبدالحبیب عطاری نے بتایا کہ اس پروجیکٹ
کو اچھے انداز سے مکمل کرنے کے لئے ماہرین
کی پوری ایک ٹیم ہمارے ساتھ ہے جو سُوائل ٹیسٹ کرنے کے بعد ہمیں بتاتے ہیں کہ کس
زمین میں کون سی مٹی اور کون سی کھاد کا استعمال زیادہ مفید ثابت
ہوگا تاکہ یہ پودے بہترین انداز میں بڑے
ہوسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اربن فارسٹ منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں ماحولیاتی
آلودگی کافی حد تک کم ہو جائے گی۔
ترجمان دعوتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی
کے بعد پورے پاکستان میں FGRF کی جانب سے میاواکی اربن فاریسٹ بنائے جائیں
گے تاکہ ہمارا وطن سرسبز و شاداب ہوکر خوشگوار ہوسکے۔
آخر میں انہوں نے عاشقانِ رسول سے اپیل کی ہے کہ
ایک میاواکی اربن فاریسٹ بننے میں تقریباً
دو لاکھ پچاس ہزار کی لاگت آرہی ہے جبکہ
دعوتِ اسلامی نے صرف کراچی میں300 اور
پاکستان بھر میں ہزاروں اربن فاریسٹ بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے،لہٰذا اس صدقہ جاریہ
میں بڑھ چڑھ کر دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیں اور ڈھیروں ثواب کے حقدار بنیں۔
پودا لگانا ہے ،
درخت بنانا ہے