عقیدہ ختم نبوت دین اسلام
کا بنیادی اور حساس ترین عقیدہ ہے۔ ہر وہ
شخص جس کو اللہ نے ایمان کی لازوال و بے مثال دولت باکمال سے مشرف و منور فرمایا
وہ یہ جانتا ہے کہ حضور خاتم النبيين سید الانبیاء و المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
آخری نبی ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبيين ہونا ضروریات دین سے ہے
جس کا انکار یا جس میں تھوڑا سا بھی شک و شُبہ دائرہ اسلام سے خارج کردےگا۔ حضور
خاتم النبيين صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری نبی ہونا قطعی ہے اور یہ قطعیت قرآن و
حدیث و اجماع امت سے ثابت ہے اسی سلسلے میں چند احادیث مبارکہ مُلاحَظہ فرمائیے:
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے
روایت ہے، سرکارِ دو عالم صلَّى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " بے شک
رسالت اور نبوت ختم ہو گئی، اب میرے بعد نہ کوئی رسول ہے نہ کوئی نبی "۔
( تفسیر صراط الجنان،جلد
8، سورۃ الاحزاب تحت الآیت: 40، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
حضرت عَرباض بن ساریہ رضی
اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:" بے
شک میں اللہ کے حضور لوح محفوظ میں خاتم النبيين (لکھا) تھاجب حضرت آدم علیہ
السلام اپنی مٹی میں گُندھے ہوئےتھے" (تفسیر صراط الجنان، جلد 8، سورۃ الاحزاب تحت الآیت 40، مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)
فتح باب نبوت پہ بے حد درود
ختم دور رسالت پہ لاکھوں سلام