دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2دسمبر 2021ء کو ڈویژن ناظم آباد  پاپوش کراچی میں مدنی مشورہ کیا گیا جس میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران و مشاورت کی تقریباً 70 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے طریقے بتائے اور ہر شعبے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ ڈونیشن بکس رکھوانے، ہفتہ وار رسالہ پڑھوانے اور رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیت کی۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز ہفتہ ایسٹ زون2 لیاقت آباد کابینہ میں ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں’’ ذمہ داری کی اہمیت اور اس کے تقاضے‘‘کے متعلق بیان ہوا اور آئندہ دینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائےگئے نیز پہلے سے دیئے گئے اہداف کو جلد اَزْ جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی اور ماہانہ شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔

٭علاوہ ازیں گلستان جوہر کے علاقے راشدی گوٹھ گل سوسائٹی میں بھی مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی نگران سمیت ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے دینی کام کرنے کے بہتر ین طریقے بتائے اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کا طریقہ بتایا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے  شہر شکاگو( Chicago) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے  شہر سیکرامنٹو (Sacramento) میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اندھیری قبر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بتایا کہ زندگی موت کی امانت ہے لہذا اسے نیکیوں میں گزاریں اور آخرت کی تیاری کریں۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے درودِ پاک 313بار پڑھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی بہنیں) کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 2 میں قائم جامعۃ المدینہ امطارِ مدینہ میں 12 دن پر مشتمل دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں درجہ ثالثہ کی طالبات نے شرکت کی۔

زون شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس کے اختتام پر شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور طالبات کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے جبکہ کورس میں اور دنوں میں غسل میت دینے ا ورکفن پہنانے کا طریقہ تفصیلاً بتایا گیا نیز اپنے اپنے علاقوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں)کے تحت 6 دسمبر2021ء بروز پیر کو کراچی ایسٹ زون 2 لیاقت آباد میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران و مشاورت اور کابینہ نگران و مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے اور ہر کابینہ میں مدنی منیوں کے مدرسہ کا ایک مضبوط نظام بنانے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم اور محبتیں بڑھاؤ کی ہفتہ وار کارکردگی پر مدنی پھول دیئےنیز تعلیمی اداروں میں کس کے ذریعے کام کرسکتے ہیں اس پر بھی کلام ہوا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات فیضان مدینہ کراچی کے طلبہ کرام نے براہ راست جبکہ دیگر شہروں طلبہ کرام نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد دین اسلام کی خدمت کرنے اور امت رسول کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہچانے کی ترغیب دلائی۔


صحبت کے اثرات سے کوئی بھی شخص انکار نہیں کرسکتا، حدیثِ مبارَکہ کے ساتھ ساتھ بزرگانِ دین نے بھی اس پر بہت کچھ ارشاد فرمایا ہے، یہ حقیقت ہے کہ آدمی جس طرح کے لوگوں کی صحبت میں بیٹھتا ہے ویسا ہی بن جاتا ہے، لہٰذا علَما کی صحبت میں بیٹھنے والا علم سے مَحبّت کرنے والا بن جاتا ہے۔ صحیح العقیدہ عالم کی صحبت میں بیٹھنا دین پر استقامت اور عقائد کی درستی و ایمان کے لئے سلامتی ہے جو کہ ایک مسلمان کا قیمتی سرمایہ اور دارَین کی فلاح کا باعث ہے۔علمائے کرام کی صحبت علم اور تقویٰ تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، جس کے سبب بندہ اللہ پاک کے حضور بزرگی اور ابدی سعادت کا مستحق ہوجاتا ہے کہ حضرت سیّدناامامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے سوال کیا کہ آپ اس بلند مقام پر کیسے پہنچے، تو آپ نے فرمایا کہ میں نے دوسروں کو فائدہ پہنچانے میں بخل نہیں کیا اور نہ ہی ان سے استفادہ کرنے میں شرم محسوس کی۔(درمختار، 1/127 )

فقیہ ابواللّیث سمر قندی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو شخص عالم کی مجلس (صحبت) میں جائے اس کو سات فائدے حاصل ہوتےہیں اگرچہ اس سے استفادہ نہ کرے:٭طلبہ میں شمار کیا جاتا ہے ٭جب تک اُس مجلس میں رہنا ہے گناہوں اور فسق و فجور سے بچتا ہے ٭جب گھر سے نکلتا ہے تو اس پر رحمت نازل ہوتی ہے ٭اس رحمت میں کہ جلسۂ علم پر نازل ہوتی ہے شریک ہوتا ہے ٭جب تک علمی باتیں سنتا ہےتو اس کے لئے نیکیاں لکھی جاتی ہیں ٭فرشتے ان کے عمل سے خوش ہوکرانہیں اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں تو وہ بھی ان میں ہوتا ہے اور٭اس کا ہر قدم گناہوں کا کفارہ، درجات کی بلندی اور نیکیوں میں زیادتی کا سبب بن جاتاہے۔ (تنبیہ الغافلین ،ص237 )

ہر ہفتے کی طرح آج رات 11 دسمبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول سے اس مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع شدہ 202 فتاویٰ کا مجموعہ

مختصر فتاویٰ اہلِ سنّت

پیشکش : مَجْلِس اِفتاء ، دعوتِ اسلامی

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ۔

246 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2019 ء سے لیکر 2 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً8 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


آج بڑی سردی ہے!

Sat, 11 Dec , 2021
4 years ago

فرمانِ مصطَفٰےﷺ:جب سخت گرمی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے: ’’لَاالٰہ الّااللہُ‘‘ آج بڑی گرمی ہے! اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے جہنَّم کی گرمی سے پناہ دے، اللہ عَزَّوَجَلَّ دوزخ سے فرماتا ہے: ’’میرا بندہ مجھ سے تیری گرمی سے پناہ مانگ رہا ہے او رمیں تجھے گواہ بنا تا ہوں کہ میں نے اسے تیری گرمی سے پناہ دی۔‘‘ اور جب سخت سردی ہوتی ہے تو بندہ کہتا ہے:’’ لَاالٰہ الّااللہُ ‘‘ آج کتنی سخت سردی ہے! اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے جہنَّم کی زَمْھَرِیر سے بچا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ جہنَّم سے کہتا ہے : میرا بندہ مجھ سے تیری زَمْھَرِیر سے پناہ مانگ رہا ہے اور میں نے تیری زَمْھَرِیر سے اسے پناہ دی۔صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانْ نے عرض کی: جہنَّم کی زَمْھَرِیرکیا ہے؟ فرمایا: وہ ایک گڑھا ہے جس میں کافر کو پھینکا جائے گا تو سخت سردی سے اس کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا۔ (اَلْبُدُوْرُ السَّافِرَۃِ لِلسُّیُوطی ،ص۴۱۸حدیث۱۳۹۵


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام گلشنِ حدید  کراچی میں 63 دن کا تربیتی کورس منعقد ہوا جس میں کم وبیش 60 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں اراکینِ زون بھی شامل تھے۔

اس دوران کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیت وعملی پریکٹیکل کاسلسلہ بھی رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا گیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

اس موقع پر شرکائے کورس نے دینی کاموں میں بھی حصہ لیا جن میں 2ہزار425 اسلامی بھائیوں کے درمیان 446 چوک درس دئیے گئے اور 138 مقامات پر 378 عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت پیش کی گئی۔ (رپورٹ:ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 8دسمبر2021ء بروز بدھ  ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایم پی اے اورچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سندھ غلام قادر چانڈیو، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی(پی اے سی) سندھ افتخار پیرزادہ اور سپرنٹنڈنٹ (پی اے سی) سندھ ثاقب سلیم عطاری سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کادورہ کیا جہاں انہوں نے صوبائی منسٹر لیبر پنجاب انصر مجید خان نیازی سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے صوبائی منسٹر سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سرگودھا کے واٹر سپلائی کے سلسلے میں چند اہم امور پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی طرف سے ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)