پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ داران نگران زون حاجی محمد انور عطاری اور نگران کابینہ ڈیرہ الہ یار
محمد حنیف عطاری نے ڈپٹی کمشنر جعفر آباد رزاق خان خجک سے ملاقات کی۔
ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈپٹی کمشنر سے دعوتِ
اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے اہم نکات پر میٹنگ کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہر
ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
برگیڈئیر ریٹائرڈ الیاس کے گھر پر اجتماع ِمیلاد،پاک
فوج کے افسران کی شرکت
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کےزیرِ اہتمام برگیڈئیر ریٹائرڈ الیاس کے گھر پر اجتماع ِمیلاد منعقد ہوا
جس میں ایک اون سروس میجر، برگیڈئیر محمد
جہانزیب ریٹائرڈ، کرنل محمد سہیل ریٹائرڈ،
لیفٹیننٹ کمانڈر عارف سعید ریٹائرڈ، میجر محمد حامد ریٹائرڈ اور پاک فوج کے
افسران سمیت کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی،اخلاقی
اعتبار سے تربیت فرمائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے پاک فوج کے افسران کو
دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی
کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت
9دسمبر2021ء بروز جمعرات ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ڈی ایم سی آفس کورنگی کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ڈسڑکٹ کورنگی سلیم رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی ڈویژن ندیم، ڈپٹی
ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ لانڈھی ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر
وہیکل کورنگی یونس خان اورڈپٹی ڈائریکٹر وہیکل لانڈھی عرفان سمیت دیگر اسٹاف سے
ملاقات کی۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ضلعی سیکرٹری اطلاعات چودھری محمد زمان بھون کی اہلیہ اور سابق ناظم
چودھری ذوالفقار چاند بھون کی ہمشیرہ کے ایصالِ
ثواب کے سلسلے میں ہاؤسنگ کالونی بھون ہاؤس میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا جس
میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت
ذمہ داران نے لیاقت آباد انڈر گراؤنڈ مارکیٹ ، خالد کلاتھ مارکیٹ اورسپر مارکیٹ کا دورہ کیا جس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی
عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور
مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
اس کے علاوہ 27دسمبر2021ءکو دعوتِ اسلامی کے تحت
منعقد ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کے سلسلےمیں مارکیٹ کے ذمہ دار فرمان عطاری، انڈر گراؤنڈ مارکیٹ کے صدر شاہد اور خالد کلاتھ مارکیٹ میں جوائنٹ جنرل سیکرٹری خرم سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کےہمراہ مشاورت کی۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تاجران کو تین دن کے
مدنی وقافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔واضح رہے 27دسمبر2021ء کو
ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر
عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ
کےزیرِاہتمام9دسمبر2021ءبروزجمعرات پاکستان کےشہراٹک میں ہفتہ وارسنتوں بھرااجتماع
منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگران ِزون محمد لیاقت عطاری
نےصفائی ستھرائی کی اہمیت کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کرتےہوئےاسلامی بھائیوں کی
تربیت ورہنمائی کی اوردعوتِ اسلامی کےتحت مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔
واضح رہےدورانِ بیان کم وبیش 7اسلامی بھائیوں
نےایک ماہ کےمدنی قافلےمیں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رکن زون مدنی قافلہ نعمان عطاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فنانس کے تحت یکم دسمبر 2021ء کو حیدرآباد ریجن تھر زون کو کیرلو میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی دینی کاموں
کے حوالے سے تربیت کی اور شعبہ فنانس کے نکات سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے دینی
کام کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
تنزانیہ دارالسلام میں ایک اسلامی بہن کے گھر
اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیرے اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ
دارالسلام میں ایک اسلامی بہن کے گھر اجتماع ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ملک
سطح کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا اور قبر کے ہولناکیوں کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج (اسلامی بہنیں)کے
تحت 2 دسمبر 2021 بروز جمعرات لاڑکانہ کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع پاک کا آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا۔ پھر مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’بیماری کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مصیبت پر صبر کرنے کا
ذہن دیا۔ اس کے علاوہ صلوة الحاجات کی نماز ادا کی گئی اور دعا کروائی گئی اس کے بعد تعویذات عطاریہ
کا بستہ لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں نے تعویذات عطاریہ اور اوراد و وظائف حاصل کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 2
دسمبر 2021ء بروز جمعرات فیصل آباد ریجن مدینہ
ٹاؤن میں 2 اور جڑانوالہ زون میں 2 آ ن لائن کفن دفن اجتماعات منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے غسل میت دینے ا ور کفن پہنانے
کا طریقہ سیکھایا نیز مستعمل پانی اور پانی کے اسراف کے حوالے سے دینی معلومات بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
پاکپتن
زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات
میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 3
دسمبر 2021ء کو پاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے ہر ماہ کارکردگی فارم پُر دینے اور بروقت شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اپنے کام کو
مضبوط کرنے کے لئے شیڈول بنانے پر توجہ دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر
اہتمام 6دسمبر 2021ء کو اسلام آباد ریجن میں بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد کیا گیا جس
میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے دینی کام کرنے کے حوالے سے اہم مدنی
پھول بتائے اور انہوں
نے ماہانہ کارکردگیوں کے متعلق کلام کرتے ہوئے کارکردگی شیڈول کے حوالے سے رہنمائی کی نیز
ہر کام میں وقت پر سینڈ کرنے کوترجیح دی جائے اس کا ہدف دیا ۔ اس کے علاوہ جائزہ فارم پر بھی مکمل فالو اپ کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami