پاک شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
7دسمبر 2021 ء کو پاکستان کورسز ذمہ دار
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں ابتداءً تنظیمی کاموں
کو مضبوط بنانے کےلئے اہداف دیئے اور اپنی ماتحت سےحُسنِ اخلاق سے پیش آنے کا ذہن
دیا ۔
علاوہ ازیں دسمبر2021ء میں ہونے والے کورس’’Basics of the Islam‘‘کے نکات پر کلام ہوانیز سابقہ 2کورسز میں پیش آنے والے مسائل پر
کلام و مشاورت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن
مشاورت ، زون نگران و مشاورت اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے شعبہ جات کو مضبوط کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داریاں تبدیل
ہونے پر کیا انداز اختیار کرنا ہے اس بارے میں مدنی پھول دیئے نیز ہر
شعبے کی اپنی جگہ اہمیت ہے اس پر ذہن سازی کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت 2
دسمبر 2021 ء کو رنچھو لائن ڈویژن گارڈن کے علاقے چاندنی چوک ذیلی حلقہ فیضان صدیق اکبر میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں
تقریباً 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
رسالہ نیک عمل سے نیک عمل نمبر 1 سے 4 چار سمجھایا گیا اور اذان کے فضائل اور اس کی برکتیں نیز اچھی اچھی نیت کرنے پر ثواب اور پانچوں نمازیں
مسجد بیعت میں ادا کرنے کی برکتوں کے حوالے سے بیان کیا گیا۔ مزید نیک اعمال کے
حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور آخر میں رسائل تقسیم کئے گئے۔ اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال اجتماع رکھنے پر
خوشی کا اظہار کیا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(اسلامی
بہنیں )کے
زیر اہتمام نومبر 2021ءمیں ساؤتھ افریقہ میں تین مقامات پر تربیتی اجتماعات کا
انعقاد ہوا جن میں 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نےمیّت کو غسل دینے کی فضیلت، غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر
مستعمل پانی کے حوالے سے اچھے انداز میں
تربیت کی۔
نومبر2021ء
میں ساؤتھ افریقہ میں 19 مقامات پرشخصیات
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلامی
بہنیں) کے
زیر اہتمام نومبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ میں 19 مقامات پرشخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 1ہزار413 (working lady ، doctor،lawyer ،principal)اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ
قراٰنِ پاک اور حمد اور نعت سے اجتماعات کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے” غوثِ پاک رضی اللہ عنہکی سیرت “کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،
ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء بروز
ہفتہ لیاقت آباد کابینہ شیش محل اور رنچھوڑلائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کا انعقاد ہو ا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی نگران
و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ
داری کی اہمیت اور اس کے تقاضےکے متعلق بیان کیا اور ٹیلی تھون سیزن میں جو مسائل ہوئے ان سے یہ سیکھیں
کہ مسائل سے نمٹنے کے لئے پہلے سےحل تیار کیا جائے اور اپنے اہداف کو جلد از جلد پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی
۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام نومبر2021ء میں ساؤتھ
افریقہ میں 24 مقامات پر ماہانہ اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 465 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا۔
دعو تِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن( اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام
6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت
آباد کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن کی طرف سے ملنے والے نکات اسلامی بہنوں کو
بتائے اور شیڈول جمع کروانے اور ماتحت شیڈول چیک کرنے کے بارے
میں مدنی پھول دیئے۔ مزید اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے اور ماہانہ تربیت رکھوانے نیز ٹیسٹ کے لئے اسلامی بہنوں کی تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن میں لگنے والے اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں
لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
ساؤتھ
افریقہ ریجن میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے درجات کی تعداد: 17
ان
میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 19
ان
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
200
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ” عیب
چھپاؤ جنت پاؤ“ پڑھنے /سننے کی کارکردگی
امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ
کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے
رسالہ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار
23 اسلامی بہنوں نے رسالہ” عیب چھپاؤ
جنت پاؤ“ پڑھنے /سننے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے زیرِاہتمام
6 دسمبر2021ء سے یوکے میں 9 دن کے ٹیچرٹریننگ
کورس کا آغاز ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزکی مدرسات شرکت کررہی ہیں۔
ٹیچرٹریننگ
کورس میں کتاب قراٰن سیکھیں اورسکھائیں اور حسنِ اخلاق کورس کا نصاب کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بچیوں کو سبق دینے سُننے
کے طریقے اغلاط پرگرفت کچی منزل کو پکا کرنے کا طریقہ، بچیوں کی اہمیت و حوصلہ
افزائی، خود اعتمادی کا طریقہ اوربہت کچھ سکھایا جارہا ہے۔
شعبہ شارٹ کورسز کے تحت کراچی ایسٹ
زون 2 میں احکامِ وراثت کورس کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز( اسلامی بہنیں) کے تحت کراچی ایسٹ زون 2 میں نومبر 2021ء کو 13 مقامات پر احکامِ وراثت کورس کا انعقاد ہوا ۔ اس کورس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی تقریباً202 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس
میں وراثت سے متعلق اہم معلومات دی گئی جسے کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے بہت پسند کیا اور مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ تفسیر صراطُ الجنان سے سورۂ نساء کا ترجمہ تفسیر پڑنے کی ترغیب دلائی ۔
Dawateislami