دعوتِ  اسلامی کے شعبہ تقسیم رسائل کے تحت 4 دسمبر 2021 ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 سُرجانی کابینہ ڈویژن گرین لائن میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ تقسیم رسائل کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کو بہتر بنانے اور نئے مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

٭ دعوت اسلامی کے تحت 4 نومبر 2021ءبروز ہفتہ ساؤتھ زون 1 مدرسۃ المدینہ جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان ’’مثبت سوچ رکھنے‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اس کے دنیاوی اور اُخروی فائدے بیان کئے نیز منفی سوچ کے نقصانات بتائے ۔ مزید مہلکات میں سے عجب ( یعنی خود پسندگی ) کیا ہے اسے کی تعریف بتاتے ہوئے اس کے نقصانات بھی بتائے۔ اس کے علاوہ دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے شیڈول اور کارکردگیوں کا تقابل بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 دسمبر 2021 ء برزو پير کراچی بن قاسم زون جامعۃ المدینہ  فیضانِ صحابیات شاہ لطیف ٹاؤن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ مشاورت، 3 کابینہ نگران نے بالمشافہ جبکہ میر پور ساکرو کابینہ نگران اسلامی بہن نے آن لائن شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 25 رہی۔

زون نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دیتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے، اُن کے جدول کا فالو اپ لینےاور دار السنہ کے لئے نگران اسلامی بہن کا تقرر کرنے کاہدف دیا نیز دار السنہ میں ہونے والے کورسز کے داخلے پر کلام کیا۔ ساتھ ہی ماتحت اسلامی بہنوں کے لئے دو سطحوں کے مدنی مشورے کا شیڈول بنانے کا بھی ذہن دیا۔ 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد عادل عطاری نے مدنی قافلہ اجتماع کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری سے ملاقات کی۔

بعد ازاں اراکین زون کے درمیان دینی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: احتشام نوید عطاری، شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 4 دسمبر2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے کے طریقے بتائے ۔

ہفتہ وار رسالے کی تعداد بڑھانے اور علاقائی دورہ میں زیادہ سے زیادہ رسائل تقسیم کرنے کا ذہن دیا نیز سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ان مدنی پھولوں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 دسمبر 2021 ء کو عالمی مجلس اورمجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونی شہر اور بیرون ملک میں رہنے والی اراکین اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں کارکردگیوں کا معیار بنایا گیا تا کہ ممتاز،بہتر،مناسب اور کمزور پر نظر رکھی جا سکے ۔یہ طے پایا کہ شعبہ تعلیم ،شعبہ رابطہ اور دارلمدینہ کا اسٹاف مل کر دینی کام کریں ۔مزید مختلف شعبے کی اسلامی بہنوں نے مختلف مسائل پیش کئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدرسۃ المدینہ گرلز کی جانب سے 6 دسمبر 2021ء کو گلزار ہجری کابینہ میمن نگر میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسات نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کو تعلیمی تکمیلی شیڈول سمجھایا اور انداز تدریس میں بہتری لانے کے حوالے سے تربیت کی نیز مدرسات کے تدریسی امتحان کے متعلق اہداف بھی دیئے جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت 7دسمبر 2021 ءبروز منگل اسلام آباد جھنگی سیداں میں کفن دفن اجتماع کا ا نعقاد ہواجس میں کم و بیش 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔ مزید اسلامی بہنوں کو کفن دفن کی تربیت لیکر ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں)کے تحت کراچی ریجن گوادر زون حب کابینہ کے علاقے جام کالونی میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

٭دوسری جانب دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء بروز پیر لیاقت آباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماع منعقد کرنے کے متعلق نکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماتحت کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے نگران حاجی مشکور عطاری نے 7 دسمبر 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ محمد عادل عطاری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران زون اور دیگر ذمہ داران کے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور سمتوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال ہوا۔ (رپورٹ: حارث عطاری، شعبہ مدنی قافلہ)


کرسی پر نماز پڑھنے کے شرعی مسائل پر مشتمل ایک بہترین رسالہ

کرسی پر نمازپڑھنے کے اَحکام

از: مفتی فضیل رضا قادری عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

پیشکش : مَجْلِس اِفتاء ، دعوتِ اسلامی

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کےلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

35صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015ءسے لیکر6مختلف ایڈیشنز میں1لاکھ14ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


Under the supervision of the Department of Shab o Roz (New Department of Islamic sisters), a online Madani Mashwarah was conducted in the previous days by the Shab o Roz Kabinah Islamic sister of Sri Lanka with the Division responsible Islamic sister of Shab o Roz.

The Kabina Responsible sister encouraged the attendees to increase the ahdaf (target) of reading the monthly magazine Mahnama Faizane Madina and strengthen up the work of the department.


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کےمطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت نے رسالہ عیب چُھپاؤ جنّت پاؤ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن کی کم وبیش 628 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”عیب چھپاؤ جنت پاؤ“پڑھنے / سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو( Chicago)کے اسٹیٹ( Illinois) میں آن لائن اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اپنی اصلاح کیسے کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے اور ہر ماہ اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز نفلی روزے رکھنے کا بھی ذہن دیا۔