دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2021ء  کو کراچی ریجن ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت ، زون نگران و مشاورت اور ادارتی شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگیوں کا تقابل کرتے ہوئے شعبہ جات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ ذمہ داریاں تبدیل ہونے پر کیا انداز اختیار کرنا ہے اس بارے میں مدنی پھول دیئے نیز ہر شعبے کی اپنی جگہ اہمیت ہے اس پر ذہن سازی کی ۔