24 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دسمبر 2021 ء کے تیسرے ہفتے سویڈن Sweden
میں بذریعہ انٹر نیٹ اجتماع پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’سیرتِ حضرت ابراہیم علیہ السلام‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں
نے حضرت ابراہیم علیہ
السلام کی پیدائش، معجزات اور سیرت پر اہم نکات بیان کئے
نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ
وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے ذریعے کورسز کر کے علم دین سیکھنے کا ذہن دیا۔