22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 20
دسمبر 2021ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے ضلع لودھراں میں فداعلی عطاری نے مقامی ذمہ
داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) شعیب علی اور ضلعی چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ
سمیت دیگرشخصیات سےملاقاتیں کیں۔
ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سے ضلع کونسل ہال میں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انعقاد کے حوالے سے اہم نکات
پر گفتگو کی جس پر انہوں نے اجتماعِ پاک کا انعقاد کرنے کی منظوری دے دی اور دیگر
انتظامی امور پر مشاورت کی۔
اس دوران ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ سمیت دعوتِ اسلامی کے کُتُب ورسائل تحفے میں دیئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)