8 فروری2020ء کو کراچی میں  پیر سید صبغت اللہ شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیاتھا۔انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام ان کے صاحبزادے انجینئر غلام مصطفیٰ شاہ جیلانی سے تعزیت کا اظہار کیا اور سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے لواحقین کو مسجد کی تعمیر کروانے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سکینہ بی بی ،یوسف ، یاسمین عطاریہ،حاجی احمد، حاجی محمد راشد عطاری، عبد المجید ، حاجہ انور بی بی، حاجی احمد علی، امِّ ملک محمد رفیق، میاں عبد الرحمن اور میاں عبد الرؤف عطاری کےانتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مولانا پیر سید تنویر حسین شاہ،صوفی عظیم خان، مقبول عطاری، اُمّ ِزم زم عطاریہ، اللہ وصایا، محمد رمضان،صوفی رحمت علی عطاری ، غلام مصطفیٰ، غلام یسین ، امیر الدین ، جمیلہ بیگم ، خاتون بی بی، شریفہ بی بی اور زینت اختری بیگم کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور صبرکی تلقین کی۔آپ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور ایصالِ ثواب کے لئے سوگواروں کو ” کتاب فیضانِ نماز“ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں مہر انور، محمد اکبر، شہباز عطاری،شیخ حبیب اللہ خان، قاری صلاح الدین اور اُمِّ نصر اللہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا۔ انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب” فیضانِ نماز “ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے ، مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ثُریّابیگم عطاریہ ،محمد علی عثمان نہال، شمس النساء،بشریٰ بی بی اور یوسف عطاری کی والدہ محترمہ سکینہ بی بی کےانتقال پر ان کےلواحقین سے تعزیت کی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےمرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب” فیضانِ نماز“ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے اور مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں کراچی میں سیدی قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی پوتی اور حضرت شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا تھا جن کی تدفین مزار اقدس حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ سے متصل مزار شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے قریب کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظم محمد راشد عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔

انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے بھائی ڈاکٹر رضوان مدنی صاحب اور مرحومہ کے صاحبزادگان سید انس نورانی اور سید اویس نورانی سے تعزیت فرمائی اور اہلِ خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ کے لئےرسالہ ”خاموش شہزادہ “ سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


نبیرۂ خلیفۂ اعلیٰ حضرت مولانا سید وجاہت رسول قادری صاحب (سرپرست اعلیٰ ادارۂ تحقیقات امام احمد رضا) رحمۃ اللہ علیہ کا 26 جنوری 2020ء کو رضائے الٰہی سےکراچی میں انتقال ہوگیا تھا۔

امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادگان سید سطوت رسول قادری اورسید صولت رسول قادری سے تعزیت کی اور بلندی درجات کے لئے دعا فرماتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کی۔ امیر ہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے کتاب ”فیضانِ نماز “ سے مدنی پھول پیش کیا اور سوگواروں کو مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام لےکر مبلغ دعوت اسلامی محمد فیصل عطاری سید وجاہت رسول قادری صاحب کے صاحبزادے کے پاس گئے اور انہیں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ پیغام سنایا اور انہیں کتاب ”فیضانِ نماز “ تحفے میں پیش کی ۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی گئی۔ملاقات کی ویڈیو

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام میجر اختر سے ان کے سسر ماسٹر شفیق کے انتقال پرتعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرماتے ہوئےسوگواروں کو صبر کی تلقین کی ۔امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے میجر اختر کو قافلے میں سفر کرنے اور ماہِ رمضان 1441ھ میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعی اعتکاف میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں  محمد شریف اور حاجی منور الدین عطاری کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا ،اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ انتقال کی خبر ملنے پربانی دعوت اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذریعہ صوتی پیغام ان کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔ امیر اہِل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب فیضانِ نماز سے مدنی پھول پیش کیا۔ امیر ِ اہلِ سنّت نے لواحقین کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


مختلف لواحقین سے تعزیت

Sun, 26 Jan , 2020
4 years ago

شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید لعل حسین نقشبندی، طیبہ بی بی، بلقیس بیگم ، غلام فاطمہ اور بابو اکرم بیگ نقشبندی کے انتقال پر ان کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور صبر کی تلقین کی۔ امیر اہِل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ایصالِ ثواب کے لئے کتاب فیضانِ نماز سے مدنی پھول پیش کیا۔امیر ِ اہلِ سنّت نے لواحقین کو اپنے مرحومین کے لئے خوب ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید سردار علی ( صوبائی وزیر ثقافت)، سید سرفراز علی اور سید سرتاج علی سے ان کے ماموں اور سید نور علی (چیئر مین عمر کوٹ) سے ان کے بھائی حاجی سیدعلی مردان کے انتقال پر بذریعہ آڈیو پیغام تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انہیں ایصالِ ثواب بھی کیا۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کومرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم کرنے ،فیضانِ نماز کا مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔


پچھلے دنوں شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےشاہد، شاہ زمان نقشبندی، ایوب ، حاجی ابراہیم میمن، نعمان عطاری ، محمد شریف بٹ، محمد اسلم نقشبندی، آسیہ بیگم، سکینہ بی بی اور عائشہ خاتون کے انتقال کی اطلاع ملنے پر ان کے لواحقین کے نام صوتی پیغام جاری کیاجس میں مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی ا ور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے لواحقین کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ اپنے مرحومین کے لئے خوب ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch videoکے بٹن پر کلک کیجئے۔