4 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
تعزیتی پیغام
5 years ago
پچھلے دنوں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ بٹ کا کار حادثے کے سبب لالہ موسیٰ پنجاب میں انتقال ہوگیا تھا، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی جانب سے اطلاع ملنے پر مرحوم اسامہ قمر کے والد سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ اور حمزہ بٹ کے والد امجد سعید کے نام تعزیتی پیغام جاری کیا،تعزیتی پیغام میں آپ نے لواحقین سے تعزیت فرماتے ہوئے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی، لواحقین کو صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین فرمائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔