
بر
کت اللہ خان عطاری ہارٹ
اٹیک کے سبب 18ذوالحجہ 1440ھ کو45سال کی عمر میں ، امیر حمزہ نقشبندی ہارٹ اٹیک کے
سبب 17 ذوالحجہ1440ھ کو58سال کی عمر میں اور وقاص عطا ری20ذوالحجہ 1440ھ کو20سال کی
عمر میں اچانک انتقال کر گئے۔ امیراہل سنّت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبذریعہ آڈیو تمام مرحومین کے اہل ِ خانہ سے
تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے
دعائے مغفرت فرمائی ۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ایصالِ ثواب کے لئے
قافلے میں سفر اور مدنی رسائل تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

شیخ طریقت امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مولانا محمد رحمت اللہ صاحب (مہتمم
جامعہ محمدی شریف) کی علالت کی خبر
ملنے پر ان کے نام ایک آڈیو پیغام جاری کیا جس میں مولانا رحمت اللہ صاحب سے عیادت فرمائی اور انہیں بیماری پر صبر
کرنے کی تلقین کی۔
ہمشیرۂ عطار کی برسی پر پاکستان کے بیشتر مدارس المدینہ میں قراٰن و فاتحہ خوانی

ولی کامل سنتوں کے عامل امیراہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بڑی
ہمشیرہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے سلسلے میں28اگست 2019ءمطابق 26
ذی الحجہ 1440ھ کو کراچی ، لاہور ،فیصل آباد اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے بیشتر مدارس المدینہ میں قرآن خوانی و فاتحہ
خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدارس
المدینہ کے بچوں اور اساتذہ کرام نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ لاہور ہائی
کورٹ میں بھی امیر اہل سنت کی بڑی ہمشیرہ
کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا ۔

امیراہلِ سنّت مولانا
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاجی منصور عطاری سے ان کے والد محترم کے
انتقال پر بذریعہ صوتی پیغام تعزیت کی اور
مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا بھی فرمائی۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاجی منصور
عطاری اور ان کے دیگر اہلخانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی نکات سے نوازا۔
تعزیتی پیغام

مفسر قراٰن وبانی جامعہ فریدیہ ساہیوال حضرت مولانا ابو النصر منظور احمد فریدی شاہ
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ علالت کے سبب 23ذوالحجۃالحرام 1440ھ کو 92 سال کی عمر میں ساہیوال میں انتقال کر
گئے۔
امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے صاحبزادوں مولانا فیض الحسن شاہ فریدی اور
مولانا مفتی پیر محمد مظہر فرید شاہ فریدی سے تعزیت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے
مرحوم کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک قول ِ زریں بھی ارشاد فرمایا! حجۃالاسلام امام محمد بن محمد بن محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ احیاءالعلوم
جلد 1صفحہ33 دارالمنہاج میں فرماتے ہیں
کسی دانا کا قول ہے”عالم کےوفات پر پانی میں مچھلیاں
اور ہوا میں پرندے بھی روتے ہےعالم کا چہرہ اوجھل ہوجاتا ہے لیکن اسکی یادیں باقی رہتی ہے“
تعزیتی پیغام
امیر اہل ِسنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان اور ملائیشیاء میں انتقال کرجانے والے حاجی عبد الغفار عطاری، بلقیس
عطاریہ اور حاصلیزہ کے لواحقین سے تعزیت
کرتے ہوئے تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔ آپ نے مرحومین
کے سوگواروں کو صبر کی تلقین کی اور
مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے مدنی پھول
بھی ارشاد فرمائے۔
تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام

امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان کے
مختلف شہروں میں انتقال کرجانے والے اکبر علی قریشی ،مرسلین عطاری اور زُمُرُّد عطاریہ کے انتقال پر تمام
کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواروں کو صبر کی تلقین کےساتھ ایصالِ ثواب کےلئے
مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
تعزیتی پیغام
امیر اہلِ سنّت
علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں انتقال کرجانے والےافراد جن میں زبیدہ بیگم، جنت بیگم اور حبیب الرحمٰن بخاری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مرحومین کے ایصالِ
ثواب کے لئے دعائے مغفرت فرمائی نیز آپ
نے مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی
تلقین اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔
تعزیت و عیادت

عیادتی پیغام

امیرِ اہلِ سنّت اس وقت حج کی ادائیگی کے لئے مکّہ
مکرّمہ زاد ہَااللہ
شرفاً وَّ تعظیماً کی پاک فضاؤں میں ہیں۔ پشاور پاکستان کے شیخ المشائخ پیر رحمت کریم صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی
علالت کی خبرسننے پرامیرِ اہلِ سنّت نے غم
کا اظہار کیا اور ایک ویڈیو پیغام کے ذریعےحضرت
سے ہمدردی کرتے ہوئے حضرت کے جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔