امیر اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے نرگس ،زینب ،رضیہ بیگم اور رفعت پروین کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کےلئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے نکات ارشاد فرمائے۔

امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاجی محمد نقشبندی ،3ماہ کے عفّان رضا عطاری اور 12 دن کے موسٰی عطاری کے انتقال پر اُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ۔مرحومین کےایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی اور تمام سوگواروں کو صبر کے متعلق مدنی پھول دیئے۔

امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے افتخارحسین عطاری اور نرگس کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سےتعزیت کی اور مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہو ئے دعائے مغفرت فرمائی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام مرحومین کے سوگواروں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔

معروف نعت خوان ذوالفقار علی حسینی کا 30 جولائی 2019ء کو رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا۔انتقال کی خبر ملنے پر امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ذوالفقار علی حسینی کے سوگواران سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندیِ درجات اور بےحساب مغفرت کے لئے دعا فرمائی۔ امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں تمام سوگواران اور ثناخوانِ رسول کو صبر کی تلقین بھی کی۔آپ کا تعزیتی پیغام ملاحظہ ہو:

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّار قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے ذوالفقار علی حسینی نقشبندی کے سوگواروں کی خدمتوں میں!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

آہ ! ذوالفقار علی حسینی مرحوم پہلے گردن توڑ بخار میں مبتلاء ہوئے،I.C.U میں پہنچے اور پھر انتقال ہوگیا اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔مَا شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ذوالفقار علی حسینی کی تو کیا بات ہے ،میں نے ایک کلپ دیکھا اور بڑا متأثر ہوا کہ عاشقانِ رسول صلوٰۃ و سلام پڑھ رہے ہیں، ان کا جنازہ رکھا ہوا ہے، چہرے سے کفن ہٹا ہوا ہے اور ہونٹ جنبش کر رہے ہیں، سُبْحٰنَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،ایمان تازہ ہوگیا۔

میرے جنازے پہ رونے والوں فریب میں ہو بغور دیکھو

مرا نہیں ہوں غمِ نبی میں لباسِ ہستی بدل گیا ہوں

تما م ثناخوانِ رسول میرے مدنی بیٹوں! اللہ کی رضا کے لئے اور پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشنودی پا نے کے لئے خوب نعتیں پڑھیں،اپنے بزرگو ں کے کلام پڑھیں ، جو کلا م شریعت کے مطابق ہے وہی پڑھیں،علمائے کرام سے مربوط رہیں،جن اشعار میں مسئلہ ہو علمائے کرام سے پوچھ لیا کریں بلکہ بہتر یہ ہی ہے کہ سرکارِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر جو مسلّمہ بزرگ ہیں ان کا کلام ہی پڑھا جائے اور باقی شعرا کا کلام علما سے پوچھ کر ان کی تصدیق لےکر پڑھاجائے تاکہ شرعی غلطی نہ ہو کہ بعض اوقات اس میں بے ادبی بھی ہوتی ہے اور کبھی کبھی مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کفریات بھی ہوتے ہیں اسی لئے عرض کررہا ہوں اور ظاہر ہے میں بھلائی کے لئے ہی کہہ رہا ہو ں کیونکہ میرا کام نیکی کی دعوت دینا ہے ۔آپ سب میرے مدنی بیٹے ہیں ،ثناخوانانِ رسول سے مجھے پیار ہے،مجھے بچپن سے نعتوں سے پیار ہے ، یوں تو ہرسنّی نعت خوان ہے ،بچہ بچہ نعت خوان ہے،میں بھی ثناخوان ہوں اگر چہ آواز جیسی بھی ہو بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں تو دل دیکھے جاتے ہیں اور میں نے تو زندگی میں مائیک پر سب سے پہلا شعر ہی یہ ہی پڑھا ہے :

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

میرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے

میں چھوٹا تھا اور پڑھ بھی نہیں پارہا تھا ، میری آواز نہیں تھی تو اس لئے ایک آدھ شعر اور پڑھا تو مجھے بازو پکڑ کے پیار سے ہٹا دیا گیا، لیکن بہرحال آپ سب خوب نعتیں پڑھیں مگر یہ عرض کردوں کہ مالدار کی دعوت آئے اور غریب کی بھی دعوت آئے تو مہربانی کرکے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے غریب امّتیوں کو ترجیح دیں ،سیّدوں کو ترجیح دیں،سادات کے یہاں جائیں ،عاشقانِ رسول پر تنقید نہیں اس طرح کہ فلاں کی آواز اچھی نہیں ،فلاں تو پھٹا ہو اڈھول ہے ،فلاں تو مائیک ہی نہیں چھوڑتا وغیرہ وغیرہ


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حافظ نعمان کے صاحبزادے حسنین رضا عطاری ،محمد ہارون ،عمار زہری کے ناناصدیق اور حافظہ شمائلہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور صبروہمت کی تلقین کرتےہوئے مرحومین کے لئےدعائے مغفرت کی اور سوگواروں کو ایصالِ ثواب کے لئے مدنی کاموں میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہل سنّت علّامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسید اصغر علی شاہ ،محمد سرور اور راناانورعلی کے انتقال پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی نیز آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سوگواران کو مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔

امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے غلام مصطفی عطاری کی اہلیہ(ضلع دادو)، احمد (کراچی)، حرا (کراچی ) اور ایک بچی فاطمہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور دیگر سوگواران سے تعزیت کااظہار کیا،مرحومین کےلئے دعائے مغفرت فرمائی اور سوگواروں کوصبر کی تلقین کرتے ہوئے نیک اعمال کی ترغیب دلائی ۔ 

مبلغ دعوتِ اسلامی رضوان عطاری مدنی20اور 21جولائی 2019ءکی درمیانی شب تقریبا تین بجے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ کراچی  میں جاری خصوصی مدنی مذاکرے میں شریک ہونے آرہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث وہ زمین پر گرگئے اور ان کا سر بڑی شدت کے ساتھ زمین سے ٹکرایا لیکن خوش قسمتی سے امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر انہوں نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ بڑی چوٹ سے محفوظ رہے۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اطلاع ملنے پر ان سے عیادت کی اور ان جلد صحت کے لئے دعا بھی فرمائی۔ 


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے قاری وہاج احمد قادری صاحب( خطیب درگاہ بابا فرید پاک پتن شریف) کی والدہ محترمہ، رُقیّہ عطاریہ (چٹاگانگ بنگلہ دیش) ،مریم بائی عطاریہ( کراچی ) ،زمان عطاری ( کراچی) اور عثمان ظفر کے لاہور میں انتقال کر جانے پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا ،نیزامیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےسوگواران کو مدنی پھول دئیے ۔ 

دعوتِ اسلامی کےعلمی و تحقیقی شعبے  اَلمَدینۃُ العلمیۃکے ناظم محمد آصف خان عطاری مدنی کے والدین ان دنوں علیل ہیں۔امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اطلاع ملنےپر ان کےنام صوتی پیغام جا ری کیا جس میں ان کے والدین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی اور صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولو ں سے نوازا۔


امیر اہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صاحبزادہ محمد بشیر احمد یوسفی اور صاحبزادہ مفتی محمد خلیل احمد یوسفی سے ان کے والد محترم پیر طریقت علامہ مولانا منیر احمد یوسفی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پُرملال پر تعزیت کا اظہار کیااور مرحوم کے ایصال ِثواب کرتے ہوئےبلندیِ درجات کےلئے دعا فرمائی۔ 


امیر اہل ِسنّت علّامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انجم بانو، تصدق حسین، ثمرین عطاریہ، حنیفہ بی بی اور جاوید عطاری کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحومین کےلئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائے مغفرت فرمائی جبکہ سوگواران کو مدنی پھول دیئے۔