تعزیتی پیغام

امیر اہلِ سّنت علّامہ محمد الیاس عطّارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پنجاب
کے شہر اوکاڑہ کی ایک شخصیت مولانا جمیل الرحمان اشرفی سے ان کے والد حاجی رحمت علی
کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی اور تمام سوگواران کو مدنی پھول دئیے۔
ولہاراسٹیشن پر ٹرین حادثے کا شکار

11جولائی2019ء کو صادق آباد کے قریب
ولہاراسٹیشن پر ٹرین اکبر ایکس پریس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں کئی مسافرین موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا
گیا۔ امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حادثے میں انتقال کرنے والے افراد کے
لواحقین سے تعزیت اورزخمیوں سے عیادت کرتے ہوئے دعافرمائی کہ اللہ پاک ٹرین حادثے میں انتقال کرنے
والوں کی مغفرت فرمائے اورزخمیوں کوصحت عطاکرے۔
تعزیتی پیغام

امیر اہلِ سنّت علا مہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سید محمد شاہ، سید نصیب شاہ اور سید الطاف
شاہ کی والدہ ماجدہ سیدہ عائشہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں اور دیگر سوگواروں سے
تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب
فرمایا ۔
تعزیتی پیغام

امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے طاہر محمود عطّاری ، زبیر عطّاری ، عبد الغنی
،صغراں بی بی، سیّد ذکی شاہ ، فضل عالم کی اہلیہ اور مجلس تجہیز
وتکفین ذمّہ دار عبدالرءوف عطّاری کی
نومولود بچی کی انتقال کی اطلاع ملنے پر تمام مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کی اورمرحومین
کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگواران کو مدنی پھول دئیے۔
تعزیتی پیغام

مولانا سید محمد ہاشم شاہ نعیمی نقشبندی
صاحب رحمۃ
اللہ علیہ کاگزشتہ روز میمن گوٹھ ملیر میں انتقال ہوگیا اِنَّا لِلہِ
وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کےانتقال کی اطلاع ملنے پر ان کے صاحبزادوں
اور سوگواروں سے تعزیت فرمائی اورحضرت کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے بلندی ِدرجات کے لئے دعا کی۔
تعزیتی پیغام

امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے خلیفۂ
مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی حبیب یار خان قادری رحمۃ اللہ علیہ(ناظم اعلیٰ دارالعلوم نوری ہند) کے انتقال پر ان کے صاحبزادے مولانا احمدیار
خان ازہری سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم مفتی صاحب کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ
درجات کے لئے دعاکی۔
تعزیتی پیغام

امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے پچھلے
دنوں انتقال کرجانے والے مولانا یعقوب خان
قادری المعروف حاجی یعقوب کیماڑی والا، شمیم اختر صاحبہ، رشیدہ بیگم عطاریہ، رمضان
قادری اور ایک ماہ کے بچے آذان کے سوگواران سے تعزیت کا اظہار فرمایا اور تمام مرحومین کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے
دعائے مغفرت فرمائی اور سوگواران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام

تعزیتی پیغام
