آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے والی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ وندر بلوچستان میں برکاتی زون کے بستہ ذمّہ داران کا دہرائی اجتماع اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ذمّہ داران کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مجلس کے اہم کاموں اور اہداف کو پورا کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت گزشتہ دن ہونے والے مدنی مذاکرے کی دہرائی کے سلسلے میں ”دہرائی اجتماع“ کا سلسلہ ہوا جس مین نگرانِ مجلس تعویذاتِ عطاریہ نے شرکا سے سوالات پوچھ کر مدنی مذاکرے کی دہرائی کرائی اور درست جواب دینے والوں کو تحائف بھی دیئے۔