دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے تحت16فروری 2020 ءبروز اتوار گوجرانوالہ زون علی پور چٹھہ کابینہ کے شہر کلاسکے کی جامع مسجد فاروقیہ میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس کے ریجن ذمہ دار نے صبر و شکر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے راہِ خدا میں عاشقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے اختتام پر صلاۃ الحاجات ادا کی گئی اور نگران کابینہ نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ اسلامی بھائیوں کوتعویذات عطاریہ اور اوراد عطاریہ فی سبیل اللہ دیئے گئے اور ہاتھوں ہاتھ استخارے کاسلسلہ بھی ہوا۔

یاد رہے!علی پور چٹھہ فیضان مدینہ نزد ٹیلیفون ایکس چینج میں روزانہ عصر تا مغرب ہاتھوں ہاتھ استخارہ کا بستہ لگایا جاتا ہے۔

(رپورٹ:مشرف علی عطاری،رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 8 فروری2020ء بروز ہفتہ گوجرانوالہ زون کے شہر نارووال میں واقع اقبال انسٹیوٹ آف لائف سائینسز میں دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ نارووال نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اجتماع کے اختتام پرفی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ دیے گئے اور ہاتھوں ہاتھ استخارے کیے گئے ہیں۔(رپورٹ:مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 7 فروری2020ء بروز جمعۃ المبارک گوجرانوالہ فیضان مدینہ میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کے لئے عظیم الشان دعائے صحت اجتماع ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی سید فضیل رضا عطاری برمنگھم یوکے کے ریجن نگران نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اجتماع کے بعد صلاۃ الحاجات کی ادائگی کی گئی اور اور بعد میں ہاتھوں ہاتھ استخارے کیے گئے اور فی سبیل اللہ تعویذات عطاریہ بھی دیے گئے۔(رپورٹ:مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون)

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 4 فروری2020ء بروز منگل نارووال فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کی نارووال کابینہ کے تمام تعویذات عطاریہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار مولانا انس رضا مدنی نےتعویذات عطاریہ کے بستوں کی مجالس پوری کرنے، بستوں پر مستقل مزاجی سے وقت دینے، تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے بستوں پر آنے والے مریضوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں داخل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ زون )

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 4 فروری2020ء بروز منگل ظفروال فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کی شکرگڑھ کابینہ کے تمام تعویذات عطاریہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار مولانا انس رضا مدنی نے تعویذات عطاریہ کے بستوں کی مجالس پوری کرنے، بستوں پر مستقل مزاجی سے وقت دینے، تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے ،بستوں پر آنے والے مریضوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ:مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 3 فروری2020ء بروز پیر شریف گوجرانوالہ زون کے بستہ ذمہ داران  کا مدنی مشورہ گوجرانوالہ فیضان مدینہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کے تمام تعویذات عطاریہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار مولانا انس رضا مدنی نے شرکا کو تعویذات عطاریہ کے بستوں کی مجالس پوری کرنے، بستوں پر مستقل مزاجی سے وقت دینے، تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے ، بستوں پر آنے والے مریضوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ۔مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 3 فروری2020ء بروز پیر شریف وزیرآباد فیضان مدینہ میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں گوجرانوالہ زون کی وزیر آباد کابینہ کے تمام تعویذات عطاریہ بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے ریجن ذمہ دار مولانا انس رضا مدنی نے شرکا کو تعویذات عطاریہ کے بستوں کی مجالس پوری کرنے، بستوں پر مستقل مزاجی سے وقت دینے، تعویذات عطاریہ کے بستے بڑھانے ،بستوں پر آنے والے مریضوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں شامل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ۔مشرف علی عطاری رکن ذون مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ گوجرانوالہ ذون)


دعوت اسلامی  کی مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت 19 جنوری2020ء بروز اتوار ظہر تا عصر فیضان مکہ مسجدسعیدآبادسیکٹر A/3میں امت کی خیر خواہی کےلیے مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کے تحت دعائے صحت اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں صلوۃ الحاجات کی نماز ادا کی گئی اور اجتماعی دعا ہوئی۔ اس کے بعد استخارہ اور تعویذات عطاریہ بھی دیئے گئے اور ہیپاٹائٹس کا علاج بھی فی سبیل اللہ کیا گیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتوبات تعویذاتِ عطاریہ  کے تحت 13 جنوری بروز پیر جامع مسجد فیضان عطار پی آئی بی کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں گلشن اقبال کابینہ کے تمام تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں ریجن و زون ذمہ داران نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مدنی مرکز کے ہفتہ وار اجتماع کے بستے کو بہتر انداز میں لگانے ، زیادہ سے زیادہ مریضوں کو تعویذات دینے، علاقوں کے بستوں پر مشاورت مکمل کرنےاور دعائے صحت اجتماع کرنے کا ذہن دیا ۔ ( رپورٹ محمد جنید عطاری مدنی رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ

تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ کے تحت 8جنوری2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تعویذات عطاریہ کے بستہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دارمجلس تعویذاتِ عطاریہ نے ”یکساں تعلقات“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو تعویذاتِ عطاریہ کے بستے کو پابندی سے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی عطیات کے اہداف دیئے۔ ریجن ذمّہ دار نے اپنے اپنے علاقوں میں 12 مدنی کاموں کومضبوط کرنے اور ہر ماہ تین دن کے قافلے میں خود بھی سفر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کوسفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد فراز احمد عطاری، مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ)

کلفٹن کی جامع مسجد فیضانِ جیلان میں مدنی مشورہ،تعویذاتِ عطاریہ کے بستہ ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت 9جنوری2020ء کو کراچی کے علاقے کلفٹن کی جامع مسجد فیضانِ جیلان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیفنس اور کلفٹن کابینہ کے بستہ ذمّہ داران نے شرکت کی۔ ریجن ذمّہ دار اور زون ذمّہ دار مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ نے شرکا کی تربیت کی اور 12مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تعویذات عطاریہ کے نئے بستے کھولنے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری، رکنِ مجلس مکتوبات وتعویذات عطاریہ)

کھارادر کی جامع مسجدبخاری میں مدنی مشورہ

تعویذاتِ عطاریہ کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے تحت 6جنوری2020ء کو کھارادر کی جامع مسجد بخاری میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کھارادر کابینہ کے تمام تعویذاتِ عطاریہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور بستے پر آنے والے عاشقانِ کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: محمد جنید عطاری مدنی، رکن مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ)